International Online Quran Academy

International Online Quran Academy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from International Online Quran Academy, Education, Islamabad.

11/07/2025

میختر ملتان کوئٹہ روڈ پر 12 افراد کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا اس بس میں دنیا پور کے دو سگے بھائی بھی قتل کردئیے گئے جو اپنے باپ کے جنازے میں شرکت کے لئے آرہے تھے
"ایک گھر تھا، جہاں قہقہے گونجتے تھے… ابم وہی گھر جنازوں کی گلی بن چکا ہے!"
ماں نے باپ کی میت کے سرہانے بیٹھ کر تکیے میں منہ چھپا تھا۔
"میرے بیٹے آ جائیں… پھر دفنا لینا… بس آخری دیدار ہو جائے…"
یہی ایک فقرہ وہ بار بار دہرا رہی تھی۔
محلے کی عورتیں دلاسے دے رہی تھیں: "اللہ صبر دے… بیٹے پہنچتے ہوں گے…"
فون آیا… "بی بی جی، معاف کرنا… دونوں بیٹے راستے میں…" "ہاں ہاں، پہنچ گئے؟" ماں بولی۔ "نہیں… مار دیے گئے ہیں…" خاموشی… اور پھر ایک ایسی چیخ، جو محلے کی چھتوں پر جا ٹکرائی…
💔
پھر کچھ گھنٹوں بعد دروازے پر شور ہوا۔
ایک گاڑی، پھر دوسری… اور پھر… ایمبولینس… ماں دوپٹے کے پلو سے آنسو پونچھتی، جلدی سے دروازے تک پہنچی… "میرے بچے آ گئے؟"
دروازہ کھلا… آگے ان کے بیٹے نہیں، ان کے جنازے تھے دو سفید کفن… خون آلودہ، خاموش… جنہیں چند لمحے پہلے ماں دعاؤں کے سائے میں روانہ کر چکی تھی۔

ماں وہیں دروازے پر گرتی چلی گئی۔ چیخ نکلی، لیکن آواز کہیں گم ہو گئی۔

👣
پہلا جنازہ صحن میں رکھا گیا — چھوٹا بیٹا… جو ہمیشہ ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوتا تھا…

دوسرا جنازہ بھی رکھ دیا گیا — بڑا بیٹا… جس نے وعدہ کیا تھا: "امی، اس بار عید پر کچھ لے کر آؤں گا…" اور اندر…
تیسرا جنازہ پہلے سے موجود تھا — باپ، جن کے جنازے کے لیے بیٹے آ رہے تھے…
ماں اپنے ہاتھوں سے بچوں کے چہرے کھولتی گئی، اور ہونٹوں سے بس اتنا بولتی رہی:

"ابا کو تم نے کندھا دینا تھا نا…؟
کیوں ساتھ جا رہے ہو بیٹا…؟
چھوڑ کر کیوں جا رہے ہو…؟"
پھر اُس نے تینوں جنازوں کے قریب بیٹھ کر ہاتھ جوڑ لیے، اور زمین پر ماتھا رکھ دیا
"میرے اللہ! مجھے بھی اٹھا لے… یہ دنیا اب میرے لیے نہیں…"

🌑
دروازے پر بھیڑ تھی، اندر خاموشی… چار جنازے اٹھنے تھے…
باپ، دو بیٹے… اور چوتھا جنازہ انسانیت کا…

اے ربّ العالمین!
یہ ماں اب صرف اولاد سے نہیں، پوری دنیا سے تھک چکی ہے… اس پر رحم فرما! ان مظلوموں کو شہداء میں شامل فرما! اور ان درندوں کو دنیا میں ذلیل، آخرت میں جہنم کا ایندھن بنا! آمین، آمین، آمین!
#اللّٰہ_رحم_کر

Photos from International Online Quran Academy's post 04/06/2025

مناسک حج کا آغاز، عازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری

#2025





Photos from International Online Quran Academy's post 02/04/2025

اگر کوئی جانور تمہارے پاس کھانے کی تلاش میں آئے تو اسے کھلاؤ اور اسے واپس نہ بھیجو، کیونکہ وہ تمہارے پاس تمہارے گناہوں کو کم کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

05/02/2025

تین ہفتے پہلے واٹس ایپ پر ایک نامعلوم نمبر سے پیغام آیا:
"السلام علیکم!"

مصروفیت میں وقت گزر گیا، دو دن بعد جواب دیا:
"جی وعلیکم السلام، عبداللہ!"

