26/08/2026
قاری ریاض الحسن چشتی صاحب — ایک قابلِ قدر دینی خدمت
قاری ریاض الحسن چشتی صاحب عرصۂ دراز سے اپنے گھر، اپنی فیملی اور اپنی ذاتی آسائشوں سے دور رہ کر گاؤں گھمبیر اور اہلِ علاقہ کی دینی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ آپ بانیِ جامعہ غوثیہ پل گھمبیر کی حیثیت سے ایک عظیم دینی و تعلیمی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ دین کی تعلیم کو عام کرنے، بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم دینے اور نئی نسل کو دینی تربیت فراہم کرنے کے لیے وقف کر دیا۔ گاؤں گھمبیر میں بے شمار بچوں نے آپ کی محنت اور رہنمائی سے قرآنِ کریم حفظ کیا اور دینی تعلیم حاصل کی۔
یہ خدمت صرف ایک ادارے تک محدود نہیں، بلکہ پورے گھمبیر کے لیے ایک عظیم دینی سرمایہ ہے۔ اپنے گھر والوں سے دور رہ کر، مسلسل محنت، وقت اور قربانیاں دے کر دین کی شمع روشن رکھنا یقیناً ایک بہت بڑی سعادت ہے۔
اللہ تعالیٰ قاری ریاض الحسن چشتی صاحب کی تمام دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی محنتوں اور قربانیوں کو صدقۂ جاریہ بنائے، جامعہ غوثیہ پل گھمبیر کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ان کے ذریعے مزید بچوں کو قرآن و سنت کی تعلیم نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