17/02/2025
🌷ہماری خوش نصیبی🌷
کتنی خوش نصیبی ہے نا ہماری کے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں ،
ہمیں ان سے ایک رشتہِ حاصل ہے۔
ہمیں ان سے نسبت حاصل ہے۔
کتنا سرور دیتا ہے یہ خیال کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم "ہمارے نبی" ہیں.
کبھی سوچا ہم نے کہ
▪️ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے لئےہمارے نبی کریم ﷺ نے دعائیں مانگی ہیں۔
▪️ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے نبی کریم ﷺ ہمیں یاد کرتے تھے۔
▪️ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے نبی کریم ﷺ قیامت کے دن ہمیں بھولیں گے نہیں ۔
▪️ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے نبی کریم ﷺ رب سے ملاقات کے لیے گئے پھر بھی ہمیں نہیں بھولے ، جیسے ماں کسی بھی خوشی کی تقریب میں جائے تو سب سے پہلے اسے اپنی اولاد یاد آتی ہے ہمارے نبی کو ہم وہاں بھی یاد تھے ۔
🔸ہماری اس خوش نصیبی کا شکرانہ بھی تو بنتاہے نا !
اور پتہ ہے وہ کیا ہے؟
🔹ہم نبی کریم ﷺ کا اتباع کریں۔
🔹ان کی سنتوں کو زندہ کریں۔
🔹ان کو ہر لمحہ یاد رکھیں درودشریف کی کثرت سے۔
اور ہم پر ان کا حق ہے کہ
🔹ہم ان کی ناموس کا دفاع کریں۔
🔹ان کی ختم نبوت کا پرچار کریں۔
🔹گستاخانہ رسول کو منہ تور جواب دیں۔
🔹ان کی ہر ناپاک کوشش کو خاک میں ملا دیں۔
💠ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی اس خوش نصیبی کا حق ادا کرتے ہوئے ۔۔۔
🔹نبی کریم ﷺ سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسی محبت کریں ۔
🔹ان پر اپنی جان ،مال ،عزت آبرو سب لوٹا دیں کیونکہ پیارے نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے
لا يؤمن احدكم حتى اكون احب اليه من والده وولده والناس اجمعين.
اللہ تعالیٰ ہمیں اس خوش نصیبی کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
بنت آذاد
17/2/2025