26/09/2023
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ان لائن قران کس کو سیکھنا ہے جلدی سے رابطہ کریں
0332-2689501
Al Rafay Institute inshallah online classes is starting
26/09/2023
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ان لائن قران کس کو سیکھنا ہے جلدی سے رابطہ کریں
0332-2689501
26/09/2023
اللہم صلی علی محمد وعلی ال محمد ۔۔۔۔۔۔❤
26/09/2023
Whatsapp Group me join Hony ky liye rabta karein 03322689501
02/01/2022
https://youtu.be/qXPYufftkWI
👆👆👆👆👆👆👆👆
Subscribe to our channel
سوال عرض ہے کہ قران و حدیث میں کسی جگہ کوئی حوالہ موجود ہے کہ 4 سے زیادہ نکاح کرنا ممنوع ہے ؟ مزید یہ کہ اگر کسی کی 4 بیویاں زندہ ہیں اور وہ مزید نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا کوئی طریقہ موجود ہے ؟
جواب
فضیلۃ الشیخ عبدالرحیم نصراللہ حفظہ اللہ تعالی
فضیلۃ الشیخ عبدالرحیم نصراللہ حفظہ اللہ تعالی ://www.youtube.com/channel/UCE53fof-JMavippjcmXhrfQ https://www.faceb...
🖤 گناہوں پر آٹھ گواہ🖤
قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ پیش ہوں گے۔
◼️ پہلا گواہ: جس جگہ بندے نے گناہ کیا ہو گا،وہ جگہ وہ زمین کا ٹکرا قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دے گا۔۔!!سورۃ الزلزال آیت نمبر(5،6)
◼️ دوسرا گواہ: وہ دن بھی گواہی دے گا جس دن بندے نے گناہ کیا ہو گا۔(سورۃالبروج آیت نمبر 3)
◼️ تیسرا گواہ: قیامت کے دن ان کی زبان گواہی دے گی۔(سورۃ النور آیت نمبر 24)
◼️ چوتھا گواہ: انسان کے جسم کے باقی اعضاء ہاتھ پاؤں یہ بھی گواہی دیں گے۔(سورۃ یٰسین آیت نمبر 25)
◼️ پانچواں گواہ: دو فرشتے جو تم پر نگران مقرر ہیں جو معزز ہیں،لکھنے والے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں۔(سورۃ الانفطار آیت نمبر12)
◼️ چھٹا گواہ: وہ نامہ اعمال جو فرشتے لکھ رہے ہیں تو زبان بھی گواہی دے گی اور نامہ اعمال بھی دیکھائے جائیں گے۔(سورۃ الکہف :آیت نمبر 49)
◼️ ساتواں گواہ: آپ ﷺ بھی گواہ ہوں گے، اللہ رب العزت آپ ﷺ سے بھی گواہی مانگیں گے۔(سورۃ النساء آیت نمبر 41)
◼️ آٹھواں گواہ: اللہ رب العزت قرآن میں فرماتے ہیں،جو تم گناہ کرتے ہو،ہم قیامت کے دن اس پر گواہ ہوں گے۔(سورۃ یونس آیت نمبر 61)
ہمارے گناہوں پر اللہ خود گواہ ہوگا (اللہ اللہ) کیا عالم ہوگا،
🤲 یا اللہ ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطافرما آمين
فرشتوں کی دعائوں کے مستحق لوگ
(✍️ از قلم: ابوعمير حزب الله بلوچ)
مترجم:حافظ عبدالمالک سمیجو حفظہ اللہ
(فاضل مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد حیدرآباد)
(1) 👈 ایمان لانے والے ، رب العالمین کی بارگاہ میں توبہ کرنے والے, صراط مستقیم پر چلنے والے, اور ان کے نیک و صالح آباء واجداد اور نیک اولاد اور گھر والوں کے لئے فرشتے دعائیں کرتے ہیں۔ (سورہ غافر 8_9)
*(2)* 👈 شام صبح (اور دوسرے اوقات میں﴾اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے . ( [الأحزاب ٤٢] المستدرك على الصحيحين للحاكم ٢/٤٥٣ . ٣٥٦٥)
*(3)* 👈 جنت میں جنتی لوگوں پر فرشتے ہر وقت سلام کرتے رہیں گے . (الرعد: 24)
