24/07/2023
یہ میرا آخری سگریٹ ہے, اب گھر جانے دے
یا پھر بانہوں میں جذب کر, یہیں مر جانے دے
تُو خود ہی دور گئی تھی, تو یہ آنسو کیسے
اپنے ہونٹوں کو منا, جسم پر ہرجانے دے
یہ جتنے پھول کِھلے ہیں اِنہیں شرمندہ کر
اپنے بالوں کو کُھلا چھوڑ اِنہیں مُرجھانے دے!!
24/07/2023
تیرے بدلے ہوئے لہجے سے کہیں بہتر ہے
ہم جدائی کی اذیت ہی گوارا کر لیں
کچھ خدا ایسا کرے تجھ کو محبت ہو جائے
تُو پکارے ہمیں __ہم تجھ سے کنارا کر لیں
24/07/2023
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میں
دور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھے
کیا خبر کل یہی تابوت مرا بن جائے
آپ جس تخت کا حق دار سمجھتے ہیں مجھے
نیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہے
اور گنہ گار گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے
میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں
اور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
وہ جو اس پار ہیں اس پار مجھے جانتے ہیں
یہ جو اس پار ہیں اس پار سمجھتے ہیں مجھے
میں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میں
ہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
جرم یہ ہے کہ ان اندھوں میں ہوں آنکھوں والا
اور سزا یہ ہے کہ سردار سمجھتے ہیں مجھے
لاش کی طرح سر آب ہوں میں اور شاہدؔ
ڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے
23/07/2023
جناب فناء نِظامی
جب میرے راستے میں کوئی میکدا پڑا
مجھ کو خود اپنے غم کی طرف دیکھنا پڑا
معلوم اب ہوئی تری بیگانگی کی قدر
اپنوں کے التفات سے جب واسطہ پڑا
ْ
اک بادہ کش نے چھین لیا بڑھ کے جام مَے
ساقی سمجھ رہا تھا سبھی کو گرا پڑا
ترکِ تعلقات کو اک لمحہ چاہیۓ
لیکن تما م عمر مجھے سوچنا پڑا
یوں جگمگا رہا ہے مرا نقش پا فناؔ
جیسے ہو راستے میں کوئی آئینہ پڑا
23/07/2023
مانا کہ تیرے دل میں کوئی اور مکیں ہے
تو پھر بھی میرا دل ہے، عقیدہ ہے، یقیں ہے
یہ آئینے تجھے تیری خبر دے نہ سکیں گے
آ دیکھ میری آنکھ سے، تُو کتنا حسیں ہے
میں جبر کے سجدوں سے کہیں ٹوٹ نہ جاؤں
پتھر کے خداؤ ! میری شیشے کی جبیں ہے
پلکوں سے تراشا تھا کبھی ہم نے جو ہیرا
مت پوچھ اب وہ کس کی انگوٹھی کا نگیں ہے.
22/07/2023
روح میں شامل ہے فقط نس نس میں نہیں🖤
وہ ایک شخص جو میری دسترس میں نہیں💔
حل یہی ہے کہ میں بھول جاؤں اسے
اور ایک یہی بات میرے بس میں نہیں🥀
22/07/2023
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ❤️
صبح بخیر❤️
انسان کـے اندر عاجزی جتنی بڑھتی ہے ۔ ایمان اتنا ہی مضبوط ہوتا جاتا ہـے__اور تکبر جتنا بڑھتا جاتا ہـے ، ایمان اتنا ہی کمزور ہوتا ہے۔
دنیامیں سب سے بہترین مددگار تمہارے اپنے دونوں ہاتھ ہیں___ جب تم اپنی مشکلات کا حل تلاش نہ کر سکو تو اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے جوڑ کر الله کے آگے پهیلا دیا کرو___الله آپکے ہاتهوں کو کبهی خالی نہیں لوٹاۓ گا۔
(انشاءاللہ)
اے اللہ ہمارے اعمال اس قابل نہیں کہ تیرے آگے پیش ہو سکیں، بیشک تو دعا کا سننے والا ہے
یا رب ہم پر رحم فرما۔
آمین یا رب العالمین🤲
21/07/2023
کَشِش کے باب میں...!!
نیوٹن بَھلے ہی معتبر ہے...!!
مگر...!!
اِس مسئلے پر...!!
میں آنے والی نسلوں کو...!!
تُمہاری آنکھوں کے بارے میں بتاؤں گا...🙂🖤
21/07/2023
✨"ایک دل جو آپ کے قریب آنے پر دھڑکتا ہے،
ایک آنکھ جو آپ کے جانے پر روتی ہے،
چیزیں اتنی نایاب، اتنی پیاری، اتنی قیمتی ہیں کہ انہیں کبھی حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔"🌼❤️
21/07/2023
جمعہ مبارک 🌸
نبی اکرم حضرت محمدﷺ نے فرمایا..!!
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم❤
20/07/2023
میں وہ سرکش ہوں آتا نہیں جو زیرِ دام
میں نہیں کرتا کسی سلطانِ دنیا کو سلام
ہاں اگر نامِ حسین ابنِ علی آ جائے
میں غلام، ابنِ غلام، ابنِ غلام، ابنِ غلام