Darul uloom Farooqia Hyderabad

Darul uloom Farooqia Hyderabad

Share

Madarsa Darul uloom Farooqia Latifabad Hyderabad

06/08/2026

معیاری تعلیم کے لیے نظم و ضبط اور باوقار تعلیمی ماحول بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ الحمدللہ، مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ میں ان دونوں اہم امور کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، تاکہ طلبہ کرام کو ایک پُرسکون، باوقار اور بہترین تعلیمی و تربیتی ماحول میسر آ سکے۔









28/07/2026

پرسوں بروز اتوار مورخہ 26 جولائی شہر حیدرآباد کے قدیم دینی ادارے جامعہ عربیہ ممتاز المدارس کی سہ ماہی نتائج اور تکمیلِ حفظِ قرآن کریم کی پروقار تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔

جامعہ کی تعلیمی و تربیتی خدمات، طلبہ کی عمدہ کارکردگی اور بہترین نظم و نسق دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا حافظ سعید احمد ٹالپر صاحب کا نہایت جامع، فکر انگیز اور علمی خطاب ہوا، جس میں انہوں نے عظمتِ قرآن، حفظِ قرآن کی فضیلت اور دینی مدارس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مجھے بھی طلبۂ کرام اور معزز سرپرست حضرات سے عظمتِ قرآن اور دینی مدارس کی اہمیت کے موضوع پر چند گزارشات پیش کرنے کا موقع ملا۔

بعد ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر جامعہ کے مہتممِ محترم مولانا ساجد ستار صاحب کی جانب سے محبت و احترام کے اظہار کے طور پر اجرک اور خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے، اساتذۂ کرام، منتظمین اور طلبۂ کرام کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے مزید ترقی و استحکام نصیب فرمائے۔ آمین۔

راشد حسین

03/07/2026

📢 تعارفی و تربیتی ورکشاپ برائے نج تج ایجوکیشن سسٹم

شعبہ تعلیم القرآن کے اساتذہ کرام اور تعلیمی منتظمین کے لیے ایک مفید اور رہنمائی سے بھرپور ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس ورکشاپ میں:
🔹 نج تج ایجوکیشن سسٹم کا مکمل تعارف
🔹 مؤثر طریقۂ تدریس
🔹یومیہ ایک صفحہ پڑھانے کے اصول
📅 تاریخ: 04 جولائی 2026 بروز ہفتہ
🕘 وقت: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے
📍 مقام: مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ، نزد شاہ لطیف ڈیری، مین پونے سات اسٹاپ، سیون ڈی، لطیف آباد، حیدرآباد
تمام اساتذہ کرام اور تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

02/07/2026

مدارس کے اساتذہ و منتظمین کے لیے ایک شاندار موقع

02/07/2026

تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری
الحمدللہ! علم انسان کو شعور دیتا ہے، جبکہ تربیت اس علم کو کردار، اخلاق اور عمل میں ڈھالتی ہے۔ اسی لیے دارالعلوم فاروقیہ میں تعلیم کے ساتھ طلبہ کی دینی، اخلاقی اور عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اسی مقصد کے تحت الحمدللہ ہر ہفتے دو باقاعدہ تربیتی کلاسوں کا اہتمام ہوتا ہے۔ بدھ کے روز حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب طلبہ کی تربیتی نشست فرماتے ہیں، جبکہ جمعرات کے روز مدرسہ کے ناظمِ تعلیمات طلبہ سے تربیتی خطاب کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد صرف عالم یا حافظ تیار کرنا نہیں، بلکہ ایسے باکردار، بااخلاق اور باعمل طلبہ تیار کرنا ہے جو علم کے ساتھ اپنی بہترین تربیت سے بھی دین اور معاشرے کا روشن سرمایہ ثابت ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کرام کی ان کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمارے طلبہ کو علمِ نافع کے ساتھ بہترین اخلاق و کردار سے آراستہ فرمائے۔ آمین۔















30/06/2026

الحمدللہ

آج مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے طلبۂ کرام نے اجتماعی طور پر آیتِ کریمہ کا ورد کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا و مناجات پیش کی۔

اللہ تعالیٰ اس مبارک عمل کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام طلبہ، اساتذہ، والدین اور امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ہر قسم کی آفات و مصائب سے حفاظت فرمائے اور ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔















29/06/2026

🌹 الحمد للہ 🌹
طالب علم زین العابدین بن محمد عرفان نے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم، اساتذۂ کرام کی محنت اور والدین کی دعاؤں و بھرپور کوششوں کے نتیجے میں نہایت کم عمری میں تیسواں پارہ حفظ مکمل کر لیا۔
اللہ تعالیٰ اس ننھے حافظِ قرآن کو اخلاص، استقامت اور قرآنِ کریم کا مکمل حافظ بننے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس کے والدین و اساتذہ کے لیے اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
🎙️ ان کی دلنشین تلاوت سماعت فرمائیں اور حوصلہ افزائی کے لیے اپنی دعاؤں اور قیمتی آراء سے نوازیں۔




















28/06/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Latifabad
Hyderabad
71800