15/09/2026
Department of Civil Engineering (DCE), IIUI کے تمام فارغ التحصیل طلبہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ہم اپنے تمام معزز Alumni سے گزارش کرتے ہیں کہ کمنٹس سیکشن میں اپنے موجودہ تعلیمی یا پیشہ ورانہ سفر کے بارے میں ضرور بتائیں۔
چاہے آپ کسی ادارے میں مزید تعلیم حاصل کر رہے ہوں، کسی سرکاری یا نجی ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہوں، اپنا کاروبار کر رہے ہوں، یا بیرونِ ملک مقیم ہوں—ہم آپ کی کامیابی اور پیشہ ورانہ سفر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
آپ کی کامیابیاں نہ صرف DCE-IIUI کے لیے باعثِ اعزاز ہیں بلکہ ہمارے موجودہ طلبہ کے لیے بھی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔
📌 براہِ کرم درج ذیل معلومات شیئر کریں:
• پورا نام
• Graduation Year / Batch
• اعلیٰ ترین تعلیمی قابلیت
• موجودہ عہدہ اور ادارہ/کمپنی
• موجودہ ملک/شہر، اگر بیرونِ ملک مقیم ہیں
•
آئیے، DCE-IIUI Alumni Community کی کامیابیوں کو اجاگر کریں اور اپنے موجودہ طلبہ کو اپنے Alumni کے تجربات اور کامیابیوں سے متاثر ہونے کا موقع دیں۔
شکریہ!