*(4)* 👈 فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہ لئے رحمت کی دعائیں مانگتے رہتے ہیں. (الاحزاب : 56)
*(5)* 👈 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر (مسنون) درود و سلام پڑھنے والے. (سنن ابن ماجه: 907)
*(6)* 👈 آدمی جب تک مسجد میں بیٹھا رہے . ( مصنف عبد الرزاق الصنعاني ١/٥٨٠ ح ٢٢١٠)
*(7)* 👈 جماعت کے ساتھ نماز فرض ادا کرنے والے . (صحيح بخاري: 647 ، صحيح مسلم: 276)
*(8)* 👈 (تمام نمازیں اور خاص طور پر) فجر اور عصر کی نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام کرنے والے . (صحيح ابن خزيمه : 321-322، ابن حبان : 2061، مسنداحمد: 9151)
*(9)* 👈 پہلی صف میں نماز ادا کرنے والے . (سنن ابن ماجه: 997، سنن نسائي: 646)
*(10)* 👈 اگلی صفوں میں نماز ادا کرنے والے . (سنن ابودؤاد: 664)
*(11)* 👈 صفوں میں دائیں جانب کھڑے ہونے والے. (سنن ابوداؤد : 676)
*(12)* 👈 (جماعت میں پائوں سے پائوں کندھے سے کندھا اور ایڑیوں سے ایڑیاں ملاکر ایک دوسرے سے جڑ کر) صفوں کو اچھی طرح ملانے والے . (سنن ابن ماجه: 995)
*(13)* 👈 سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد امام اور مقتدی آمین کہتے ہیں تو انکی دعائوں پر فرشتے بھی آمین کھتے ہیں . (بخاري: 781، 782، مسلم : 410)
*(14)* 👈 فرض نماز کہ بعد مصلے پر بیٹھنے والا جب تک وہ بے وضو نہ ہو . (صحيح بخاري: 2119 ،صحيح مسلم : 272)
*خاص طور پر* فجر نماز کے بعد بیٹھنے والے . (مسند احمد: 1251)
*(15)* 👈 با وضوء رہنے والے جب تک وہ بے وضوء نہ ہو .(العجم لابن الاعرابي 1/ 76 ح 111 )
*(16)* 👈 (روزے رکھنے کی لئے) سحری کا کھانا کھانے والے . (مسند احمد : 11086، صحيح ابن حبان : 3467)
*(17)* 👈 روزے دار کو افطار کرانے والے. (سنن ابوداؤد : 3854)
*(18)* 👈 جس روزے دار کے سامنے( عذر والے والوں یا کافروں کی طرف سے) کھایا پیا جائے تو فرشتے روزے دار کے لئے دعائیں کرتے ہیں . (جامع ترمذي: 784)
*(19)* 👈(قرآن وسنت کے مطابق) لوگوں کو نیکی اور بھلائی کی تعلیم دینے والے (عالم اور مبلغ) (جامع ترمذي: 2685)
*(20)* 👈 کسی مسلمان بھائی کی بیمار پرسی (عیادت )کرنے والے کہ لئے ستر ھزار ملائکہ صبح وشام رحمت کی دعائیں مانگتے ہیں . (جامع ترمذي: 969 ،صحيح ابن حبان :2958)
*(21)* 👈 بیمار انسان اور فوت ہونے والے آدمی کے پاس جو دعا یا بد دعا کی جائے فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں . (صحيح مسلم: 919)
*(22)* 👈 الله تعاليٰ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنے والے. (صحيح بخاري:1442، مسلم: 1010)
*(23)* 👈صرف الله کی رضا کی خاطر مسلمانوں سے محبت کرنے اور ان سے ملاقات کے لئے جانے والے . (صحيح مسلم : 2567)
*(24)* کسی مسلمان کے لئے اسکی غیر موجودگی میں دعائیں مانگنے والے کے لئے فرشتے وہی دعائیں مانگتے ہیں . (صحيح مسلم : 2732)
*(25)* 👈جو آدمی طهارت (پاکیزگی) کی حالت میں رات بسر کرے (يعني وضو کرکے سوجائے ) تو فرشتے اسکے لئے رات بھر دعائیں مانگتے رہتے ہیں . (صحيح ابن حبان : 1048، 1051 ، السلسلة الصحيحة: 2539)
💓 الله تعاليٰ ھمیں ایسے لوگوں میں شامل فرمائےجن کہ لئے الله کے فرشتے بهی رحمت اور مغفرت کی دعائیں مانگتے رہتے ہیں . آمين يا رب العالمين.
