Younus Hakimi

Younus Hakimi Islamic scholar and student of alkauther university Islamabad

06/09/2026

Stop wasting your attention 🙏

علم سے زیادہ مقصدِ علم اہم ہے۔ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺶ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﻠﻤﯿﻦ ﺍﺱ ﻧﮑﺘﮯ ﭘﺮ ﺗﻮﺟﮧ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ...
05/09/2026

علم سے زیادہ مقصدِ علم اہم ہے۔
ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺶ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﻠﻤﯿﻦ ﺍﺱ ﻧﮑﺘﮯ ﭘﺮ ﺗﻮﺟﮧ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ﻣﺎﺩﯼ ﭘﮩﻠﻮ ﺍﮨﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﺍﻭﺭ ﺟﺬﺑﮧ ﺍﮨﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﭘﮩﻠﻮ ﮐﮧ ﮨﺎﺗﮫ ﺣﺮﮐﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺸﯿﻦ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ، ﻗﺎﺑﻞ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﺍﺧﻼﻗﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﻨﻮﯼ ﭘﮩﻠﻮ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﺸﯿﻦ ﮐﺲ ﻟﺌﮯ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ؟ ﮐﺲ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ؟ ﮐﺲ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ؟ ﯾﮧ ﮐﺎﻓﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻼﺱ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﭘﺎﺋﮯ، ﻣﻌﻠﻢ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻥ ﻭ ﺩﻝ ﺳﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﻣﺤﻨﺖ ﺳﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﺎﺋﮯ، ﻟﻔﻆ ﺑﮧ ﻟﻔﻆ ﻋﻠﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﺫﮨﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭ ﺩﮮ۔ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﯾﮧ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺩﯼ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﮨﺪﻑ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﺟﮩﺖ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺍﻭ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﮐﺲ ﺳﻤﺖ ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﯼ ﺟﺎﺭﮨﯽ ﮨﮯ؟ ﻣﯿﺮﮮ ﻋﺰﯾﺰﻭ ! ﯾﮧ ﺑﮩﺖ ﺍﮨﻢ ﮨﮯ۔
ﺁﺝ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺑﻌﺾ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺍﻗﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﻣﭩﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺩﯼ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ ﺁﺝ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺳﺮﺣﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﺱ ﭘﺎﺭ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﯾﮟ ﺟﻮ ﺷﯿﻄﺎﻧﯽ ﺍﮨﺪﺍﻑ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮔﮭﺎﺕ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺍﺱ ﻣﻘﺪﺱ ﺳﺮﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻋﻠﻢ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﻮ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺪﻋﻨﻮﺍﻧﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﻴﮟ۔ ﺍﺱ ﻋﻠﻢ ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﺟﮩﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺼﺪ ﺍﮨﻢ ﮨﮯ۔

شھید قائد امام سید علی خامنہ ای رضوان اللہ تعالی علیہ

01/09/2026

امام جعفر صادق ع کی شخصیت اور علمی خدمات
بمقام جامعہ الکوثر اسلام آباد

لوگ ظلم، ناانصافی یا غلط کام دیکھ کر خاموش رہتے ہیں، وہ وقتی طور پر خود کو بچا لیتے ہیں، لیکن تاریخ میں ان کی کوئی اہمیت...
29/08/2026

لوگ ظلم، ناانصافی یا غلط کام دیکھ کر خاموش رہتے ہیں، وہ وقتی طور پر خود کو بچا لیتے ہیں، لیکن تاریخ میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس، جو لوگ سچ کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، چاہے اکیلے ہی کیوں نہ ہوں، وہی اصل میں "باغی" ہوتے ہیں یعنی حق کے لیے لڑنے والے۔ "باغی" یہاں منفی نہیں بلکہ مثبت معنی میں ہے، یعنی ایسا شخص جو غلط کے خلاف ڈٹ جائے۔سچ بولنا مشکل ہوتا ہے، لیکن یہی اصل بہادری ہے ✔ خاموشی بعض اوقات غلط کا ساتھ دینے کے برابر ہوتی ہے ✔ تاریخ ہمیشہ اُن لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو حق کے لیے کھڑے ہوئے حق کے لیے آواز اٹھانا ہی اصل ہمت ہے، کیونکہ دنیا بہادروں کو یاد رکھتی ہے، بزدلوں کو نہیں۔

