AL- NAFIE Institute

AL- NAFIE Institute

Share

We offer online teaching of Qur'an with tajwid and Qir'at to students who want to learn the Quran

19/04/2026

جو علم کی راہ پر چل پڑے!

21/03/2026

عید مبارک!

05/03/2026

بسم اللّٰہ!
روزہ ایک ڈھال ہے۔ جب کوئی شخص جھگڑا کرے یا برا کلام کہے تو اسے جوابا وہی کلمات کہنے کی بجائے۔۔۔ میں روزے سے ہوں۔۔۔یہ کہنا چاہیے۔۔۔۔ یہ حدیث اس بات پہ دلالت کرتی ہے کہ روزہ محض بھوک پیاس نہیں بلکہ تربیتی پروگرام ہے۔۔۔ جس میں انسان صبر و تحمل کے ساتھ گناہوں، خواہشات اور لغو باتوں سے گریز کرتا ہے۔۔۔ رمضان اور روزے کا مقصد ہی تقوی و للہیت ہے۔۔۔ کہ انسان اس رمضان اور روزے کا سہارا لیتے ہوئے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لا سکے۔۔۔ اپنی کمیاں دور کر سکے۔۔۔ اللہ ہمیں اپنے روزوں کی حفاظت کرنے کی توفیق بخشے اور ہمیں اس کے مقاصد عطا فرمائے ، آمین!

امیر حمزہ سلفی

05/03/2026

بسم اللّٰہ!
یہ روزہ رکھ کر بھوک پیاس کاٹنا، اپنی خواہشات کا گلا دبائے رکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔۔۔ اس کا بہت اجر ہے۔۔۔ بلکہ یہ روزہ قیامت کے لئے سفارشی بن جائے گا اور اللہ سے کہے گا۔۔۔ اللہ! اس کو میں نے سارا دن کھانے پینے اور خواہشات سے روکے رکھا۔۔۔ اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔۔۔۔ جب انسان حساب و کتاب کی الجھنوں میں الجھا ہو گا۔۔۔ نفسا نفسی ہو گی۔۔۔ لوگ ایک ایک نیکی کو ترسیں گے۔۔۔ تو کیا ہی سعادت مندی ہو گی کہ روزہ رب کائنات کے سامنے آپ کے حق میں سفارشی بن کر آپ کے لئے جنت میں جانے کا سبب بن جائے۔۔۔ اللہ ہمارے روزے قبول فرمائے اور ان روزوں کو ہماری نجات کا ذریعہ بنائے، آمین!

امیر حمزہ سلفی

03/03/2026

بسم اللّٰہ!
روزے دار کے خالی معدہ کی وجہ سے منہ سے آنے والی بو اللہ کے ہاں مشک و کستوری سے بھی زیادہ بہتر ہے۔۔۔ یہ حدیث اس بات کو واضح کرتی ہے۔۔۔ کہ بظاہر انسان کا معاملہ اگرچہ نا گوار ہو لیکن جب اس میں رب تعالیٰ کی رضا شامل ہو تو اس کی اصل اور ہو جاتی ہے۔۔۔ روزہ بھی اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔۔۔ لہذا اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بھوک، پیاس، معدے کی بو کوئی معمولی نہیں بلکہ اللہ کے ہاں ان سب کا مقام ہے۔۔۔اور اللہ کسی کا اجر ضائع نہیں کرتا۔۔۔ روزے اخلاص و للہیت کے ساتھ رکھتے ہوئے اپنے رب سے اجر عظیم کی توقع رکھیے۔۔۔۔ وہ بدلے میں بہترین نتائج سے نوازے گا۔۔ ان شاءاللہ!