*اس موضوع سے متعلق بعض ضعيف، موضوع اور بے ثابت روايات*
*(علماء کرام کے استفادہ اور مزيد تحقيق کے لیے )*
👈حَدِيث : إذا سلم المُسلم عَلى المُسلم فَرد عَلَيْهِ صلت عَلَيْهِ المَلائِكَة سبعين مرّة۔
ذكره صاحب الفردوس من حَدِيث أبي هُرَيْرَة ولم يسْندهُ ولَده فِي المسند.
(تخريج أحاديث الإحياء = المغني عن حمل الأسفار ١/٦٦٣۔)
قال ابن السبكي: (٦/ ٣١٦) لم أجد له إسنادًا.
👈 حديث : مَن غَدا فِي طَلَبِ العِلْمِ صَلَّتْ عَلَيْهِ المَلائِكَةُ، وبُورِكَ لَهُ فِي مَعاشِهِ، ولَمْ يُنْتَقَصْ مِن رِزْقِهِ وكانَ عَلَيْهِ مُبارَكًا.
معجم ابن الأعرابي ١/١٨١ —
رواه العقيلي في «الضعفاء» (١/ ٧٧)، وقال: هذا حديث باطل ليس له أصل. قال الالباني : موضوع : الضعيفة 1/498)
👈 عَنْ أنَسِ بْنِ مالِكٍ، قالَ: قالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: : إذا كانَ لَيْلَةُ القَدْرِ نَزَلَ جِبْرِيلُ ﵇ فِي كَبْكَبَةٍ مِنَ المَلائِكَةِ يُصَلُّونَ عَلى كُلِّ عَبْدٍ قائِمٍ أوْ قاعِدٍ يَذْكُرُ اللهَ ﷿، ( موضوع : شعب الايمان .فضائل الاوقات للبيهقي، مشکاة المصابيح : ٢٠٩٦. ٢١١٦. قال الشيخ زبير علي زئي : موضوع)
👈 حديث : إنِ اسْتَطَعْتَ أنْ تَكُونَ أبَدًا تُصَلِّي، فَإنَّ المَلائِكَةَ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ ما دُمْتَ تُصَلِّي.
قال الحسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .
مسند أبي يعلى الموصلي: ٣٦٢٤.)
👈 عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ، قالَ: إذا وافَقَ خَتْمُ القُرْآنِ أوَّلَ اللَّيْلِ، صَلَّتْ عَلَيْهِ المَلائِكَةُ حَتّى يُصْبِحَ، وإنْ وافَقَ خَتْمُهُ آخِرَ اللَّيْلِ، صَلَّتْ عَلَيْهِ المَلائِكَةُ حَتّى يُمْسِيَ، فَرُبَّما بَقِيَ عَلى أحَدِنا الشَّيْءُ فَيُؤَخِّرَهُ حَتّى يُمْسِيَ أوْ يُصْبِحَ.
قالَ أبُو مُحَمَّد: «هَذا حَسَنٌ، عَنْ سَعْدٍ.
(تعليق المحقق: إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبي سليم . سنن الدارمي ٤/٢١٨٤ — السلسلة الضعيفة : 4591)
👈 عَنْ عائِشَةَ أُمِّ المُؤْمِنِينَ قالَتْ: قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: لا تَزالُ المَلائِكَةُ تُصَلِّي عَلى الرَّجُلِ ما دامَتْ مائِدَتُهُ مَوْضُوعَةً.
ضعيف : سلسلة الأحاديث الضعيفة: ٥٢٧٢)
👈 مَا مِنۡ أهْلِ بَيْتٍ تَرُوحُ عَلَيْهِمْ ثَلاثَةٌ مِنَ الغَنَمِ إلّا باتَتِ المَلائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِمْ حَتّى تُصْبِحَ .
موضوع: رواه ابن سعد (سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة: ٩/٤٥٩، ح : ٤٤٧٨)
👈 مَنۡ أَسۡرَجَ فِيۡ مَسۡجِدٍ سِراجًا لَمۡ تَزَلِ المَلائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيۡهِ مَا دَامَ فِي السِّراجِ قطرةٌ.
رواه أبو الحسن.
(موضوع: سلسلة الأحاديث الضعيفة : ٣/٣١١، ح : ١١٦٩)
👈 مَن صَلّى مِنكُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْهَرْ بِقِراءَتِهِ، فَإنَّ المَلائِكَةَ تُصَلِّي بِصَلاتِهِ، ويُتَسَمَّعُ لِقِراءَتِهِ...