19/08/2026

اللہ آپ کی حفاظت کریں اے رہبر عزیز

12/08/2026

مصائبِ حضرت عباس علمدار ع
بمقام مرکزی امام بارگاہ کسورو مَل

3 جون 1989 رحلت امام خمینی علیہ الرحمہ🥹> "🌷مطمئن قلب شادمان روح اور فضل الہی کیلئے امیدوار ضمیر کیساتھ اپنے تمام بہن بھا...
03/06/2026

3 جون 1989 رحلت امام خمینی علیہ الرحمہ🥹

> "🌷مطمئن قلب شادمان روح اور فضل الہی کیلئے امیدوار ضمیر کیساتھ اپنے تمام بہن بھائیوں کی خدمت سے رخصت ہو کر اپنی ابدی پناھ گاہ کی جانب گامزن ہو رہا ہوں، خدائے رحمٰن و رحیم سے التجاء ہے کہ وہ خدمت کی اس راہ میں میری کوتاہیوں خامیوں اور لغزشوں کو درگزر فرمائے" 🥹🌹
'روح اللہ الموسوی الخمینی'

13 جون اور ہماری ذمہ داریبسم الله الرحمن الرحیم  تحریر: یونس حکیمیقال الله تبارک و تعالیٰ:  وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَن...
02/06/2026