امیر حمزہ سلفی

02/03/2026

بسم اللّٰہ!
روزہ صرف اللہ کے لئے ہے، باقی عبادات چونکہ لوگوں کے سامنے ہوتی ہیں اور اکیلے بھی ہو تو آدمی سے کچھ کوتاہی سر زد ہو جاتی یے۔۔۔لیکن! روزہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک راز ہے۔۔۔انسان تنہائی میں بھی ہو تو کھانے پینے سے رک جاتا ہے۔۔۔ اللہ اکبر!۔۔۔ روزے میں ریاکاری اور دکھاوے کا پہلو بھی کم ہوتا ہے اور اس میں خلوص بھی زیادہ ہوتا ہے۔۔۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزا بھی میں ہی دوں گا۔۔۔لہذا ہمیں چاہیے اپنے روزوں میں تقوی للہیت پیدا کریں۔۔۔ تا کہ ہمارے روزے عند اللہ قبول ہوں، اور ہم بہترین جزا پا سکیں۔ اللہ ہمیں اخلاص کے ساتھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

امیر حمزہ سلفی

02/03/2026

بسم اللّٰہ!
کتنا عظیم اجر ہے کہ ایک شخص خود روزہ رکھے اور دوسرا اسے افطار کرا کر برابر کا ثواب پا لے۔۔۔۔اور روزہ دار کے اجر میں بھی کوئی کمی نہ ہو۔ اللہ اکبر!۔۔۔۔ افطار کرانا صرف کھانا پیش کرنا نہیں بلکہ محبت، اخوت اور ایثار کا عملی اظہار ہے۔ ایک کھجور، ایک گلاس پانی یا سادہ سا کھانا بھی اگر خلوصِ نیت سے دیا جائے تو وہ اللہ کے ہاں بہت قیمتی ہو جاتا ہے۔ لیکن خلوص شرط ہے۔

امیر حمزہ سلفی

28/02/2026

بسم اللّٰہ!
روزہ افطار کرنے میں جلدی کرنا خیر کا باعث ہے۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ افطاری میں تاخیر کرنا خیر نہیں ہے۔۔۔ اس بات یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ روزے کا مقصد حکمِ شرعی کی اطاعت و اتباع ہے۔۔۔ کیونکہ سارا دن اگر ہم کھائے پیے بغیر رہ سکتے ہیں تو ایک گھنٹہ مزید بھی رہ سکتے ہیں ۔۔۔ صبح سے مغرب تک اگر کچھ نہیں کھایا تو عشاء تک بھی نہ کھائیں تو گزارا ہو سکتا ہے۔۔۔ مگر نہیں! حکم آ گیا ہے کہ غروب آفتاب کے بعد اس وقت افطار کرو اور جلدی کرو اسی میں خیر ہے لہذا ہم اپنا سٹیمنا اللہ کو نہیں دکھائیں گے کہ اللہ ہم تو اور بھی بھوکا پیاسا رہ سکتے ہیں۔۔۔۔ کیونکہ ہماری بھوک پیاس سے اللہ کو کوئی فایدہ نہیں ۔۔۔۔ وہ دیکھتا ہے کہ میری اطاعت و فرمانبرداری کی جا رہی ہے یا نہیں ۔۔۔ روزے کے مقاصد کو پورا کیا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔۔ یہودی بھی روزہ رکھتے تھے لیکن وہ دیر تک بھوکے رہتے تھے۔۔۔ اس حوالے سے ان کی مخالت بھی شامل ہے۔۔۔ ہر حال میں عمل وہی قابلِ قبول ہوتا ہے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کی مہر ثبت ہو۔۔۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں وہ نا قابل قبول ہے۔۔۔ لہذا افطاری کرنے میں جلدی کا حکم ہے تو ہمیں افطاری میں جلدی کرنی چاہیے تا کہ ہم خیر کو پا سکیں۔۔۔ اللہ ہمیں دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی عطا فرمائے، آمین🤲

