05/12/2024
https://www.facebook.com/share/p/15t16euHno/
جدید دنیا کے چھوٹے بچّوں کے تعلیمی نظام میں اصلاح کے لیے یہ چیزیں اختیار کرنی چاہیئے:
۱۔ ایک استاد زیادہ سے زیادہ دس پندرہ بچّوں کو پڑھائے تاکہ سب کو توجہ مل سکے۔ سب کی شکلیں، چہرے اور نفسیات کو یاد رکھا جاسکے۔
۲۔ نصاب کم ہو مگر جتنا بھی ہو، ایسا ہو کہ اس کو پڑھایا بھی جاسکے اور اس سے فائدہ بھی ہو۔
۳۔ بچّے کو مدد حاصل کرنے سے رُوکا نہ جائے خواہ استاد سے ہو اس جیسے طالبِ علموں سے ہو۔
۴۔ مارکس کا کوئی تصور کم از کم بچّوں کے ابتدائی سالوں میں بالکل نہ ہو جب دماغ حساس ہوتے، ذرا سی پریشانی دماغ پر سوار ہوسکتی ہے۔
۵۔ امتحانات کی تیاری کوئی چیز نہیں، نہ امتحانات کا کوئی دن ہونا چاہیئے۔ ایک دن پہلے اتنا سارا اسٹریس لینے پر مجبور کرنا اور پھر اس اسٹریس کو کاغذ پر نکلوانا بہت ظلم ہے۔ جب ایک استاد پڑھائے، تب ہی تھوڑا بہت امتحان لے لے اور اپنی آسانی کے لیے لے تاکہ احاطہ کرسکے۔
۶۔ امتحانات کی تحریری شکل، سماعی شکل یا کوئی بھی شکل کم اہمیت کی حامل نہیں۔ مختلف طریقوں سے انسانی دماغ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۷۔ نہ زیادہ لکھوایا جائے، نہ زیادہ کتابیں خریدوائی جائیں۔ بھاری بستے چھوٹے چھوٹے بچّے اٹھا کر لے کر جاتے ہیں، خدا جانے یہ کیسی انسانیت ہے!
۸۔ پہلی دوسری جماعت اور اس طرح کی ابتدائی تعلیم میں ایک یا دو اساتذہ ایک جماعت کاے ہونے چاہیئے۔ اگر نصاب کم ہوگا اور آسان ہوگا، پڑھا ایک ہی شخص بہت سکتا ہے۔ یہ ذہنی طور پر ایک آسانی اور سہولت کا احساس پیدا کرتا ہے۔
۹۔ انسانی دماغ کے لیے آرام ضروری ہے۔ ایک گھنٹے مستقل پڑھانے کا تو سوال ہی نہیں ہونا چاہیئے۔ ایک بریک نہیں، کئی بریک ہونے چاہیئے۔
۱۰۔ یونیفارم (uniform) جیسی کسی بھی چیز کو ختم کردیا جائے۔ یہ غیر ضروری چیز ہے اور بہت سے ممالک میں ہے بھی نہیں۔
اگرچہ بڑوں کے لیے بھی نظامِ تعلیم قابلِ اصلاح ہے مگر بچّے زیادہ حسّاس ہوتے ہیں۔ وہ زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کی کسی فطری جبلت، خواہش اور نفسیاتی کیفیت کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار معاشرے کو تو کم از کم بالکل نہیں بننا چاہیئے۔ اس عمر میں پڑھ کر کچھ یاد کرنا نہیں ہوتا۔ کچھ یاد ہو، نہ ہو۔ سرسری سا بھی یاد ہو، فرق نہیں پڑتا۔ بس اپنی ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا بچّوں کو آنا چاہیئے۔ اس پر ان کو ناز ہونا چاہیئے، اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ ان کے پاس یہ ذہنی صلاحیتیں ہیں جس کو مختلف طرح وہ استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ بہت بڑے معرکے عبور کرنے کی عمر ہے بھی نہیں۔
R. S"TANHA"S"
11/03/2022
23/02/2022
21/01/2022