Learn Islam with Hafiza Jaweria Zia

Learn Islam with Hafiza Jaweria Zia

Share

Online Quran Teaching since 3-4 Years. Nazra , Hifz , Revision of Quran(Hifz). Inbox for details.

Hafiza Jaweria Zia
I'm on Instagram as https://www.instagram.com/invites/contact/?i=es0sj7pfud98&utm_content=fqu7o26�follow

03/08/2023

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

02/08/2023

اَلَا بِذِكۡرِ اللّٰهِ تَطۡمَٮِٕنُّ الۡقُلُوۡبُ
゚ ゚viral
#قرآن #اسلام #اللہ #دل #اطمینان #ذکر #سکون

24/07/2023


#قرآن #شہد #مکھی #گھر #چھت #درخت #پہاڑ

19/07/2023

🌼اہلِ مکہ کے جبر وستم بہت بڑھ چکے تھے لہذا صحابہ اکرام چھپ کر دین اسلام کی تبلیغ اور اللہ کی عبادت کرتے تھے۔ ایک رات بیت اللہ کے سامنے عبادت کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردِگار سے دعا کی :اے اللہ! عمرو ابن ہشام اور عمر بن خطاب میں سے کسی کو اسلام کی عزت کا ذریعہ بنا۔ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو شرفِ قبولیت سے نوازا۔
🌼ایک روز عمر تیغِ برہنہ لیے جارہے تھے ، راستہ میں بنو زہرہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ملا ، جس نے پوچھا کہ عمر! خیریت! کہاں کا ارادہ ہے؟ کہنے لگے: محمد کو قتل کرنے جارہاہوں ،اس نے نئے دین کااعلان کرکے مکہ والوں میں تفریق کردی ہے ، کیوں نہ اس قصہ کو ہی ختم کردوں؟ بنو زہرہ سے تعلق رکھنے والے شخص نے کہا کہ پھر پہلے اپنے گھر کی خبر تو لو ، تمہاری بہن وبہنوئی مسلمان ہوچکے ہیں۔ سیدھا بہن کے گھر پہنچتے ہیں ، یہاں سیدنا خباب بن الارت رضی اللہ عنہ ان کے بہنوئی و بہن کو سورۂ طہٰ پڑھا رہے تھے ، باہر سے آواز سنی اور دروازہ پر دستک دی ، اندر سے پوچھا گیا کون؟ عمر! نام سنتے ہی سیدنا خباب ؓ چھپ گئے ، عمر نے آتے ہی پوچھا: تم لوگ کیا پڑھ رہے تھے؟ انہوں نے بات ٹالتے ہوئے کہا کہ: ہم آپس میں باتیں کررہے تھے ، کہنے لگے: میں نے سنا ہے تم نئے دین میں شامل ہوگئے ہو؟ بہنوئی نے کہا کہ: عمر! وہ دین تیرے دین سے بہتر ہے، تو جس دین پر ہے یہ گمراہ راستہ ہے ، بس سننا تھا کہ بہنوئی کو دے مارا زمین پر ، بہن چھڑانے آئی تواتنی زور سے اس کے چہرے پر طمانچہ رسید کیا کہ ان کے چہرے سے خون نکل آیا ، بہن کے چہرے پہ خون دیکھ کر غصہ ٹھنڈا ہوا اور بہنوئی کو چھوڑ کر الگ ہو بیٹھے اور کہنے لگے کہ: اچھا! لاو دکھائو تم لوگ کیا پڑھ رہے تھے؟ بہن نے کہا کہ: تم ابھی اس کلام کے آداب سے ناواقف ہو ، پہلے تم وضو کرو پھر دکھائوں گی۔ انہوں نے وضو کیا اور سورۂ طہٰ پڑھنی شروع کی۔ یہ پڑھتے جارہے تھے اور کلامِ الٰہی کی تاثیر قلب کو متاثر کیے جارہے تھی۔ خباب بن ارت رضی اللہ عنہ یہ منظر دیکھ کر باہر نکل آئے اور کہنے لگے: عمرؓ! کل رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارگاہِ خداوندی میں دعا کی تھی کہ: اے اللہ ! عمرو بن ہشام یا عمر بن خطاب میں سے کسی کو اسلام کی عزت کا ذریعہ بنا۔ سیدناعمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ: اچھا ! تو مجھے بتاو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ میں ان سے ملنا چاہتا ہوں تو انہوں نے بتایا کہ صفا پہاڑی پر واقع ارقم رضی اللہ عنہ کے مکان میں قیام پذیر ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چل پڑے۔ دَرّے پر مقیم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جب دیکھا کہ عمر آرہا ہے اور ہاتھ میں ننگی تلوار ہے تو گھبرائے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا ۔ وہیں سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بھی تھے وہ فرمانے لگے: آنے دو ، اگر ارادہ نیک ہے تو خیر ہے اور اگر ارادہ صحیح نہیں تو میں اس کی تلوار سے اس کا کام تمام کردوں گا۔
جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہاں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! تم کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تم اسلام قبول کرو ؟ بس یہ سننا تھا کہ فوراً کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ چند ہی لمحوں بعدسیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ: اے اللہ کے نبی ! کیا ہم حق پر نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اثبات میں جواب دیا تو فرمانے لگے کہ: پھر چھپ کر عبادت کیوں کریں؟ چلیے خانہ کعبہ میں چل کر عبادت کرتے ہیں۔ اس دن سے مسلمانوں کے لیے تبلیغِ دین میں آسانی پیدا ہوئی۔
🌼سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ خلیفہ دوم بنے اور اپنی خلافت میں انہوں نے بے شمار تاریخی اقدام اٹھائے۔ حضرت فاروق اعظمؒ کی بے شمار یارگاریں ہیں ، سن ہجری جو ہم لکھتے ہیں ، جو اذانیں ہوتیں ہیں اور تروایح باجماعت بھی فاروق اعظمؒ کی یادگار ہے۔ آپ اسلام کے عظیم الشان بنیادی ستون ہیں۔ آپ رضی اللہ کی شان میں قرآن کی بے شمار آیتیں نازل ہوئیں۔ اِدھر آپ رضی اللہ اظہار کرتے اُدھر سے قرآن کی آیتیں نازل ہو جاتیں۔
🌼نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اے ابن خطاب ! اس ذات پاک کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، جس راستے پہ آپ کو چلتا ہوا شیطان پالیتا ہے وہ اس راستہ سے ہٹ جاتا ہے وہ راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کرتا ہے(صحیح بخاری)۔
🌼نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا(مشکوۃ شریف)۔ یعنی اگر سلسلۂ نبوت جاری رہتا تو سیدنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی منصبِ نبوت سے سرفراز کیے جاتے ۔
🌼ایک روز اپنے معمول کے مطابق بہت سویرے نماز کے لیے مسجد میں تشریف لے گئے۔ اس وقت ایک درّہ آپ کے ہاتھ میں ہوتا تھا اور سونے والے کو اپنے درّہ سے جگاتے تھے۔ مسجد میں پہنچ کر نمازیوں کی صفیں درست کرنے کا حکم دیتے اور اس کے بعد نماز شروع فرماتے۔ نماز میں بڑی بڑی سورتیں پڑھتے۔ اس روز بھی آپؓ نے ایساہی کیا ، نماز ویسے ہی آپؓ نے شروع کی تھی ، صرف تکبیر تحریمہ کہنے پائے تھے کہ ایک مجوسی کافر ابو لؤلؤ (فیروز) جو حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کا غلام تھا۔ ایک زہر آلود خنجر لیے ہوئے مسجد کی محراب میں چھپا ہوا بیٹھا تھا۔ اس نے آپؓ کے شکم مبارک میں تین زخم کاری اس خنجر سے لگائے تو آپؓ بے ہوش ہوکر گر گئے۔ ابولؤلؤ نے چاہا کہ کسی طرح مسجد سے باہر نکل کر بھاگ جائے مگر نمازیوں کی صفیں مثل دیوار کے حائل تھیں۔ اس نے اور صحابیوںؓ کو بھی زخمی کرنا شروع کردیا اور تیرہ صحابی زخمی ہوئے جن میں سے سات جاں بر نہ ہوسکے۔ اتنے میں نماز ختم ہوگئی اور ابولؤلؤ پکڑ لیا گیا۔جب اس نے دیکھا کہ میں گرفتار ہوگیا تو اسی خنجر سے اس نے اپنے آپ کو ہلاک کردیا۔ آپ رضی اللہ کو مُصلائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ۲۷ ذوالحجہ زخمی کیا گیا اور یکم محرم الحرام آپ رضی اللہ عنہ نے شہادت پائی۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر مبارک تریسٹھ برس تھی۔ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور روضۂ نبویؐ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پہلو میں آپ ؓ مدفون ہیں۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام کی تاریخ کا عظیم الشان منارہ نور ہیں جس پر اسلام قیامت تک ناز کرتا رہے گا۔

