01/11/2025
⬛ *Higher Education Commission (HEC)*
`Scholarship Program of the Russian Government`
▪️The Russian House in Karachi has announced the launch of the 2026–27 Russian Government Scholarship Program, offering Pakistani students opportunities to pursue Bachelor’s, Master’s, and PhD degrees in Russia. The Russian Center for Science and Culture (Russian House) in Karachi is the only authorized institution in Pakistan responsible for nominating candidates. The scholarship covers tuition and admission fees for the entire study period at Russian universities and provides a monthly stipend, though travel and daily living expenses are not included.
▪️ *Last Date to Apply:*
15 January, 2025
▪️ *Details:* https://www.hec.gov.pk//english/HECAnnouncements/Pages/Scholarship-RG.aspx
▪️ *Apply Online:* https://www.education-in-russia.com
30/10/2025
⬛ *بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) اپنی چوتھی مرکزی کونسل سیشن 31 اکتوبر کو کیچ میں منعقد کر رہی ہے، جو کہ بلوچ ادب کے عظیم رہنماؤں عطا شاد اور آزاد جمالدینی کی یاد میں ہے۔ یہ سیشن بہادر بلوچ خواتین کارکنان کے نام بھی کیا جا رہا ہے، جو بلوچ حقوق اور بلوچ جدوجہد کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔ ان کی ہمت اور عزم ہر دن بلوچ تحریک کو متاثر کرتے ہیں۔*
22/10/2025
SAU Admissions date extended upto 5th November 2025
Entry Test: 23rd November, 2025
04/10/2025
پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل
انتباہ
ڈی۔وی۔ایم (DVM) میں پڑھنے والے / داخلہ لینے کے خواہش مند طلباوطالبات اور ان کے والدین متوجہ ہوں
04/10/2025
⬛ *ایچ ای سی نے انڈرگریجویٹ اسکالر شپ برائے فاٹا بلوچستان فیز III بیچ IV کا اعلان کر دیا ہے*
▪ *اہلیت:*
عمر 22 سال یا اس سے کم ہو، جنہوں نے کم از کم 60% نمبروں کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کی ہو، والد کا ڈومیسائل بھی لازمی بلوچستان/فاٹا کا ہو، کوئی دوسری اسکالرشپ نہ لے رہا ہو
▪ *اپلائے لنک*
www.hec.gov.pk/site/bt3
▪ *سیٹوں کی تفصیل*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCUJhP9RZAW2Xh3R83A/14464
▪ *پاسٹ پیپر*
*2024*
https://drive.google.com/file/d/1EKGhppx4gGkVvsNpDw0f-uWjZheDzbeI/view?usp=drivesdk
*2023+2022*
https://drive.google.com/file/d/1xvfCqtV2jrYiiZRuE0-wSUmj5-MWLCBD/view?usp=drivesdk
▪ *Sample Papers*
https://www.hec.gov.pk/english/services/students/etc/Pages/HAT-Sample-Papers.aspx
▪ *ٹیسٹ سلیبس*
https://drive.google.com/file/d/1jvNePqj1vkiatpUkt8lb1ons7NKFF7Q8/view?usp=drivesdk
▪ *ضروری نوٹس*
▪ *درخواست کی آخری تاریخ:*
20 اکتوبر 2025
▪ *اسکالرشپ ٹیسٹ کی متوقع تاریخ:*
16 نومبر 2025 (اتوار)
04/10/2025
⬛ *تربت کیچ کلچرل فیسٹول تربت میں 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ تربت نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل تربت میں عطاشاد کی برسی پر 35 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت ہوئی تھیں۔ تربت ملک بھر میں ٹاپ پر ہے تفصیلات کے مطابق تربت میں تین روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں اور ثقافتی رونقوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کیچ کلچرل سینٹر میں ہونے والے اس عظیم ادبی اور ثقافتی میلے کا اختتام مشاعرے اور محفلِ موسیقی سے کیا گیا۔ فیسٹیول میں عوام کی بھرپور شمولیت دیکھنے میں آئی۔ ہر روز ہزاروں مرد و خواتین کے ساتھ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ خاص طور پر کتابوں کے اسٹالز پر غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا۔ منتظمین کے مطابق، اس بار کتابوں کی فروخت 60 لاکھ روپے سے زائد رہی، جو دو سال قبل ہونے والے عطا شاد لٹریری فیسٹیول کی 35 لاکھ روپے کی فروخت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ دلچسپ پہلو یہ رہا کہ تیسرے روز دوپہر 2 بجے تک کتابوں کی فروخت 54 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی، جو فیسٹیول کے اختتام تک بڑھتے بڑھتے 60 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔*
14/09/2025
Admission are open
Sindh Agriculture University Tandojam has announced the admissions for undergraduate degree programs in 2025-26
Last date of submission form: 30-09-2025
Entry test Date 02-11-2025.