(موضوع : ضعيف الترغيب والترهيب ١/١٨٥ ح : ٣٦٧، سلسلة الأحاديث الضعيفة: ١٤/٧٣٢ ح : ٦٨٢١)
👈 مَن سافَرَ مِن دارِ إقامَتِهِ يَوْمَ الجُمُعَةِ دَعَتْ عَلَيْهِ المَلائِكَةُ: لا يُصْحَبْ فِي سَفَرِهِ.
(ضعيف: سلسلة الأحاديث الضعيفة: ١/٣٨٥ ح : ٢١٨ للألباني رحمه الله.)
👈 إنَّ طالِبَ العِلْمِ تَبْسُطُ المَلائِكَةُ لَهُ أجْنِحَتَها، وتَسْتَغْفِرُ لَهُ. (البزار) عن عائشة.
(حكم الشيخ الألباني: موضوع. ضعيف الجامع الصغير وزيادته ١/٢٧ ح : ١٨٧٦)
👈 عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ واثِلَةَ، قالَ: قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: لَا يَمْسَحُ الرَّجُلُ جَبْهَتَهُ حَتّى يَفْرُغَ مِن صَلاتِهِ، ولا بَأْسَ أنْ يَمْسَحَ العَرَقَ عَنْ صُدْغِهِ، فَإنَّ المَلائِكَةَ تُصَلِّي عَلَيْهِ ما دامَ أثَرُ السُّجُودِ بَيْنَ عَيْنَيْهِ.
(قال الهيثمي: رَواهُ الطَّبَرانِيُّ فِي الكَبِيرِ وفِيهِ أيُّوبُ بْنُ مُدْرِكٍ وهُوَ كَذّابٌ: مجمع الزوائد: ٢٧٦١)
تین مشکلات کیلئے تین ہی راه حل
1⃣ پہلی مشکل :
💢اگر شھوت میں مبتلا ہوۓ ہو...
✅ اسکا راه حل:
اپنی نماز میں تجدید نظر كرو ضرور نماز میں سستی کرتے ہو گے...
دلیل
فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ۔۔۔
(سورہ مریم آیت 59)
پھر ان کے بعد ان کی جگہ پر وہ لوگ آئے جنہوں نے نماز کو برباد کردیا اور خواہشات کا اتباع کرلیا۔۔۔
2⃣ دوسری مشکل :
💢اگر تم عدم توفیق اور بد بختی کا احساس كرتے ہو..
✅ اسکا راه حل :
اپنی والدہ محترمہ کیساتھ تمھارا رابطہ درست نہیں ہے لہذا اس بارے تجدید نظر کرو..
دلیل
وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا
(سورہ مریم آیت 32)
اور اپنی والدہ کے ساتھ حُسن سلوک کرنے والا بنایا ہے اور ظالم و بدنصیب نہیں بنایا ہے۔
3⃣تیسری مشکل:
💢اگر تنگی اور زندگی کی مشکلات کا احساس کرتے ہو۔
✅ اسکا راه حل:
قرآن کریم کیساتھ اپنا رابطه درست كرو...
دلیل
وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا۔۔۔
(سورہ طہ آیت 124)
اور جو میرے ذکر سے اعراض کرے گا اس کے لئے زندگی کی تنگی ہے
جو حاصل ہے، اس پر اللہ سبحانہ تعالی کا شکر ادا کریں اور اس کی قدر کریں، اور جو لا حاصل ہے اس پر بھی شکر ادا کریں، کیونکہ وہ آپ کے حق میں بہتر ہے یا نہیں یہ آپ سے زیادہ اللہ تعالی جانتے ہیں🌹🌷
تقبل الله منا ومنكم الصيام والقيام وصالح الأعمال
جو کوئی غم اٹھائے ہوا ہے
بیشک کے غم میں ہمیشگی نہیں
جس طرح خوشحالی فنا ہوگئی
اسی طرح غم بھی فنا ہوجائیں گے
*اللہ الرحمن کے نظام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے ... کہ اس میں سچی عقیدت اور محنت کبھی ضائع نہیـــــــــں جاتی ... بســــــں اللہ پاک کی ذات پر کامل یقین رکھیں ......!!!
💞 💞
*💢✍🏻قربانی کے مسائل*
*میسج:1*
*"قربانی کی قبولیت کی شرط👇🏻*
*القرآن* پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھ اور قربانی کر۔
*[سورۃ الکوثر آیت:2]*
ہرگز نہیں پہنچتے اللہ کےہاں تمہارے گوشت اور نہ تمہاری (قربانی کے) خون اور لیکن پہنچتا ھے اللہ کےہاں تقوی تمہارا (پرھیزگاری تمہاری)۔
*[سورۃ الحج:37]*
اورآدم علیہ السلام کےجس بیٹے کی قربانی قبول ھوئی تھی اس نے کہا " بے شک اللہ پرہیز گار لوگوں سے ھی قبول فرماتا ھے۔
*[المآئدہ:27]*
*💢✍🏻 قربانی کے مسائل*
*"میسج 2 "*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سارے گھر کی طرف سے ایک بکری یا ایک بکرے کی قربانی کافی ھے۔
*[جامع ترمزی/1505]*
"سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا ھم سارے گھر کی طرف سے ایک بکری ذبح کرتے تھے۔
*[سنن کبری بھیقی/268/9]*
"گاۓ اور اونٹ کی قربانی میں 7 افراد شریک ھو سکتے ھیں۔
*[ترمزی:1501 نسائی:4397 [ابن ماجہ:3131]*
*💢قربانی کی مسائل*
*"میسج:3"*
*"قربانی کے متفرق مسائل👇🏻"*
1:جو غیراللہ کےنام پر ذبح کرے اس پر اللہ کی لعنت ھے۔ *[مسلم1978]*
2:میت کی طرف سے قربانی کرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ھے۔
3:قربانی کے جانور کو ہار پہنایا جا سکتا ھے۔
*[صحیح مسلم]*
4:خصی جانور کی قربانی کرنا جائزھے۔
*[صحیح ابن ماجہ:3122]*
5:قربانی کےجانور کو خوب کھلا پلا کر موٹا کرناچاھیے۔
*[صحیح بخاری]*
6:قربانی کےجانور پر سوار ھوسکتے ھے۔
*[بخاری:1689]*
7:قربانی عید کی نماز کے بعد کرنی چاھیے۔
*[بخاری:5560]*
8:قربانی کے لیےچھری خوب تیزھونی چاھیے۔
*[صحیح ابوداؤ:2814]*
9:جانورکےسامنےچھری تیز نہ کی جاۓ۔
*[مستدرک حاکم:231/4]*
10:قربانی خود بھی ذبح کرسکتے ھیں اور کسی سے بھی ذبح کرواسکتے ھیں۔
*[مسلم:1218]*
11:قربانی ذبح کرنے میں کسی کا نائب بن سکتے ھیں۔ *[بخاری5559]*
12:ذبح کرتے وقت کسی سے مدد لی جاسکتی ھے۔ *[مسنداحمد/373/5]*
13:عورت خود بھی قربانی ذبح کرسکتی ھے۔
*[فتح الباری شرح بخاری:10/ 25/]*
14:جانور کو قبلہ رخ لٹا کر ذبح کریں۔
*[مسلم:1967]*
15:ذبح کرتے وقت جانور کے پہلو پر قدم رکھے تاکہ وہ قابو میں رھے۔
*[مسلم:1966]*
16:ذبح کرتے وقت بسم اللہ واللہ اکبر کہنا چاہیئے۔
*[بخاری:7399]*
17:اونٹ کی قربانی کرنے کا طریقہ "اونٹ کو کھڑا کر کے اس کی ایک ٹانگ باندھ دیں اور وہ تین ٹانگوں پر کھڑا ھو۔
پھر بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر اونٹ کی گردن میں نیزہ یا چھری ماریں۔
*[ابوداؤد:1767][مسلم:1218]*
18:پھر جب ان (قربانی کے جانوروں) کے پہلو زمین پر لگ جائیں تو اس سے کھاؤ (یعنی کھال اتار کر اچھی طرح صاف کرکے کھاؤ)
*[سورہ حج:36]*
19:قربانی کی کوئی چیز بھی قصائی کو بطور اجرت نہیں دینی چاھیے۔
*[صحیح مسلم]*
20:جو شخص اپنی قربانی کی کھال فروخت کرے تو اس کی قربانی نہیں۔
*[مستدرک حاکم:390/2]*
21:اپنی قربانی کا کچھ گوشت خود ضرور کھائیں۔
*[صحیح مسلم:1218]*
22:قربانی کا گوشت نہ مانگنے والے تنگ دست اور مانگنے والے فقیر دونوں کو دینا چاھیے۔ *[سورہ حج]*
23:حالات کے مطابق قربانی کا گوشت صدقہ بھی کرنا چاھیے اور اس میں سے ذخیرہ بھی کرسکتے ھیں۔
*[سلسلہ صحیحہ:878]*