#محرم #شہادت #حضرت #عمر #فاروق #خلیفہ #دوم

17/07/2023


#اسلام #اللہ #دعا #پناہ #برے #اخلاق #اعمال #کاموں #خواہش #آمین

15/07/2023

゚viral
#قرآن #اسلام #حدیث #زنا #بےحیائی #برائی #سود #عذاب #حلال

12/07/2023


#قرآن #اللہ #اسلام #اسلامک #نماز #صبر #مدد

08/07/2023


#قرآن #اللہ #اسلام #اسلامک #نفس #برائی

07/07/2023

🌼سیدنا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا سلسلۂ نسب پانچویں پشت میں رسول اللہﷺ کے مبارک سلسلۂ نسب سے جا ملتا ہے۔ آپؓ کی ولادت واقعۂ فیل کے٦سال بعد ہوئی۔آپؓ ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے حضرت ابو بکر صدیقؓ کی دعوت پر اسلام قبول کیا۔ آپؓ نے حبشہ اور مدینہ منورہ کی طرف دو ہجرتیں کیں۔
🌼حضرت عثمانؓ میانہ قد ، خوبصورت شخص تھے۔ رنگت میں سفیدی کے ساتھ سرخی مایل تھی۔ ڈاڑھی بہت گھنی تھی۔ آپؓ کے نکاح میں رسول اللہﷺ کی دو بیٹیاں
حضرت رقیہؓ اور حضرت ام کلثوم آئیں اور اسی لیے آپؓ کو ذوالنورین یعنی دو نور والا بھی کہا جاتا ہے۔ حضرت عثمان غنیؓ نے تمام مسلمانوں کو قرآن مجید کی ایک قراءت پر جمع کیا۔ آپؓ کا شمار سابقین اولین ، اولِ مہاجرین اور عشرۂ مبشرہ میں ہوتا ہے۔
🌼ایک مرتبہ رسول اللہﷺ احد پہاڑ پر چڑھے۔ ساتھ میں حضرت ابوبکرؓ ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ تھے۔ پہاڑ میں (کسی سبب) حرکت ہونے لگی تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا : احد ٹھہر جا تجھ پر ایک صدیق اور دو شہید ہیں(صحیح بخاری)۔
🌼رسول اللہﷺ جب حضرت عثمانؓ کو آتا دیکھتے تو ذرا سنبھل کر بیٹھ جاتے اور ارشاد فرماتے : میں اس شخص سے کیوں حیا نہ کروں ، جس سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں(صحیح مسلم)۔
🌼۱۸ ذوالحجہ سیدنا حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ عنہ کی تاریخِ شہادت ہے۔ آپؓکی خلافت کے آخری ایام میں بعض لوگوں میں اختلاف پیدا ہوا اور اور باغیوں نے آپ کا محاصرہ کر لیا اور حضرت حسینؓ جیسے صحابہ کرامؓ کے آپؓ کے دروازے پر پہرا دینے کے باوجود ، گھات لگا کر آپؓکو نہایت مظلومیت کے ساتھ پیاسا شہید کر دیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔سیدنا عثمان غنی ؓکی شہادت اپنی مظلومیت اور مصیبت نیز نتائج کے لحاظ سے امت میں سب سے پہلی اور بے نظیر شہادت ہے۔ آپؓکی شہادت سے قبل مسلمان متحد تھے مگر آپؓکی شہادت کے ساتھ ہی امت میں اختلاف و انتشار پیدا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبر پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے(آمین)۔