For more info contact us:
Haleem Baloch
03432952834
Atif Baloch
03322400883
Niaz Baloch
03357466736
12/09/2025
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ٹنڈوجام
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ٹنڈوجام کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں علان کیا ہے کہ بی ایس سی ٹنڈو جام کو باقاعدہ طور پر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی میں ضم کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بی ایس سی ٹنڈو جام (2021) سے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے، شعور کی بیداری کے لیے، اور تعلیمی رہنمائی فراہم کرنے میں مصروف عمل رہی ہے۔
یاد رہے کہ بی ایس سی ٹنڈو جام اور بساک کے درمیان روز اول سے فکری قربت، اشتراک عمل اور ہم آہنگی موجود رہی ہے۔
بلوچ سیاست کی موجودہ سیاسی تقاضات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایس سی ٹنڈوجام نے بساک میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے بلوچ علاقوں میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی فکری پختگی، تعلیمی جدوجہد اور بلوچ زبان و ثقافت کی ترویج میں کاوشیں ناقابل فراموش ہیں انہی بنیادوں پر ہم خود مختاری سے نکل کر وقت اور حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایس سی ٹنڈو جام کو بساک میں ضم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تاکہ علاقوں حد بندیوں سے بالاتر ہو کر بلوچ طلبہ کی یکجہتی، شعوری ترقی اور فکری ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم پراُمید ہیں کہ یہ فیصلہ پورے سندھ میں بلوچوں کے لیے ایک مثبت، منظم اور فکری تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
03/09/2025
پریس ریلیز
بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل ٹنڈوجام
تاریخ: 02 ستمبر 2025
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چار طلباء کی جبری گمشدگی قابلِ مذمت ہے – بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل ٹنڈوجام
بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل ٹنڈوجام کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دن سے لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اور مرین سائنس (وڈھ کیمپس ) بلوچستان کے اسٹوڈنٹس سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں انٹرن شپ پر ائے ہوئے تھے گزشتہ شب چار اسٹوڈنٹس کھانا کھانے ٹنڈو جام سٹی گئے تھے جن کو ٹنڈوجام سٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے رات تقریباً 10 بجے کے قریب جبراً لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، جن طلباء کو لاپتہ کیا گیا اُن کے نام درج ذیل ہیں:
1. آفتاب بلوچ
2. شعیب بلوچ
3. عمران بلوچ
4. مہراللّٰہ بلوچ
یہ تمام طلباء معمول کے مطابق کھانے کے لیے ٹنڈوجام سٹی گئے تھے، جہاں سے مسلح افراد نے انہیں زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا۔ اس واقعے نے بلوچ طلباء اور والدین میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان، جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے سندھ اور دیگر صوبوں میں آتے ہیں، اُنہیں بار بار مشکوک نظروں سے دیکھنا اور اس طرح جبراً اٹھانا نہ صرف آئینی و قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین پامالی ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل ٹنڈوجام اس واقعے کو ریاستی ناانصافیوں کے اُس تسلسل کا حصہ سمجھتی ہے، جس کے تحت بلوچ طلباء کو ملک کے کسی بھی کونے میں تحفظ حاصل نہیں رہا۔ یہ تاثر کہ “بلوچ کے لیے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں بچی” جبری گمشدگی کا سلسلہ دن بہ دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے، جو کہ ایک وفاقی ریاست کے لیے نہایت خطرناک اور شرمناک علامت ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
• جبری لاپتہ کیے گئے چاروں طلباء کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور اُن کی خیریت کی ضمانت دی جائے۔
• اس واقعے کی غیر جانبدارانہ، شفاف اور فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
• بلوچ طلباء کو ملک بھر میں تحفظ، مساوی تعلیمی مواقع اور احترام دیا جائے۔
ترجمان: بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ٹنڈو جام۔
21/07/2025
X (formerly Twitter) Campaign
Baloch Students Council Tando Jam is launching a campaign on X (formerly Twitter) to demand the safe release of Rehan asgher baloch, who was forcibly disappeared by (CTD) from Quetta 15 July .
We urge students, teachers and people from all walks of life to raise their voices. Baloch students are facing profiling and harassment on universities .
Date: Today, 22 July 2025
Time: 8:00 PM – 12:00 AM
21/07/2025
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ٹنڈو جام کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے انجنئیرنگ کے طالب علم و بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ٹنڈو جام کے ممبر ریحان بلوچ کو 15جولائی قبل دو بجے کوئیٹہ سے سادہ لباس میں ملبوس افراد سی ٹی ڈی نے جبراََ لاپتہ کردیا ہے جو کہ بلوچ قومی مستقبل کو مزید دھندلا پن میں دھکیلنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ریحان بلوچ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے شعبہِ انجنئیرنگ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جبکہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباوطالبات قوم و معاشرے کی علمی و تہذیبی دائروں کو نکھارنے کی امید ہوتے ہیں مگر بلوچ طلباوطالبات کے ساتھ ناروا و سوتن سلوک اس عمل کی واضح ثبوت ہے بلوچ شعوری سبیل پہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازشیں کب اور کہاں سے ہورہی ہیں۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ٹنڈو جام کے ترجمان نے کہا کہ بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کی داستان دہائیوں پہ محیط ایک ایسی داستان ہے جس میں متعدد بلوچ خاندانوں کے فرزند ذہنی و جسمانی اذیت سے گزر کر نیم مردہ پائے گئے ہیں مگر یہ غیر انسانی رویوں سے بھری داستان کو اختتام کے بجائے مزید وسعت دی جارہی ہے ریحان بلوچ کی جبری گمشدگی بھی اسی داستان کی تسلسل ہے و بلوچ مستقبل پہ قدغن لگانے کی سازش ہے۔
آخر میں کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر و انسان دوست اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریحان بلوچ کی بازیابی کیلئے آواز بلند کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ٹنڈو جام