سنئے ارتضا حیدر کا پیغام۔۔
Al Hadi Education Islamabad
💠Quality Education | Strong Values | Bright Future
📍 Islamabad
Shaping Minds, Building Character
"اسکول کی چھٹیاں کیسے گزارنی چاہئیں؟ آئیے، سنتے ہیں الہادی سمر کیمپ میں شریک محمد حسین نقوی کا پیغام۔"
16/06/2026
الحمدللہ!
الہادی ایجوکیشن کے سمر کیمپ 2026 کے پہلے سیشن میں بچوں نے ایک یادگار اور خوشگوار دن گزارا۔ خوبصورت مارگلہ کے پہاڑوں میں ہائیکنگ، سوئمنگ، تفریحی سرگرمیوں اور معزز مہمانوں کی محبت بھری صحبت کے ساتھ بچوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔ دن بھر کی سرگرمیوں کے بعد بچوں نے اپنی پسندیدہ ضیافت سے بھی خوب لطف لیا، جس میں مزیدار تکے، نان، چٹنی، کھیر، ٹھنڈی بوتلیں اور رسیلے آم شامل تھے، اور ان خوشیوں نے اس دن کو بچوں کے لیے ناقابلِ فراموش بنا دیا۔
قرآنِ مجید کی تعلیمات کی روشنی میں الہادی ایجوکیشن کا مقصد صرف تعلیم نہیں بلکہ ایک صحت مند، بااعتماد، بااخلاق اور متوازن شخصیت کی تعمیر ہے۔
ہم اپنے معزز مہمانوں، قابل اساتذہ، ہاسٹل و سکول اسٹاف، انتظامیہ اور ان تمام معاونین کے شکر گزار ہیں جن کی محبت، محنت اور خلوص نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔
سمر کیمپ 2026 کا پہلا سیشن ان شاء اللہ 7 محرم الحرام کو اختتام پذیر ہوگا، جبکہ اگلا سیشن جولائی میں شروع ہوگا۔
محترم والدین! اگر آپ بھی اپنے بچوں کے لیے تعلیم، تربیت، صحت مند سرگرمیوں اور خوشگوار ماحول کا حسین امتزاج چاہتے ہیں تو اگلے سیشن میں ضرور شرکت کروائیں اور اپنے بچوں کو بہتر انسان بننے کا ایک خوبصورت موقع فراہم کریں۔
الہادی ایجوکیشن
جہاں تعلیم کے ساتھ تربیت، کردار اور خوشیوں بھرا بچپن بھی پروان چڑھتا ہے۔ 🌸✨
12/06/2026
مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں کے دامن میں الہادی ایجوکیشن سمر کیمپ کے بچے علم، تفریح، جسمانی سرگرمیوں اور دینی تربیت کے یادگار لمحات گزار رہے ہیں؛ پہلا سیشن 7 محرم کو اختتام پذیر ہوگا، جبکہ اپنے بچوں کو ایسے مثبت اور بامقصد ماحول سے جوڑنے کے خواہش مند والدین کے لیے اگلا سیشن ان شاء اللہ جولائی میں شروع کیا جائے گا۔"
07/06/2026
🌷 الہادی ایجوکیشن میں معزز مہمانوں کی آمد
ہمارے ادارے میں دو قابل اور باصلاحیت نوجوان ماہرین نے خصوصی دورہ کیا، بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے علمی و عملی تجربات سے انہیں مستفید کیا۔
🔹 جناب عرفان آشنا
فزکس ریسرچر اور معلم
(Government College University Faisalabad سے BS Physics)
آپ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور سیمی کنڈکٹرز اور ونڈ انرجی جیسے جدید سائنسی موضوعات پر تحقیقی کام کر رہے ہیں۔
🔹 جناب ظہیر عباس
کوڈنگ، مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس کے ماہر اور ٹرینر
(Master's in Computer Science)
آپ NUST Murabbi میں Coding Fellow اور AI & Robotics Trainer کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں آپ بچوں اور نوجوانوں کو پروگرامنگ، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی عملی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر معزز مہمانوں نے الہادی ایجوکیشن اور سمر کیمپ کے بچوں کے ساتھ خصوصی وقت گزارا۔ بچوں کے ہمراہ مارگلہ کے خوبصورت پہاڑوں کی سیر اور ہائیکنگ کی، جس سے بچوں نے نہ صرف قدرتی ماحول سے لطف اٹھایا بلکہ صحت مند سرگرمیوں، باہمی تعاون اور عملی سیکھنے کے خوبصورت لمحات بھی حاصل کیے۔ اس تفریحی و تربیتی سرگرمی کو بچوں اور مہمانوں نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔
بچوں کے ساتھ ان کی یہ علمی، تربیتی اور تفریحی نشست نہایت مفید، خوشگوار اور حوصلہ افزا رہی۔ الہادی ایجوکیشن معزز مہمانوں کی آمد، بچوں کے لیے ان کے قیمتی وقت اور محبت بھرے تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہے، اور امید کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی بامقصد ملاقاتیں بچوں کی علمی و عملی نشوونما کا ذریعہ بنتی رہیں گی۔ 🌷
29/05/2026
اپنے بچوں کی چھٹیاں بنائیں فائدہ مند، باادب اور یادگار!