#حضرت #عثمان #غنی #ذوالنورین #خلیفہ #سوم #اسلام #یوم #شہادت #رسول #رفیق #جامع #القرآن #جنت #شہید

03/07/2023

🌼 عید الاضحی ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو عالمِ اسلام میں پورے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔ اس عید کا آغاز ٦٢٤ء میں ہوا۔ عیدالاضحی ایک انتہائی بامقصد اور یادگار دِن ہے اور اس دِن کی دُعائوں کی قبولیت کا عندیہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دیا گیا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ روزِ عید ہم سب مل کر توبہ استغفار کریں۔
🌼رسول اللہ ﷺ نے ہجرت کے بعد ہرسال قربانی فرمائی ، کسی سال ترک نہیں فرمائی۔ جس عمل کو حضور ﷺ نے لگاتار کیا اور کسی سال بھی نہ چھوڑا ہو تو یہ اُس عمل کے واجب ہونے کی دلیل ہے۔ قربانی نہ کرنے والوں کے لیے آپ ﷺ کا یہ ارشاد کہ جو قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ میں نہ آئے۔
🌼حضرت زید بن ارقمؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کہ یہ قربانیاں کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: قربانی تمہارے باپ ابراہیم ؑکی سنت ہے۔ صحابہ کرامؓ نے پوچھا: ہمارے لیے اس میں کیا ثواب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کے ایک ایک بال کے عوض ایک نیکی ہے۔ جانور کی اون کے متعلق فرمایا: اس کے ایک ایک بال کے عوض بھی ایک نیکی ہے۔
🌼حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: قربانی کے دن اس سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں، قیامت کے دن قربانی کا جانور سینگوں ، بالوں اور کھروں کے ساتھ لایا جائے گا اور خون کے زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے یہاں قبولیت کی سند لے لیتا ہے ، اس لیے تم قربانی خوش دلی سے کرو۔
🌼رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ سے ارشاد فرمایا کہ تم اپنی قربانی ذبح ہوتے وقت موجود رہو ، کیونکہ پہلا قطرہ خون گرنے سے پہلے انسان کی مغفرت ہوجاتی ہے۔
#عیدقربان #قربانی #ذبح #خون #حج #ذوالحجة #عیدالاضحی #تکبیرات

26/06/2023

تیری آزمائشوں سے ہوں بے خَبر ، یہ میری آنکھوں کا قَصؔور ہے
تیری رَاہ میں ------ قَدم قَدم ، کَہیں عَرش ----- کَہیں طُور ہے
یہ بَجا ہے تُو -- مالکِ دو جَہاں ، میری بَندگی --- میں فَتور ہے
یہ بَتا میں تُجھ سے مِلوں کَہاں ، مُجھے تُجھ سے مِلنا ضَرور ہے
کَہیں دِل کی ---- شَرط نہ ڈالنا ، اَبھی دِل گُناہوں سے چور ہے
تو بَخش دے ، میرے سَب گُناہ ، تو رَحیم ہے ----- تُو غفور ہے
#قرآن #استغفار #حدیث #تنگی #دور

24/06/2023


#نماز #قربانی #جینا #مرنا #اللہ #رب #العالمین #قربانی #عیدقربان #عید #تکبیرات #حج

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad