04/05/2026
جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ سندھ
(سندھ کی قدیم دینی وعصری درس گاہ)
04/05/2026
قالوا اتَّخَذَ الرَّحْمـٰنُ وَلَدًا (88)
لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِدًّا (89)
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا (90)
ترجمہ:
88: اور انہوں نے کہا: "رحمان نے (کسی کو) بیٹا بنایا ہے۔"
89: تم لوگ بڑی سخت بات زبان پر لائے ہو۔
90: قریب ہے کہ اس بات پر آسمان پھٹ پڑیں، زمین شق ہو جائے اور پہاڑ دھڑام سے گر پڑیں۔
📌 کرسمس کی حقیقت پر غور کریں:
عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے اور نبی ہیں، نہ کہ بیٹے۔
قرآن کریم نے اللہ کا بیٹا قرار دینے کو آسمانوں، زمین اور پہاڑوں کے لیے بھی ناقابلِ برداشت بات قرار دیا ہے۔
✋ ایمان کی حفاظت کیجیے — توحید کو پہچانیے۔
23/05/2025
قربانی آگاہی پروگرام آنلائن۔
المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل
06/01/2025
🌟 سالانہ عظیم الشان تقریب ختم بخاری شریف 🌟
جامعہ منصورہ ہالا سندھ کی عظیم علمی روایات کا تسلسل! آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے جامعہ کی سالانہ تقریب اور تقریب ختم بخاری شریف میں شرکت کرکے علماء کرام اور طلبہ کی کامیابیوں کا حصہ بنیں۔
📍 مقام: جامعہ منصورہ ہالا سندھ
🗓️ تاریخ:19 جنوری،2025بروز اتوار
⏰ وقت: صبح 10 بجے (ان شاء اللہ)
25 علماء ومفتیان کرام اور 15 حفاظ کرام کی دستار فضیلت کا یہ موقع نہ صرف علم و روحانیت کا سفر ہوگا بلکہ دلوں کے سکون اور دین کے لیے محبت کے جذبات کو تازہ کرے گا۔ اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور آئیں!
الداعی الی الخیر: مولانا محمد احسن بھٹو وجملہ انتظامیہ واساتذہ۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0300 2829315 03002829183
23/10/2024
جامعہ منصورہ سندھ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر کا دورہ
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر، ذکر اللہ مجاہد نے الخدمت کی طرف سے تیار کردہ جدید کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا اور وہاں سے کامیابی کے ساتھ پاس آؤٹ ہونے والی پہلی بینچ کے طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پر مدیر الجامعہ مولانا محمد احسن بھٹو، رئیس دارالافتاء مفتی ولی محمد اصلاحی، اور صدر الخدمت ضلع مٹیاری برادر شعیب ذکاء اور دیگر اساتذہ وذمہ داران بھی موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں طلبہ کے کلاس رومز، ہاسٹلز، دارالافتاء، میڈیا ہاؤس اور دیگر اہم مقامات شامل تھے۔
23 اکتوبر 2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Https://goo. Gl/maps/V2hEx4xghF52Lp6VA
Hyderabad
70110
23/05/2025