13 جون اور ہماری ذمہ داری
بسم الله الرحمن الرحیم
تحریر: یونس حکیمی
قال الله تبارک و تعالیٰ:
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
اور نہ کمزور پڑو اور نہ غم کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔ آل عمران: 139
تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ حق و باطل کی کشمکش ہر دور میں جاری رہی ہے۔ جب نمرود نے خلیلُ اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ کا الاؤ بھڑکایا تو مخلوقِ خدا دو گروہوں میں بٹ گئی۔ ایک طرف آگ بھڑکانے والے، تماشا دیکھنے والے، اور خاموش رہنے والے تھے۔ دوسری طرف ایک ننھی چڑیا تھی جو اپنی چونچ میں پانی کا قطرہ لیے اس آگ کو بجھانے نکلی تھی۔
فرشتوں نے حیرت سے پوچھا: اے ناتواں پرندے! تیرے اس قطرے سے یہ پہاڑ جیسی آگ کیسے بجھے گی؟
چڑیا نے جواب دیا: میں جانتی ہوں یہ آگ نہیں بجھے گی، مگر میرا نام آگ بجھانے والوں میں لکھا جائے گا، جلانے والوں میں نہیں۔ کل جب ابراہیم کا رب پوچھے گا کہ تم کس کے ساتھ تھے، تو میں سر اٹھا کر کہہ سکوں گی: میں خلیل کے ساتھ تھی۔
صدیاں بیت گئیں مگر نمرود مرے نہیں، یزید ختم نہیں ہوئے۔ آج کے نمرود وائٹ ہاؤس میں بیٹھے ہیں، آج کا یزید تل ابیب میں سازشیں بُن رہا ہے۔ آج کی آگ ملتِ ایران پر بھڑکائی گئی ہے۔ اس قوم کا جرم کیا ہے؟ یہی کہ اس نے اعلان کیا: سپر پاور صرف خدا ہے۔ یہی کہ اس نے امریکہ کو شیطانِ بزرگ کہا۔ یہی کہ اس نے فلسطین کے مظلوموں کا ساتھ دیا اور دنیا بھر کے تمام مظلوموں کی مددگار بنی۔
اسی پاداش میں ملتِ ایران کو پابندیوں، ڈرون حملوں، سائنسدانوں کے قتل اور اندرونی سازشوں کے ذریعے ڈرانے، دھمکانے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ ایسے نازک وقت میں فرزندِ زہراء، نائبِ امامِ زمانہ، ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حفاظتِ اسلام، حفاظتِ انقلاب اور مظلومین کی حمایت کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ آپ نے اپنی قربانی کے ذریعے ملتِ ایران سمیت تمام مسلمانوں کو شجاعت، بہادری اور وحدت کی نعمت سے مالا مال کیا۔
رہبرِ عزیز نے اپنی ذمہ داری ادا کر دی۔ آپ نے مشکلات برداشت کیں، استقامت کا پہاڑ بن کر جیے اور عظیم شہادت پائی۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رہبر کے نقشِ قدم پر چلیں، دشمن کو للکاریں، اور ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق اپنا فریضہ ادا کرے تاکہ اہلِ بیت علیہم السلام کے لیے باعثِ فخرو زینت بنے۔
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: کُونُوا لَنَا زَیْنًا وَ لَا تَکُونُوا عَلَیْنَا شَیْنًا۔
ہمارے لیے زینت بنو، ہمارے لیے باعثِ عار نہ بنو۔
مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام اپنے فرزندوں کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
کُونَا لِلظَّالِمِ خَصْمًا وَ لِلْمَظْلُومِ عَوْنًا
ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بنے رہنا۔
آج اگر ہم خاموش رہے، ظالم کے خلاف صدائے حق بلند نہ کی، تو تاریخ ہمیں اہلِ کوفہ کی صف میں کھڑا کرے گی جنہوں نے خط لکھے مگر میدان میں نہ آئے۔ آج اگر ہم صرف تماشائی بنے رہے، صرف خبریں سنتے اور پڑھتے رہے، تو کل ہماری نسلیں ہم سے پوچھیں گی: جب قبلۂ اول جل رہا تھا، جب ایران پر حملے پہ حملہ ہو رہا تھا، جب شہادتوں پر شہادتیں پیش کی جا رہی تھیں، تب تم کہاں تھے؟ تم نے کیا کیا؟
یاد رکھیں! حسینیت صرف ماتم کا نام نہیں۔ حسینیت یزیدِ وقت کو پہچاننے کا نام ہے۔ حسینیت ظالم سے بیزاری اور مظلوم کی حمایت کا نام ہے۔ آج کے یزید امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواری ہیں۔ ان سے اظہارِ براءت ہر مومن پر واجب ہے۔
لہٰذا ہر فرد اپنی حیثیت کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔ قلم والا قلم سے، زبان والا زبان سے، مال والا مال سے، اور جان والا جان سے اپنا فریضہ ادا کرے۔ دینِ اسلام میں تعداد اور کثرت معیار نہیں، اخلاص معیار ہے۔ چڑیا کا قطرہ حقیر تھا مگر نیت عظیم تھی۔ آج ہماری چند سطروں کی تحریر، ایک پوسٹ، ایک نعرہ، ایک قدم بھی وہی قطرے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اخلاص ہو تو یہ چھوٹا سا عمل پہاڑ اور سمندر بن جاتا ہے۔
اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آگ بجھانے والی چڑیاکی طرح ہیں یا تماشا دیکھنے والےانسان نما حیوان۔
13 جون، بروز جمعہ، مینارِ پاکستان لاہور میں حسینیوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اجتماع ظالم کے خلاف صدائے حق بلند کرنے کے لیے، وقت کے یزید کو للکارنے کے لیے، دنیا کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دینے کے لیے، اور ولیِ فقیہ سے تجدیدِ عہد کرنے کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔
ایسے میں ہم میں سے ہر ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ تماشائی بنے نہ رہے بلکہ اٹھے، اپنی شرکت کے ذریعےحق کی آواز میں آواز ملائے، دشمن کو للکارے، ولیِ فقیہ سے تجدیدِ عہد کرے، اور شھید راہ قدس امام خامنہ ای رح کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ہمت و جرأت کا مظاہرہ کرے۔
تاکہ کل قیامت کے دن اپنے رب کے حضور سرخرو ہو سکیں اور شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔
وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰی






20/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Raza Jatt, Agha Haider Jafri, Ali Raza, Zaira Zia, Nasir Hussain, Rafieq Ahmad, Fayaz Hussian Fayaz Hussian, Khalil Ahmed, Irshad Shake, Mohammed Aslam Baloch, Arman Blood, Sabar Baloch, Asher Anthony, Madah Hussain, Aftab Majeed Aftab, Syyed Asif, Shahbaz Khan, Anjuman Shabir Shaheen, Zafar Aqbal, غازی منور, Khalid Ansari, Munna G Munna G, Jam Allahdita, Mazhar Ali Panhwar, Umar Madani

Address

Islamabad
Islamabad
07860786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Younus Hakimi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category