امیر حمزہ سلفی

28/02/2026

بسم اللّٰہ!
روزہ جہاں انسان کو تقویٰ اور للہیت سکھاتا ہے وہیں صبر و تحمل اور برداشت کا سبق بھی دیتا ہے۔۔۔۔ سارا دن بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہوئے۔۔۔۔ خواہشات کا گلا دباتے ہوئے۔۔۔۔گناہوں سے دور رہتے ہوئے اور نیکیاں کرتے ہوئے انسان صبح سے شام تک ایک ہی ڈگر پر چلتا رہتا ہے۔۔۔۔جب وہ افطاری کے وقت تک پہنچتا ہے تو اس کے دل میں ایک خاص خوشی پیدا ہوتی ہے۔ یہ خوشی اپنے خالق کی عطا کردہ نعمتوں سے پیٹ بھرنے کی خوشی ہوتی ہے۔۔۔۔ یہ خوشی سارے دن کی بھوک اور پیاس برداشت کرنے کے بعد ملنے والے نتیجے کی خوشی ہوتی ہے۔ یقیناً افطاری نعمتِ خداوندی ہے۔۔۔۔۔انسان پانی کا ایک گھونٹ پیے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی ہوئی دعا پڑھے تو کیا ہی خوب ہو۔۔۔۔ انسان جس خالق و مالک کے لیے سارا دن بھوکا پیاسا رہا۔۔۔۔ وقتِ افطاری اسی سے اجر کی امید وابستہ کرے تو مالکِ کائنات کیوں نہ خوش ہو۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت دعا اللہ کے نبی پڑھا کرتے تھے۔۔۔۔ ہمیں بھی لازمی طور پر اس کا اہتمام کرنا چاہیے۔۔۔۔ ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ۔۔۔ترجہ: پیاس ختم ہو گئی، رگیں تر ہو گئیں اور اجر ثابت ہو گیا، اگر اللہ نے چاہا۔

امیر حمزہ سلفی

26/02/2026

بسم اللّٰہ!
سحری صرف کھانے پینے کا نام نہیں۔۔بلکہ امتِ مسلمہ کی پہچان ہے۔۔۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے اور اہلِ کتاب کے روزوں کے درمیان سحری کا فرق ہے۔۔۔۔یہ روایت اس بات کی دلیل ہے کہ سحری اہل ایمان کی امتیازی وصف ہے۔۔۔ سحری میں رحمت، برکت اور سکون ہوتا ہے۔۔۔ جہاں کھانے پینے سے جسمانی توانائی حاصل کی جاتی ہے وہاں روحانی سکون اور خوشی بھی پائی جاتی ہے۔ اس خوبصورت وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے ہمیں اس سے استفادہ کرنا چاہیے اور اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے رب تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔۔۔اللہ نے اس وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے اہل ایمان اور متقی لوگوں کے وصف کو بیان فرمایا کہ: يَسْتَغْفِرُونَ بِالْأَسْحَارِ ( وہ سحری کے وقت بخشش مانگتے ہیں) اللہ ہمیں انہی لوگوں میں شامل کرے، اللہ ہمیں اس وقت سے استفادے کی توفیق دے، اور یہ رمضان ہمارے سابقہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ بن جائے، آمین!

امیر حمزہ سلفی

25/02/2026

بسم اللّٰہ!
وقتِ سحری کی اہمیت و فضیلت بہت زیادہ ہے، جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری میں برکت کا بتاتے ہوئے اسے کھانے کی ترغیب دلائی وہاں ایک اور بڑی جامع فضیلت بیان فرمائی ۔۔۔ جسے امام ابن حبان نے اپنی صحیح ابن حبان میں ذکر کیا ہے۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔۔۔ اللہ اکبر! یہ روایت بھی سحری کی عظمت پر دلالت کرتی ہے، سحری محض ایک کھانا نہیں بلکہ عبادت ہے۔۔جس پر اللہ کا درود بھیجنا اللہ کی رحمت اور برکات کا نزول بھیجنا ہے۔۔۔اور فرشتوں کا درود بھیجنا سحری کھانے والوں کے حق میں دعا و استغفار کرنا ہے۔ لہذا سحری جسمانی و روحانی طاقت و افادیت سے بھرپور ہے۔۔۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اسے معمولی نہ سمجھیں۔۔۔ بلکہ اسے غنیمت سمجھتے ہوئے رب کریم کی خیر و برکات سمیٹنے کے لئے سحری لازمی طور پر کریں۔۔۔اللہ رب العزت ہمیں رمضان کی تمام تر رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے، آمین! 🤲

امیر حمزہ سلفی

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Islamabad
Islamabad
04403