14/01/2026
ہے سلطان حسن دی نگری، راج سلامت تیرا
میں پردیسی ہاں فریادی، عدل کریں کجھ میرا
تدھ بن جان لباں پر آئی، جھلیا درد بتیرا
دے دیدار اج وقت محمد، جگّ پر ہکو پھیرا
— میاں محمد بخشؒ
اے حسن و جمال کے سلطان! تیری سلطنت سلامت رہے
میں ایک پردیسی اور فریادی ہوں، میرے حال پر کچھ انصاف فرما
تیرے بغیر جان لبوں تک آ پہنچی ہے، دل دیوانہ ہے اور درد بہت بڑھ گیا ہے
اے محبوب! آج محمد (یعنی بندہ) کو اپنا دیدار عطا فرما، کیونکہ دنیا میں زندگی ایک ہی بار ملتی ہے
01/01/2026
[an-Nisā’, 4:69]
وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ الرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیۡقِیۡنَ وَ الشُّہَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیۡنَ ۚ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًا ﴿ؕ۶۹﴾
اور جو کوئی اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے تو یہی لوگ (روزِ قیامت) ان (ہستیوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (خاص) انعام فرمایا ہے جو کہ انبیاء، صدیقین، شہداءاور صالحین ہیں، اور یہ بہت اچھے ساتھی ہیں
28/12/2025
اے سلطانِ خوباں، عالی مقام
نظر کُن گہے، جانبِ ایں غلام
ا
09/12/2025
عاشقِ زَر، عاشقِ درگاہ نیست
زاں کہ دوئ، درخورِ این راہ نیست
ترجمہ:
جو دل دنیا کے مال کا عاشق ہو یا مقام و درگاہ کا طلبگار ہو،
وہ عشقِ حقیقی کے لائق نہیں—
کیونکہ اس راہ میں دو محبتیں جمع نہیں ہو سکت
18/06/2025
مفلس ترين شخص
*خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم* نے ارشاد فرمایا:
*میری امت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن اپنی نماز ، روزہ، زکوۃ (اور دیگر عبادات ) کے ساتھ اللہ کے دربار ) میں حاضر ہو گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی ہوگی ،کسی پر تہمت لگائی ہوگی کسی کا مال کھایا ہوگا کسی کو قتل کیا ہو گا کسی کو ناحق مارا ہو گا تو اس کی نیکیاں ان تمام ہم مظلوموں میں بانٹ دی جائیں گی ، پھر اگر اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں اور مظلوموں کے حقوق باقی رہے تو ان کے گناہ اس کے کھاتے میں ڈال دیئے جائیں گے پھر اسے جھنم میں گھسیٹ کر پھینک دیا جائے گا"*
(صحیح مسلم : 6579)
09/05/2025
اے سلطانِ خوباں عالی مقامے
نظر کُن گہے جانبِ ایں غلامے
08/04/2025
[Āl-i-‘Imrān, 3:180]
وَ لَا یَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ یَبۡخَلُوۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ہُوَ خَیۡرًا لَّہُمۡ ؕ بَلۡ ہُوَ شَرٌّ لَّہُمۡ ؕ سَیُطَوَّقُوۡنَ مَا بَخِلُوۡا بِہٖ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ لِلّٰہِ مِیۡرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿۱۸۰﴾٪
اور جو لوگ اس (مال و دولت) میں سے دینے میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے وہ ہرگز اس بخل کو اپنے حق میں بہتر خیال نہ کریں، بلکہ یہ ان کے حق میں برا ہے، عنقریب روزِ قیامت انہیں (گلے میں) اس مال کا طوق پہنایا جائے گا جس میں وہ بخل کرتے رہے ہوں گے، اور اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا وارث ہے (یعنی جیسے اب مالک ہے ایسے ہی تمہارے سب کے مر جانے کے بعد بھی وہی مالک رہے گا)، اور اللہ تمہارے سب کاموں سے آگاہ ہے
23/03/2025
[al-Mujādalah, 58:22]
لَا تَجِدُ قَوۡمًا یُّؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنۡ حَآدَّ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوۡ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمۡ اَوۡ اَبۡنَآءَہُمۡ اَوۡ اِخۡوَانَہُمۡ اَوۡ عَشِیۡرَتَہُمۡ ؕ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡاِیۡمَانَ وَ اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنۡہُ ؕ وَ یُدۡخِلُہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزۡبُ اللّٰہِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿٪۲۲﴾
آپ اُن لوگوں کو جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں کبھی اس شخص سے دوستی کرتے ہوئے نہ پائیں گے جو اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دشمنی رکھتا ہے خواہ وہ اُن کے باپ (اور دادا) ہوں یا بیٹے (اور پوتے) ہوں یا اُن کے بھائی ہوں یا اُن کے قریبی رشتہ دار ہوں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اُس (اللہ) نے ایمان ثبت فرما دیا ہے اور انہیں اپنی روح (یعنی فیضِ خاص) سے تقویت بخشی ہے، اور انہیں (ایسی) جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ اُن میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اللہ اُن سے راضی ہو گیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے ہیں، یہی اللہ (والوں) کی جماعت ہے، یاد رکھو! بیشک اللہ (والوں) کی جماعت ہی مراد پانے والی ہے