پھر چند دن خاموشی رہی، اس کے بعد ایک اور مختصر سا میسج آیا:
"جی کیا حال ہیں؟"

میں نے جواب دیا:
"الحمدللہ، ٹھیک ہوں!"

یہ سلسلہ کچھ یوں ہی چلتا رہا، ٹھہر ٹھہر کر چند رسمی جملے آتے، میں جواب دے دیتا۔ پھر اچانک ایک دن سوال آیا:
"آپ آن لائن پڑھاتے ہیں؟"

میں نے جواب دیا:
"جی، الحمدللہ، پڑھاتا ہوں!"

جواب آیا:
"اچھا، میں بھی پڑھنا چاہتا ہوں!"

پھر ایک اور خاموشی… کچھ دن گزرے، کبھی کبھار ایک دو میسجز آ جاتے، لیکن بات آگے نہ بڑھی۔ تین ہفتے بعد ایک دن اچانک کال آئی۔ میں نے فون اٹھایا تو دوسری طرف ایک قدرے جھجکتی ہوئی آواز سنائی دی:
"جی، میں آپ سے بات کرنا چاہ رہا تھا، میسجز تو کر رہا ہوں، لیکن بات نہیں ہو پا رہی!"

میں نے نرمی سے کہا:
"جی، فرمائیے!"

کہنے لگے:
"میں قرآن پاک سیکھنا چاہتا ہوں!"

یہ الفاظ سن کر دل خوش ہو گیا۔ میں نے کہا:
"ماشاءاللہ! ضرور، ان شاء اللہ ہم آپ کو پڑھائیں گے!"

تین دن کلاسز چلتی رہیں۔ پھر ایک دن وہ کچھ تذبذب کا شکار نظر آئے اور بولے:
"دراصل، میں آپ کے پیج پر دیکھ رہا تھا کہ آپ کی لوکیشن پاکستان کی بھی ہے اور سعودی عرب کی بھی… مجھے ڈر تھا کہ آپ کی فیس بہت زیادہ ہوگی!"

میں مسکرایا اور اطمینان دلایا:
"آپ اس چیز کی بالکل فکر نہ کریں، فیس مناسب ہوگی۔ اصل چیز آپ کا شوق اور نیت ہے!"

وہ خاموش ہو گئے، شاید اس تسلی کی انہیں ضرورت تھی۔ تھوڑی دیر بعد بولے:
"میں نے بہت ہچکچاہٹ کے ساتھ رابطہ کیا تھا، بس ڈر تھا کہ شاید معاملہ مشکل ہو!"

میں نے کہا:
"علم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، اور سیکھنے کی نیت کرنے والے کے لیے ہمیشہ آسانی ہوتی ہے!"

الحمدللہ، آج ایک مہینہ اور چند دن ہو چکے ہیں۔ وہ بھائی پاکستان میں ایک اچھی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں، لیکن ان کی قرآن سیکھنے کی لگن اور محنت واقعی قابلِ دید ہے۔

ایک دن خوشی خوشی بتانے لگے:
"مسجد میں امام صاحب نہیں تھے، مجھے نماز پڑھانی پڑی، لیکن میری تجوید میں کئی غلطیاں تھیں۔ لوگوں نے میرا مذاق اڑایا، اور اس دن مجھے شدت سے احساس ہوا کہ مجھے قرآن صحیح پڑھنا چاہیے!"

یہی احساس انہیں میرے پاس لے آیا، اور آج ماشاءاللہ، وہ نہ صرف قرآن سیکھ رہے ہیں بلکہ مطمئن بھی ہیں۔ پہلی فیس بھیجنے

08/10/2023

اللهم أعز الإسلام والمسلمين


#الاقصیٰ

05/09/2023

اپنے بچوں کو گھر میں آن لائن قرأن مجید کی ٹیوشن پڑھوانے کے لیۓ رابطہ کرین
قاری تنویر احمد
وٹس ایپ نمبر 03239245006

06/08/2023

Admission Open For Online Classes

26/07/2023

چونکہ یونیورسٹی کا مُعاملہ ہے، اِس لئے سب کو سانپ سُونگھ گیا ہے۔

بات مدرسہ کی ہوتی تو سارے برساتی مینڈک ٹر ٹر کرتے باہر نکل آتے۔

27/06/2023

تکبیر تشریق کے حوالے سے اہم مسئلہ
ان پانچ دنوں میں نماز کے بعد ضرور پڑھیں
زیادہ سے زیادہ اپنے دوست احباب کے ساتھ شیئر کریں اور ثواب دارین حاصل کیجئے
#تکبیرات تشریق

19/06/2023
Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad