14/11/2023
عنوان: اردو تحریر و تقریر میں اغلاط العام
ٹرینر : میڈم آسرا بتول
پی ایس اے آئی کے زیر اہتمام اُردُو کے اساتذہ کے لیے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی ۔اس نشست کا مقصد اساتذہ کو اُردُو کے نئے رجحانات اور اغلاط العام سے آگاہ کرنا تھا۔ اساتذہ نے اس نشست کو بہت سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی تدریسِ اُردُو اور نئے رجحانات کے حوالے سے ایسی نشستوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