Online Islamic Education Center

Online Islamic Education Center

Share

Online Quran TeachinG

09/02/2026

02/02/2026

✨ حدیثِ نبوی ﷺ:
“تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔”
(صحیح بخاری)

29/10/2025

جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں، ان سے عبرت حاصل کرو، اس پہلے کہ تمہارے بعد آنے والے تم سے عبرت حاصل کریں۔

ابن الجوزي رحمه الله
اللطائف (صـ٧)


24/01/2025

❤بہت اعلی باتیں❤

‏القليل كثير إذا قنعت
والكثير قليل إذا طمعت
والبعيد قريب إن أحببت
والقريب بعيد إن بغضت

*قناعت ہو تو تھوڑا بھی زیادہ ہے.*
*لالچ ہو تو زیادہ بھی تھوڑا ہے۔*
*محبت ہو تو دور بھی قریب ہوتا ہے.*
*بغض ہو تو قریب بھی دور ہوتا ہے…!!♥️*

15/09/2024
24/05/2024

اسلام میں دو عقائد کو بنیادی حیثیت حاصل ہے
1.توحید پر ایمان
2.رسالت پر ایمان
رسالت پر ایمان کا معنی یہ ہے کہ باقی تمام انبیاء کرام کی نبوت و رسالت پر اجمالا اور نبی آخر الزماں،تاجدار ختم نبوت،خاتم المرسلین و النبیین سیدنا محمد رسول اللہ کی نبوت و رسالت پر تفصیلا ایمان لانا
نبی مکرم کی رسالت پر ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا نبی اور رسول مانا جائے اور اسی عقیدہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے " إنك لمن المرسلين" اور"محمد رسول الله" جیسی آیات نازل فرمائیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کو اللہ کا آخری نبی اور رسول مانا جائے اور آپ کے بعد ہر قسم کی نبوت کے امکان کو بھی محال جانا جائے ۔"ما كان محمد أبا أحد من رجالكم ولكن رسول الله وخاتم النبين" میں اسی عقیدہ کی وضاحت ہے.

اسلام کی ابتدا سے اس کے بنیادی عقائد کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرکے مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی جاتی رہی ۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی "فتنہ قادیانیت" بھی ہے ۔

پاکستان کے آئین کے مطابق قادیانیوں پر اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر سخت سزا کا قانون بھی موجود ہے لیکن افسوس کہ قاضی القضاۃ کی مسند پر بیٹھے ہوئے شخص نے---کہ جس کے ذمے آئین پاکستان کی حفاظت اور اس کے مطابق فیصلہ سازی کا فریضہ سپرد کیا گیا---- پاکستان کے آئین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قادیانیت نوازی کی بے نظیر مثال قائم کرتے ہوئے ،شرعی اور آئینی حدود کو پامال کرتے ہوئے ان کو اپنی خود ساختہ تفسیر شائع کرنے کی اجازت دے دی جسکی نہ ان کو شرعاً اجازت ہے اور نہ ہی قانونا کیونکہ اس تفسیر کے بیرونی ٹائٹل پیج پر ہی آئین پاکستان کی دھجیاں اڑا دی گئیں اور آئین پاکستان کو در خور اعتنا نہ سمجھتے ہوئے مرزا قادیانی کے خلیفہ کےلیے رضی اللہ عنہ کے کلمات لکھے گئے اور یونہی اس کتاب کو "تفسیر القرآن"کا نام دیاگیا حالانکہ در حقیقت یہ "تحریف القرآن "ہے

اسی غیر شرعی اور غیر آئینی فیصلہ کے استرداد ، مسلمانان عالم کے ایمان کے تحفظ اور عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیے
28 مئی بروز منگل مرکز اسلام "جامعہ رضویہ ضیاء العلوم "میں بعد از نماز عشاء عظیم الشان "تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس"کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کی تمام احباب کو دعوت دی جاتی ہے
غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے اور نبی مکرم سے اپنے ایمانی رشتے کی مضبوطی کی خاطر خود بھی تشریف لائیں اور دوست احباب کو بھی ساتھ لائیں

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad