12/04/2025
Husri Educational Society
Husri Educational society is a forum of students working for awareness of higher education, social w
12/04/2025
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس
کراچی:اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم سعید غنی کررہے ہیں
صوبے میں تمام اسکول یکم فروری سے کھل جائیں گے، فیصلہ
کراچی: صوبے بھر میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک ہونگے،فیصلہ
کراچی: صوبے میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28جولائی 16 اگست سے ہوگا، فیصلہ
کراچی: یکم فروری سے اسکول مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے،فیصلہ
کراچی: امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا، فیصلہ
کراچی: ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے ، فیصلہ
کراچی: تمام بورڈزعملی امتحانات کے انعقاد کریں گے اور امتحانات کے نتائج 90روز میں تیار کرینگے،فیصلہ
کراچی:موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کی ہونگی
کراچی:موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہونگی.
15/08/2020
ہوسڑی ایجوکیشنل سوسائٹی کی پیش کردہ قرارداد اور محنتیں رنگ لے آئی، بالآخر ہوسڑی میں پبلک لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔۔
افتتاح کے موقع پر ہوسڑی ایجوکیشنل سوسائٹی کے عہدیداران لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے۔۔❤️❤️
السلام عليكم،
ہوسڑی کے تمام لوگوں کے لئے بڑی خوشخبری۔۔
شکر الحمدللہ آج یومِ آزادی کے مبارک اور پر مسرت موقع پر ہوسڑی کی پبلک لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا جارہا ہے۔۔
اس کار خیر میں حصہ ڈالنے والے تمام احباب خراج تحسین کے مستحق ہیں، تمام کا شکریہ۔۔❤️
آپ تمام احباب کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے...
بوقت: 6 بجے شام
بمقام: اللہ والا چوک، ہوسڑی
الداعی: ہوسڑی ایجوکیشنل سوسائٹی
Husri Educational Society
12/07/2020
29/01/2020
*ترکی میں مفت تعلیم کا شاندار موقع*
-----------------------------------
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
آئندہ تعلیمی سال 2020ء کے لئے ترک گورنمنٹ نے سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فل فنڈڈ سکالرشپ ہے جس میں:
*1-* ایک بار آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ
*2۔* آپ کی اپنی پسند کی یونیورسٹی میں مفت داخلہ
*3-* مکمل ڈگری کی فیس معاف
*4-* ڈگری کے مطابق ماہانہ وظیفہ
*5-* رہائش کے لئے ماہانہ خرچ
*6-* ترکی لینگوئج کا ایک سالہ کورس مفت
شامل ہیں۔ اور شرائط بہت آسان ہیں۔ بیرونِ ملک تعلیم کے خواہش مند نوجوان طلبہ و طالبات کے لئے یہ سنہری موقع ہے۔ جبکہ اپلائی اور سلیکشن کا طریقِ کار بھی بہت آسان ہے۔ نہ آئیلٹس، نہ ٹوفل، نہ جی آر ای جیسے مہنگے اور مشکل ٹیسٹ لازمی ہیں، اور نہ ہی کوئی سلیکشن کا امتحان رکھا گیا ہے۔ اپلائی کرنے کی بھی کوئی فیس نہیں ہے۔ بس ایک شرط ہے کہ آپ کی پچھلی تعلیمی کارکردگی اچھی ہونی چاہئے۔
یاد رہے یہ سکالرشپ بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کے لئے ہے۔ تازہ تازہ انٹرمیڈیٹ کئے ہوئے طلبہ و طالبات بھی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اور یونیورسٹی میں تعلیم شروع کر چکے ہیں پھر بھی اس پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کے جاننے والوں میں ایسے طلبہ و طالبات موجود ہیں جو انٹرمیڈیٹ یا بیچلر یا ماسٹرز ڈگری مکمل کر چکے ہیں اور بیرونِ ملک تعلیم کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو وہ دیر نہ کریں، آج ہی اپنے کاغذات مکمل کروائیں اور اپلائی کریں۔
*اپلائی کرنے کے لئے مطلوبہ کاغذات:*
*1-* پچھلے تعلیمی مراحل کی مارکس شیٹس اور سرٹیفیکیٹس
*2۔* کسی پروفیسر یا ٹیچر کا ریفرنس لیٹر
*3-* شناختی کارڈ یا بے فارم
*4-* پاسپورٹ جس کی کم سے کم مدت چھے ماہ سے زائد ہو
*5-* اگر کسی تعلیمی سطح پر یا ہم نصابی سرگرمیوں یا سپورٹس میں کوئی خاص پوزیشن حاصل کی ہے تو اس کے سرٹیفیکیٹس
*اپلائی کرنے کا طریقِ کار:*
https://youtu.be/YnrgMoDKJWc
*1-* اگر آپ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنا تو ارجنٹ بنیاد پر اپلائی کر دیں جو آپ کو 20 فروری سے پہلے مل جائے۔
*2۔* سارے مطلوبہ کاغذات کو اچھے طریقے سے سکین کر لیں۔
*3-* ترکی سکالرشپس کی سائٹ پر جا کر اپنے جی میل اکاونٹ کے ذریعے اپنی اپلیکیشن رجسٹر کریں۔
*4-* اپلیکیشن میں اپنی ساری معلومات درست طریقے سے شامل کریں۔ اور سب کاغذات اٹیچ کر دیں۔
*5-* اپلیکیشن مکمل ہو جانے کے بعد سائٹ آپ کی تعلیمی سطح کے مطابق یونیورسٹیز اور پروگرام خود سامنے رکھ دے گی، ان میں سے اپنی پسند کی یونیورسٹی اور پروگرام منتخب کریں۔
*6-* جب اپلیکیشن ہر طرح مکمل ہو جائے گی تو سائٹ آپ کو "سمٹ" کا آپشن دے گی، سمٹ کرنے کے بعد آپ کی اپلیکیشن کاروائی کا حصہ بن جائے گی۔
*7-* اپلیکیشن کو ایک ہی بار میں مکمل کرنا ضروری نہیں، آپ مختلف مواقع پر لاگ ان ہو کر اپلیکیشن مکمل کر سکتے ہیں۔
*8-* اس کے بعد اپلیکیشنز کی سکروٹنی ہو گی اور آپ کی اپلیکیشن اگر منتخب ہو گئی تو ای میل کے ذریعے آپ کو مطلع کر دیا جائے گا، اور آگے کے مراحل کے لئے مکمل راہنمائی دی جائے گی۔
*اپلائی کرنے کا لنک درجِ ذیل ہے*
*Link* http://bit.ly/Turkiye_Burslari
لہذا آپ دیر نہ کریں، یہ ایک کارِ خیر ہے آپ کے بچے اپلائی نہیں کر سکتے تو دوسرے جان پہچان والے طلبہ کو اس کی طرف متوجہ کریں۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں سائنسز، آرٹس کے علاوہ میڈیکل سائنسز، لاء ، کامرس و ٹیکنالوجی جیسے پروفیشنل مضامین بھی شامل ہیں۔
اگر کسی مشورے کی یا کسی مرحلے میں مزید راہنمائی کی ضرورت ہو تو آپ اپنی معلومات لکھ کر اس نمبر (923153565963+) پر واٹساپ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اپلائی کی آخری تاریخ 20 فروری 2020ء ہے۔ اس تاریخ سے پہلے پہلے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
*محمد نواز*
Turkey Government Scholarship 2020-2021 by Türkiye Burslari - Applications will begin from December Website Link:👇👉 http://studyhunt.info 👇Check👇Description👇For More Information👇 Keep Supporting & Share this video in all your Faceb...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Hyderabad