06/04/2026
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع ملی کہ پروفیسر غلام قاسم خاصخیلی، تنظیمی سینیئر اور سابقہ یونٹ صدر اے ایس او، سندھ یونیورسٹی جامشورو، اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
مرحوم ایک مخلص، باکردار اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی دینی، تعلیمی اور تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اہلِ بیتِ علیہم السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ یونیورسٹی، جامشورو