Al HAFIZ Academy

Al HAFIZ Academy

Share

knowledge is powerful skill

08/06/2026

خوبصورت پہاڑوں، نیلگوں جھیلوں اور دلکش وادیوں کی سرزمین سوئٹزرلینڈ کا سفر ایک انمول نظارے ہے۔

08/06/2026

حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کیجئے،
ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔

08/06/2026

جس سکون کی تلاش میں ہو
وہ سکون تلاوتِ قرآن میں ہے.. 🫀

06/06/2026

تاریخِ اسلام کا وہ درخشندہ باب جہاں حیا، سخاوت اور مظلومیت یکجا ہو کر عظمت کی معراج کو چھو لیتی ہیں۔ آپ کی شخصیت کا سب سے سحر انگیز وصف "حیا" تھا۔ایک ایسی خوشبو دار اور گہری حیا، جس کے تقدس کے سامنے زمین پر تاجدارِ کائنات ﷺ اپنے زانو ڈھانپ لیتے تو آسمانوں پر نوری ملائکہ اپنے پر سمیٹ لیتے۔ جب بھی نوخیز اسلامی ریاست پر معاشی تنگی کا کوئی کڑا وقت آیا،تو آپ کا دامنِ ثروت امتِ مسلمہ کے لیے سایہِ رحمت بن گیا۔ کبھی تپتے صحرا میں سسکتے شہر کے لیے شیریں پانی کا انتظام کر کے پیاسوں کو زندگی بخشی، تو کبھی بے سروساماں لشکر کی مکمل مالی کفالت کر کے اسلام کی ساکھ کو بچایا۔ اپنا مال اس بے نیازی سے لٹایا کہ زبانِ نبوت صل اللہ علیہ وسلم نے گواہی دی: "آج کے بعد عثمان رضہ۔ کا کوئی عمل اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ امتِ مسلمہ کو لسانی و لسانیاتی تفرقے سے بچا کر ایک حرف، ایک قرائت اور ایک ہی مَصحَف پر متحد کر دیا- جس نے اپنے خون سے خلافت کی لاج رکھی،
محصور رہے لیکن مدینہ منورہ میں اپنے دفاع میں کسی مسلمان کا ایک قطرہ خون بہانا گوارا نہ کیا اور
"فَسَیَکْفِیکَہُمُ اللّٰہُ کے آخری الفاظ کے ساتھ جامِ شہادت نوش فرمایا-
جی اس عظیم شخصیت کو تاریخ اسلام حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے نام سے یاد کرتی ہے۔

06/06/2026

غصے میں کیے گئے فیصلے اکثر زندگی کو برباد کر دیتے ہیں۔
جب ہم غصے میں آ کر بنا سوچے سمجھے کوئی قدم اٹھاتے ہیں، تو ایسا ہی ہوتا ہے جیسے بھیڑیا پرندے کو پکڑنے کے جوش میں خود کھائی میں گر جائے۔
زندگی میں کامیابی اور سکون تب ہی ممکن ہے جب ہم جذبات کو قابو میں رکھ کر صبر اور سمجھداری سے فیصلے کریں۔
*لمحوں کا غصہ، سالوں کی محنت ضائع کر سکتا ہے*۔

06/06/2026

اللہ آپ کو یہاں تک اس لیے نہیں لایا کہ آپ مایوس ہو جائیں
آپ آج جس مقام پر کھڑے ہیں، وہاں آپ کو ایک مقصد کے تحت پہنچایا گیا ہے،
جب آپ نے اتنا صبر کیا، اتنی آزمائشیں برداشت کیں،
تو پھر اُس وقت کیوں ہار مانتے ہو جب صبر کا پھل ملنے والا ہوتا ہے؟
ہر بار یہ سوچنا کہ “اب کچھ نہیں ہوگا” صرف دل کی کمزوری ہے۔
یاد رکھو، اندھیری رات کے بعد ہی روشن صبح آتی ہے😇

06/06/2026

Al quran

05/06/2026

اللہ کی محبت وہ سکون ہے جو ہر بےچینی کو ختم کر دیتا ہے۔
جس دل میں اللہ بستا ہو وہ کبھی تنہا نہیں ہوتا
دنیا کی ہر محبت بدل سکتی ہے، مگر اللہ کی محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے

05/06/2026

اللہ سے جڑنے اور اُس کی دوستی حاصل کرنے کا راستہ یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو اُس کی مرضی کے مطابق ڈھال لے۔

جب ہم کسی سے محبت کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ اُس کی پسند کو اپنی پسند بنا لیتے ہیں، اُس جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں، اور وہی کرتے ہیں جو اُسے اچھا لگتا ہے
اسی طرح جب دل میں اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے تو بندہ بھی وہی کام کرنے لگتا ہے جو اللہ کو پسند ہیں اور اُن چیزوں سے بچنے لگتا ہے جو اللہ کو ناپسند ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Hyderabad Sindh
Hyderabad
17000