16/08/2026
اس وقت CCE-24 کو كالعدم (null and void) کروانے کے لیے SPSC نے خود ہمیں دو بہت اہم پوائنٹس دے دیے ہیں، جنہیں استعمال کر کے ہم عدالتوں یا چیف سیکرٹری سے ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔
پہلا پوائنٹ یہ ہے کہ جو 70 امیدوار پاس ہوئے تھے، ان میں سے 41 امیدوار انٹرویو بھی پاس نہیں کر سکے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی چور راستے سے تحریری امتحان میں پاس ہوئے تھے۔ یہ بات شفاف تحقیقات (inquiry) کروانے کے لیے ایک انتہائی اہم نقطہ ہے۔
دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ SPSC پچھلے ایک سال سے بغیر کسی مستقل سیکرٹری کے چل رہا ہے۔ خاص طور پر CCE-24 کا مرحلہ بغیر سیکرٹری کے مکمل ہوا، جس میں غیر قانونی طور پر BS-18 کے افسر اسحاق گاڈ کو BS-19 کے SPSC سیکرٹری کا چارج دیا گیا تھا۔ چونکہ CCE-24 اس غیر قانونی سیکرٹری کے دور میں ہوا ہے، لہٰذا CCE-24 کو کالعدم قرار دیا جائے۔