All About English

All About English In this page i will share all easy ways of English grammar and language and tips for daily spoken

I am available for online tutoring😊
30/09/2026

I am available for online tutoring😊

01/06/2026
Just love myself 💖
01/06/2026

Just love myself 💖

Model verbs use in English
03/11/2025

Model verbs use in English

02/11/2025

YOUR AGE IS YOUR EVOLUTION:

Age 25 – Curiosity
Age 26 – Risk
Age 27 – Grounding
Age 28 – Focus
Age 29 – Trust
Age 30 – Vision
Age 31 – Flow
Age 32 – Drive
Age 33 – Boldness
Age 34 – Stability
Age 35 – Self-awareness
Age 36 – Refinement
Age 37 – Alignment
Age 38 – Self-respect
Age 39 – Direction
Age 40 – Ownership
Age 41 – Influence
Age 42 – Peace
Age 43 – Self-acceptance
Age 44 – Contribution
Age 45 – Depth
Age 46 – Mastery
Age 47 – Contentment
Age 48 – Inner power
Age 49 – Legacy building

17/10/2025

انرجی ویمپائرز (Energy Vampire's) سے بچیں۔
ویمپائر کی اصطلاح آپ نے ڈراؤنی اور Fictional فلموں میں دیکھی سنی ہوگی۔
ویمپائر کے طور پر ایک خون چوسنے والی مخلوق (Bloodsucking Creature) کو دکھایا جاتا ھے جو زندہ رہنے کے لیے دوسرے جانداروں یا انسانوں کا خون پیتی ھے۔ یہ اکثر رات کو نکلتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کے بڑے نوکیلے دانت ہوتے ہیں۔
سب سے مشہور ویمپائر کا کردار ڈریکولا (Dracula) ھے جو ناولوں اور فلموں میں دکھایا گیا ھے۔

مگر۔۔۔۔ کیا آپ نے کبھی " انرجی ویمپائر" کو دیکھا ھے؟
نہیں ؟..... تو غور کیجئے گا۔

یہ کوئی فلم یا کہانی کا نہیں حقیقی زندگی کا کردار ھیں۔یہ ہمارے آس پاس ہوتے ہیں۔ دوستوں ، رشتے داروں اور قریبی ملنے والوں میں۔ یہ آپکا خون تو نہیں۔۔۔۔ مگر انرجی چوستے ہیں۔

انرجی ویمپائر (Energy Vampire) ایک غیر طبی اصطلاح ھے جو ایسے شخص کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ھے جو کسی بھی رشتے میں آپ کی جذباتی اور ذہنی توانائی کو ختم کر دیتا ھے۔

انرجی ویمپائر (Energy Vampires) براہ راست آپ کی خوشی یا کامیابی کی نفی نہیں کرتے بلکہ وہ کچھ ایسے منفی، طنزیہ (sarcastic)، یا حوصلہ شکن (discouraging) فقرے استعمال کرتے ہیں جو آپ کی کامیابی کو حقیر ظاہر کرتے ہیں یا آپ کی توانائی کو نچوڑ لیتے ہیں۔

یہ جملے آپ کی کامیابی کی اہمیت کو گھٹا کر، اسے فوراً ایک منفی رخ دے کر، یا اسے اپنی کہانی سے بدل کر ایسا کرتے ہیں۔

انرجی ویمپائرز کے کچھ طریقے یہ رھے۔

1. تعریف کو نفی میں بدلنا (Minimizing the Achievement)

یہ آپ کی محنت کو معمولی ظاہر کرتے ہیں تاکہ آپ کو اپنی کامیابی پر مکمل خوشی محسوس نہ ہو۔
چند مثالیں ۔۔۔۔۔

آپ کو اچھی جاب ملی۔۔۔۔۔ یہ کہیں گے
" واہ ماشاءاللہ مبارک ھو، مگر لگتا تنخواہ کوئی خاص نہیں ھوگی۔

آپ کے بچے کے بورڈ امتحانات میں اچھے نمبر آئے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کہیں گے
" ماشاءاللہ بہت مبارک ھو۔۔ مگر کوئی پوزیشن تو ناں لی صاحبزادے نے"

آپ نے گاڑی/ بائیک لی۔۔۔۔ یہ کہیں گے۔
بہت مبارک ھو جناب، گاڑی/ بائیک تو بہت اچھی لی ھے آپ نے۔ مگر۔۔۔ پیٹرول کا خرچہ برداشت کر لیں گے ؟

