09/09/2026
پی ایس ایل میں راولپنڈی ٹیم کے مالک احسن طاہر کھل کر محمد رضوان کے حق میں سامنے آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو باتیں چل رہی ہیں کہ رضوان پر کرکٹ کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، تو میں واضح کر دوں کہ وہ ریٹائرمنٹ تک میری ٹیم کے کپتان رہیں گے اور اس کے بعد ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی وہی سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیم خریدتے وقت ہی بتا دیا تھا کہ یہ سب میں رضوان کی بدولت کر رہا ہوں، اگر رات کی تاریکی میں بھی انہیں میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رضوان ایک بہترین انسان اور کھلاڑی ہیں جو کمانے سے زیادہ اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں۔ احسن طاہر نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے مشورہ دیا کہ اگلے سیزن میں رضوان کو ٹیم سے ہٹا دیں، لیکن میں نے ان سب کو ایک ہی جواب دیا. کہ یہ ٹیم ہی محمد رضوان کی ہے.. زبردست یار