27/09/2022
*بیت العلم آن لائن انسٹییٹیوٹ*
دور جدید مادیت کی یلغار کا دور ہے۔ بقول اقبال ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے۔ لوگوں کو کتاب بینی کا وقت ہی میسر نہیں۔ باقاعدہ اداروں میں تعلیم کا رحجان کم ہو گیا ہے۔ کتب کی جگہ گیجٹس نے لے لی ہے۔ موبائل اور کمپیوٹر ہر شخص کی زندگی کا جزو لاینفک بن چکا ہے۔
دوسری طرف دین ہر انسان کی دنیوی و اخروی نجات کے لیے ضروری ہے ۔ حزب الشیطان پوری قوت سے نسل نو پر حملہ اور ہے۔ یونیورسٹیز اور کالجز کی سطح پر عصری علوم حاصل کرنے والے یہ طلبہ جو دینی علوم میں کج فہم ہیں تیزی سے الحاد کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ایسے میں وقت کا تقاضا ہے کہ دین کی تدریس اور تفہیم کا بھی انداز بدلا جائے اور اسے دور جدید سے اس طرح ہم آہنگ کر دیا جائے کہ ایک شخص اپنی مصروفیات میں رہتے ہوئے اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر روزانہ کی بنیاد پر دین سیکھ سکے۔
ایک عرصہ سے ذہن میں یہ خیال مسلسل گدگدا رہا تھا کہ ایسے مرد و خواتین جو عصری علوم کے حصول یا روزگار میں مصروف ہیں ۔ یا وہ بڑی عمر کے افراد جو اب عمر کے اس حصے میں کسی ادارے میں تعلیم نہیں حاصل کر سکتے یا مواقع نہیں پاتے اور دین سیکھنے کا شغف رکھتے ہیں، قرآن و حدیث ،فقہ اور دیگر علوم سیکھنے کی خواہش مند ہیں ان کے لئیے کوئ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہئیے جس کے ذریعہ وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوۓ دینی علوم سیکھ سکیں۔
حال ہی میں بھائ جان چوہدری خلیل صاحب ،اور صداقت رشید صاحب نے بیت العلم آن لائن انسٹیٹیوٹ کے نام سے گروپ تشکیل دیا تو مجھے لگا کہ میں اپنے خواب کو اپنے ان اکابر کے زیر سرپرستی شرمندہ تعبیر کر سکتا ہوں اسی سوچ سے گروپ کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔
میں چاہتا ہوں
اس انسٹیٹیوٹ میں باقاعدہ معلمین اور معلمات روزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دیں۔
ہر خاص و عام کو داخل کیا جاۓ ۔
معلمین اور معلمات کی باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی جاۓ۔ جو نصاب مرتب کرے۔
لوگوں کے شوق اور رجحان کو دیکھتے ہوۓ موبائل ایپ تیار کروائی جاۓ۔ جس میں آمنے سامنے تعلیم و تعلم کا عمل ہو ۔
سالانہ آن لائن پیپرز ہوں ۔
مخیر حضرات کے تعاون سے معلمین و معلمات کا وظیفہ مقرر کیا جاۓ ۔
اور اللہ کی مدد و نصرت سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کہ پوری دنیاء میں علوم دینیہ کو پھیلانے کی سعی کی جاۓ۔
جدید علوم معیشت اور تجارت روز مرہ زندگی میں پیش آمدہ مسائل پر خصوصی لیکچرز ہوں ۔
تصوف کا باقاعدہ نظم ہو۔ جس میں بندے کا اللہ سے تعلق مضبوط کرنے اور شب ذندہ دار افراد پیدا کرنے کیلئے خصوصی مشق کروائی جاۓ۔
گروپ میں معلمین اور معلمات کے علاوہ میڈیکل ڈاکٹرز اور پروفیسر حضرات کے خصوصی لیکچرز ہوں۔
انشااللہ جلد بیت العلم انسٹیٹییوٹ کی بنیاد رکھی جاۓ گی جس میں طلباء وطالبات کو عصری و دینی علوم کے ساتھ انٹرنیشنل زبانوں میں مہارت ،کمپیوٹر و آئی ٹی اود دیگر جدیدفنون سے آراستہ کیا جاۓ گا۔
وما توفیق الا باللہ
آپکی دعاؤں کا محتاج: رفاقت رشید
الجامعۃ الاشرفیہ لاہور
Follow this link to join my WhatsApp group:
بیت العلم آنلائن انسٹیٹیوٹ WhatsApp Group Invite