پاکستان گورنمنٹ ملازمین

پاکستان گورنمنٹ ملازمین

Share

اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی ۔

اس ملک کو ہمارے بڑوں نے بنایا ہے اور ہم نے سنوارنا ہے۔

23/04/2026

پنجاب گورنمنٹ مزید کتنا زلیل کرو گے اساتذہ کوکیوں نہیں وفاقی طرزپہ ڈسپیرٹی دیتے ہو

23/04/2026

قائد پاکستان گورنمنٹ ملازمین جناب رحمان علی باجوہ صاحب حکومتی ٹیم سے مذاکرات کرنے گئے ہیں تمام دوستوں سے دعاؤں کی درخواست

21/04/2026

ایک سوال ہے…
کیا ریاست کا کام سہولت دینا ہے یا راستے بند کرنا؟
20 اپریل 2026 کا ایک حکم آیا — ہزاروں نہیں، 30,391 آسامیاں ختم۔ وہ بھی BPS-01 سے BPS-16 تک۔ یعنی وہ دروازے بند جن سے عام آدمی کا بیٹا اور بیٹی اپنے خواب لے کر اندر آتے تھے۔ سوال یہ نہیں کہ نوکریاں کم کیوں ہوئیں… سوال یہ ہے کہ راستے ہی کیوں ختم کیے جا رہے ہیں؟
آج منظر یہ ہے:
سکول آہستہ آہستہ پرائیویٹ ہو رہے ہیں…
ہسپتال کاروبار بن چکے ہیں…
بجلی اتنی مہنگی کہ چھوٹا تاجر سانس لینے سے پہلے بل دیکھتا ہے…
اور اوپر سے وہی میٹر، جو عوام اپنی جیب سے خریدتی ہے، اس کا کرایہ بھی ادا کرتی ہے۔
یہ کیسا نظام ہے جہاں سانس بھی لو تو لگتا ہے بل آ جائے گا؟
ذرا زراعت کی طرف دیکھیں—
زمین دار بیج اور کھاد مہنگی خریدتا ہے، پانی مہنگا، ڈیزل مہنگا…
جب فصل تیار ہوتی ہے تو حکومت ریٹ اتنا کم رکھتی ہے کہ اس کی لاگت بھی پوری نہیں ہوتی۔
اور جب وہی فصل بازار میں آتی ہے تو قیمت آسمان کو چھوتی ہے۔
نقصان کون اٹھاتا ہے؟
زمین دار بھی… اور آخر میں عوام بھی۔
یہ ایک عجیب چکر ہے—
ریاست بوجھ کم کرنے کے نام پر آسامیاں ختم کرتی ہے،
پرائیویٹائزیشن کے نام پر ادارے بیچتی ہے،
اور پھر مہنگائی کے نام پر عوام کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتی ہے۔
سوال یہ ہے:
اگر نوکریاں نہیں ہوں گی،
تعلیم اور صحت مہنگی ہوگی،
کاروبار بجلی اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دب جائیں گے،
تو عام آدمی کہاں جائے؟
کیا یہ پالیسی ہے… یا آہستہ آہستہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل جہاں صرف وہی زندہ رہ سکے جس کے پاس وسائل ہوں؟
حکومت سے سیدھا سوال ہے:
آپ عوام کا بوجھ کم کر رہے ہیں… یا عوام کو ہی کم کر رہے ہیں؟
یہ بحث صرف ایک نوٹیفکیشن کی نہیں،
یہ اس سمت کی ہے جس طرف ہم سب کو دھکیلا جا رہا ہے۔
آپ کیا سمجھتے ہیں—
یہ فیصلے وقتی مجبوری ہیں یا مستقل حکمتِ عملی؟
اور اگر یہی راستہ رہا… تو عام آدمی کے لیے کل کیسا ہوگا؟

21/04/2026

پنجاب ملازمین کو جان بوجھ کر ڈسپیرٹی اور دیگر مراعات سے محروم رکھنے کے لیئے جدوجہد کرنے والا منحوس گروپ

21/04/2026

افسوس پنجابی عوام سوئی رہے پنجاب حکومت نے غریب اور متوسط طبقے سے بنیادی تعلیم بھی چھیننے کے لیئے بڑا قدم اٹھالیا اڑتیس ہزار ٹیچر آسامیوں کا خاتمہ کردیا۔

10/04/2026

پنجاب کے تمام ای ایس ٹیز کو پیکٹا کاشاندار رزلٹ دینے پہ بہت بہت مبارک ہو

04/04/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Zaheen Malghani, Shahid Imran, M Imran Hanif, Liaqat Ali, Sammi Sayani, Gujjar Peer, Baran Khan, Maria Iqbal, Raja Iftikhar Ahmed Keyani, Inayat Ur Rehman, Adnan Nawaz, Imran Shafique Imran Shafique, Iqbal Malak, Ñõūmāñ Hāyāt, Rashid Ali, Zahra Shzad Shzad, Muhammad Yasir Inqlab, Ar Fiaz Fiaz, Zia Ullah Khan, Raja Zahoor Haqani, Sahmdin Gilgiti, Ranaishfaq Ranaishfaq, Arif Malik, Malik Hasnain Tanoli Tanoli, Zakir Ali Hassan Jafari, Baloch Raaj, Sher Muhammad, حافظ عمران, Idrees Malik, Bahtti Sahib, Sohail Khattak, Apca Central Apca Central, Zohaib Khan, Bilal Qaisrani Baloch, Rohan Munam, Saleem Saleem, Falak Shair, Inzar Gul Khan, Zubair Jarral

03/04/2026

خدارا سرکاری ملازمین پہ ترس کھاؤ مہنگائی کے تناسب سے فورا کنوینس الاؤنس بڑھاؤ

03/04/2026

آپ کا کنوینس الاؤنس کتنے دن چلتا ہے میرا تو چار دن تک بس

25/03/2026

لگتا ہے پنجاب ملازمین کے ڈسپیرٹی سمیت تمام مطالبات بھی امریکہ ایران جنگ کے نذر ہوگئے ۔کہاں گئی وہ کمیٹی ؟

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


11
Islamabad