03/11/2019
بسم الله الرحمن الرحيم
نماز سے فراغت کے بعد پڑھے جانے والے اذکار
الحمد للہ:
" سنت یہ ہے کہ تمام مسلمان ہر فرض نماز کے بعد " أَسْتَغْفِرُ اللهَ "تین بار کہے۔
پھر اَللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ [ترجمہ: یا اللہ ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے ، تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے] پڑھے۔
پھر لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ، وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
[ترجمہ: اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ،اللہ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی ہمت نہیں ، اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ، ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ، نعمتیں اور فضل اسی کی ملکیت ہیں، اور بہترین ثنا اسی کے لیے ہے ، اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ، ہم اسی کے لیے عبادت کو خالص کرنے والے ہیں اگرچہ کافروں کو ناپسند ہو۔]
اسی طرح پڑھے: اَللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ
[ترجمہ: یا اللہ! تو جو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جس چیز کو تو روک لے وہ کوئی دینے والا نہیں اور کسی مالدار کی دولت تیرے ہاں سود مند نہیں۔]
نماز مغرب اور فجر کے بعد سابقہ دعائیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دس بار پڑھے:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيْتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
[ترجمہ: اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔]
پھر اس کے بعد :
سُبْحَانَ اللَّهِ (33 بار)۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ (33 بار)۔ اللَّهُ أَكْبَرُ (33 بار) کہے۔
[ترجمہ: اللہ پاک ہے ، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ،اللہ سب سے بڑا ہے]
اور پھر سو کا عدد پورا کرنے کے لیے کہے:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
[ترجمہ: اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔]
پھر آہستہ آواز میں "آیۃ الکرسی" پڑھیں گے اور پھر سورت الاخلاص، سورت الفلق، اور سورت الناس پڑھیں گے، تاہم مغرب اور فجر کی نماز میں یہ تینوں سورتیں تین تین بار پڑھیں گے، اس بارے میں صحیح دلیل موجود ہونے کی وجہ سے اس طرح پڑھنا افضل ہے۔