🏫 الہادی ایجوکیشن پیش کر رہا ہے
🌙 خصوصی اسلامی و تعلیمی سمر کیمپ 🌙
• نشستیں محدود ہیں، اس لیے بروقت رابطہ کریں۔
• ڈسپلن اور اچھے اخلاق کو ترجیح دی جائے گی۔
🌸 الہادی ایجوکیشن — جہاں تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دی جاتی ہے 🌸
03105783780
Hurry Up! Only 4 Days Left
Register Your Child Now
Send Child’s Name, Age & Class on WhatsApp.
26/05/2026
اپنے بچوں کی چھٹیاں بنائیں فائدہ مند، باادب اور یادگار!
🏫 الہادی ایجوکیشن پیش کر رہا ہے
🌙 خصوصی اسلامی و تعلیمی سمر کیمپ 🌙
• نشستیں محدود ہیں، اس لیے بروقت رابطہ کریں۔
• ڈسپلن اور اچھے اخلاق کو ترجیح دی جائے گی۔
🌸 الہادی ایجوکیشن — جہاں تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دی جاتی ہے 🌸
03105783780
سنیے عید الاضحی کا پیغام الہادی ایجوکیشن کے ننھے حفاظ کی زبانی
16/05/2026
سینیٹر علامہ راجہ ناصر جعفری صاحب کے صاحبزادے، جناب علامہ مصطفی صاحب نے الہادی ایجوکیشن کا خصوصی وزٹ کیا اور بچوں کو ایک بہترین، فکر انگیز اور تربیتی لیکچر دیا۔
آپ کی آمد نے طلبہ میں نیا جذبہ، حوصلہ اور علم سے محبت پیدا کی۔ الہادی ایجوکیشن آپکی آمد پر شکرگزار ہے
09/05/2026
الحمدللہ!
الہادی ایجوکیشن میں منعقد ہونے والا اسپورٹس ڈے بچوں کے لیے یادگار، پُرجوش اور خوشیوں سے بھرپور لمحہ بن گیا۔ بچوں نے نہ صرف کرکٹ میچز اور دوڑ کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا بلکہ جس جوش، جذبے اور ایکسائٹمنٹ کے ساتھ انہوں نے ہر لمحہ انجوائے کیا وہ واقعی ناقابلِ بیان تھا۔ پورا ماحول بچوں کی خوشیوں، نعروں، مسکراہٹوں اور جذبۂ مقابلہ سے زندہ نظر آ رہا تھا۔
چار ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے، اور شاندار کارکردگی کے بعد مصور عباس کی ٹیم نے فائنل اپنے نام کیا، جبکہ محمد عباس نقوی کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل اور زبردست اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ بچوں کی خوشی اُس وقت مزید بڑھ گئی جب پروگرام کے اختتام پر ہمارے مہمانِ خصوصی جناب محمد لطیف صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔
الہادی ایجوکیشن ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ صرف کتابی تعلیم ہی نہیں بلکہ کھیل کود، جسمانی سرگرمیاں، مثبت ماحول اور سیر و تفریح بھی بچوں کی ذہنی تازگی، خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیتوں اور شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ادارہ وقتاً فوقتاً ایسی سرگرمیوں اور آؤٹنگز کے انعقاد کی کوشش کرتا رہتا ہے تاکہ بچے خوشگوار ماحول میں سیکھ سکیں، عملی زندگی کو سمجھ سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ ایسے مثبت اور تعمیری پروگرامز میں ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون فرمائیں تاکہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریح، اعتماد اور خوبصورت یادیں بھی فراہم کی جا سکیں۔ 🌸
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
D12
Islamabad
04403