آپ نے طویل مدتی منصوبہ بندی کے بعد اپنے لئے 5 مرلہ کا گھر بنایا/ خریدا۔۔۔۔۔۔
یہ کہیں گے۔۔۔۔۔۔
بہت مبارک ھو بھائی جان، اللہ تعالیٰ رہنا استعمال کرنا نصیب کرے، آپ نے لمبے عرصے محنت کے بعد یہ بنا ہی لیا۔
مگر یہ کیا۔۔۔ بس 5 مرلے ، ہم تو سمجھ رھے تھے کہ اتنے عرصے سے لگے ہوئے تو کم از کم 10 مرلے کا گھر تو بنائیں/ خریدیں گے ہی۔

2. فوری منفی پہلو دکھانا (Immediate Negativity/Pessimism)

یہ کامیابی کو فوراً خطرے یا پریشانی سے جوڑ دیتے ہیں تاکہ آپ اپنی جیت کا مزہ نہ لے سکیں۔

مثالیں۔۔۔۔

آپ نے وزن کم کیا ۔۔۔۔انکا کومنٹ ایسا ھوگا
"بہت اچھے! لیکن دیکھنا دوبارہ نہ بڑھ جائے، تمہیں پتہ ہے کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے۔"

آپ نے کوئی کوئی نیا کاروبار شروع کیا۔۔۔۔
یہ بولیں گے۔۔۔ "بہت ہمت چاہیے اس کام کے لیے، تمہیں پتہ ہی ھے کہ کتنے لوگ فیل ہو جاتے ہیں"

3. توجہ خود پر موڑ لینا (One-Upping or Stealing the Spotlight)

جب آپ اپنی کامیابی بتاتے ہیں تو وہ فوراً گفتگو کا رخ اپنے بارے میں بدل لیتے ہیں، جس سے آپ کو اپنا آپ غیر اہم محسوس ہوتا ھے۔

مثالیں۔۔۔۔

آپ کو جاب میں پروموشن ملی۔۔۔۔
یہ کہیں گے۔۔۔۔ "یہ تو اچھا ھے لیکن تمہیں میرے پروموشن کی کہانی سننی چاہیے، وہ تو میں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔"

آپ نے کوئی چھوٹی کامیابی یا قلیل مدتی منصوبہ مکمل کیا
یہ کہیں گے۔۔۔۔ "ہاں، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ میں نے تو تم سے بھی کم وقت میں یہ کام کر لیا تھا۔"

آپ کسی بیماری سے ٹھیک ھوئے ہیں۔
یہ کہیں گے۔۔۔۔۔ "تم نے تو کچھ نہیں دیکھا، جب میں بیمار تھا تو اصل تکلیف کیا ہوتی ھے وہ بس میں ہی جانتا ھوں"

آپ نے کوئی نئی مہارت سیکھی ۔۔۔
یہ کہیں گے۔۔۔۔۔ "میں بھی یہ کر سکتا تھا، بس میرے پاس وقت نہیں ہوتا۔"

4. شک کا بیج بونا (Sowing Seeds of Doubt)

یہ آپ کی کامیابی کے پیچھے آپ کی قابلیت اور محنت کے بجائے قسمت یا بیرونی عوامل کو کریڈٹ دیتے ہیں۔

مثالیں۔۔۔۔

آپ نے کوئی مشکل امتحان پاس کیا۔
تو یہ کہیں گے۔۔۔۔۔۔ "لگتا ہے پرچہ آسان تھا، یا تم خوش قسمت تھے۔"

آپکی پروموشن ھوئی۔۔۔۔
یہ بولیں گے۔۔۔۔ "تمہیں یہ صرف اس لیے ملا کیونکہ تمہارا باس تمہیں پسند کرتا ہے۔"

آپ کو بیرون ملک اچھی جاب مل گئی یا آپ کا کاروبار کامیاب ھوگیا۔۔۔
تو یہ کہیں گے۔۔۔۔۔ "قسمت والوں کی تو بات ہی کیا ہے کاش میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا۔ بس جی سب کھیل قسمت اور مقدر کے ہیں"۔

انرجی ویمپائرز ۔۔۔۔ کافی طویل سبجیکٹ ھے۔ اور ضروری نہیں یہ لوگ جان بوجھ کر ایسا کرتے کہتے ہیں۔ بہت دفعہ یہ فطری یا انجانے میں بھی ہو سکتا ھے کہ کچھ لوگوں کی مختلف وجوہات باعث بات کرنے کی عادت ہی ایسی ھو جاتی ھے۔

بحرحال ۔۔۔۔۔ انرجی ویمپائرز سے خود کو بچائیں۔ تاکہ آپ اپنی زندگی کو اپنی کامیابیوں کو انجوائے کرتے ہوئے آگے بڑھائیں۔

سلامت رہیں!

11/05/2024

10/05/2024

General knowledge is also very important
02/05/2024

General knowledge is also very important

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All About English posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share