Students of GCUH

Students of GCUH

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Students of GCUH, Education, GC University Hyderabad, Hyderabad.

31/01/2022

2018 ایکٹ کے تحت بننے والا تعلیمی ادارہ GC University Hyderabad جس میں اساتذہ کی جانب سے دھمکیاں دینا، بدسلوکی، زاتی معاملات پر شاگردوں کو مارس نا دینا عام سی بات ہوتی جا رہی ہے جبکہ یاد رہے یونیورسٹی انتظامیہ پچھلے دو سال کی کارکردگی میں شاگردوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے
جس میں ہاسٹل کا مسئلہ، کینٹین کے مسائل،سینٹرل لائبریری کا مسئلہ، بنیادی تعلیمی سہولیات اور سب سے بڑھ کر اساتذہ کا انتہائی کم مارس دینے کا معاملہ و دیگر شامل ہیں.اس کی ایک بڑی وجہ اساتذہ خد ساختہ یونین بھی ہے جو کہ کبھی بھی یونیورسٹی انتظامیہ کو با آسانی دباؤ میں لے سکتی ہے.
اسٹوڈنٹ آف جی سی یو ایچ اس طرح کے رویے اور کم مارکس دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ سمیت دیگر اعلیٰ حُکام سے مسائل کے حل کے لئے اپیل کرتے ہیں. اگر اس مرتبہ بھی شاگردوں کے سالانہ نتائج میں کم مارکنگ کا مظاہرہ کیا گیا تو شاگرد اپنے حق کے لیے احتجاجی مُوھم کا آغاز کریں گے جس کی ذمدار یونیورسٹی وائس چانسلر سمیت دیگر انتظامیہ ہوگی.

01/11/2021

ہم ہیں جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے شاگرد بے بس، لاچاری، مظلوم.
سنا ہے ہماری وائرس چانسلر بہت دورے کرتیں ہیں اس ادارے کی ترقی کے لئے کوششیں بھی کر رہی ہیں
لیکن ہم مایوس ہیں کیونکہ ہمیں اساتذہ کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی ہیں، چیئرمین کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے ایک دورہ ہمارے ڈپارٹمنٹ کا بھی کرلیں ہمارے مسائل بھی سن لیں ہم بھی بہت پر امید تے آپ کی وائس چانسلر بننے پر لیکن وائس چانسلر صاحبہ ہم مایوس ہیں...

GC University Hyderabad

26/10/2021

If you tremble with indignation at every injustice, then you are a comrade of mine.

-Che Guevara.

28/09/2021

We are disappointed.
we are disappointed with the ,
we are disappointed with the attitude of the teachers,
we are disappointed that our problems have not been solved,
we are disappointed with the girls Favouritism in campus,
we disappointed with no any extracurricular activities in campus,
we are disappointed with the lack of facilities on campus - no seating area, no suitable canteen for students, no development club approval, no central library for students, no space in our departments, no good common rooms for girls, no proper security,
we want rise the name of but we are disappointed with the attitude of the ,
we are disappointed with the attitude of the .

16/09/2021

پریس ریلیز مؤرخہ 17 ستمبر 2021

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے طلباء نے ایس او پی کے تحت جاری کردہ ماہانہ 6روزہ کلاسز شیڈول کو مسترد کردیا ہے۔ یونیورسٹی طلباء کا کہنا ہے کہ جی سی یو میں طلباء کی تعداد کم ہونے کے باعث سوشل ڈسٹینس قائم کرنا مشکل نہیں ہے۔ این سی او سی کا فارمولا ان تعلیمی اداروں میں اپلائی کیا جائے جہاں طالب علموں کی تعداد زیادہ ہونے سے سوشل ڈسٹینسنگ نہیں ہوسکتی۔طالب علموں کے مطابق کرونا وبا کے باعث پابندیوں سے نظام تعلیم پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہے۔ مزید پابندیوں سے بڑی تعداد میں طلبہ علم کا میدان چھوڑ سکتے ہیں۔طلباء کا کہنا ہے کہ ہماری یونیورسٹی زیادہ پرانی نہیں ہے۔ یونیورسٹی کے اجرا کے پہلے سال کے نتائج انتہائی مایوس کن ہیں، ٪90 طلباء کے فیل ہو نے سے بہت سے طالب علم مایوسی کا شکار ہیں۔ اس صورت حال میں این سی او سی کے احکامات کے تحت انتہائی کم کلاسز کا شیڈول جاری کرناجی سی یو طلباءاور تعلیم سےدشمنی ہے۔ اس سے طلباء میں سخت بے چینی اور ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔ یونیورسٹی طلباء نے نئے شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ ، این سی او سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ شیڈول پر نظرثانی کرکے متوازن شیڈول جاری کیا جائے تاکہ لاکھوں طالب علموں کے مستقبل کوتاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔


05/09/2021

جی سی یونیورسٹی حیدرآباد سندھ کی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس کے گذشتہ رزلٹ میں یونیورسٹی کے تقریباً ٪90 سے زیادہ طلبہ فیل ہوۓ جس پر ایکٹنگ وائس چانسلر کی جانب سے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا اور موجودہ انتظامیہ کی جانب سے بھی شاگردوں کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیۓ بظاہر کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی چاہے وہ سینٹرل لائبریری کا مسئلہ ہو یا اساتذہ کا انتہائی کم مارکنگ کرانےکا معاملہ ہو اس سب صورتحال میں اس طرح کے تعلیمی شیڈول جاری ہونا شاگردوں کے تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ کا باعث ہے جس پر اسٹوڈنٹس آف جی سی یو ایچ اسے مسترد کرتے ہیں.



26/04/2021

Its a request to all students especially the , to , dont shake hands & please avoid unnecessary meetups as hospitals are running short of beds, wards are already flooding up with . Nothing is more important than a healthy life.
GC University Hyderabad has suspended Physical Activities in the Campus and Going Online till 20th May 2021. Because of your safety so please
.

25/04/2021

Date: 25/04/2021

The Vice Chancellor
GC University Hyderabad

Sub: Application for more Books and Internet access. ( )

Respected Ma’am,

With due respect, it is stated that we are students of first general public sector University of Hyderabad. We are Students of 1st & 2nd year and regular visits to campus library. We have already discussed the matter with the librarian several times to request the Vice Chancellor for the Central Library, but it may not be implemented.

We want to inform you that the collection available at the library is not enough to fulfill the academic needs of us. We have taken a detailed survey of the available books and compared them with the courses.
We believe that we need additional books for the library.

Please add more books to the library and internet access so that students can have access to more up-to-date knowledge.

Thank you.

Yours sincerely,
Students of GC University Hyderabad

Photos from Students of GCUH's post 19/03/2021

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں گریڈنگ پالیسی پر طلباء میں تشویش کی لہر۔۔۔

17/03/2021

پریس ریلیز مؤرخہ 17 مارچ 2021
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے طلباء کیلئے گریڈنگ پالیسی متعارف کرائے جانے پر طلباء میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔ یونیورسٹی کی گریڈنگ پالیسی کو طلباء نے مسترد کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ پالیسی پر نظرثانی کرے کیونکہ اس کے نفاذ سے طلباء کے مستقبل کو نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کا کہنا ہے کہ گریڈنگ پالیسی میں 50فیصد مارکس پر ڈی گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ طلباء کا کہنا ہے کہ 50فیصد مارکس پر سی گریڈ دیا جانا چاہئے ۔ اسی طرح دیگر مارکس پر دیئے جانے والے گریڈ کو مشکل بنادیا ہے جس سے طلباء کا مستقبل خطرے میں ہے۔ طلباء نے مزید کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں تعلیم حاصل کرنا ویسے ہی مشکل ہوچکا ہے اوپر سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی انتظامیہ نے جو گریڈنگ پالیسی متعارف کرائی ہے اس سے بڑی تعدا دمیں طلباء کے آگے بڑھنے کے امکانات کم سے کم ہوگئے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت 85فیصد مارکس لینے پر اے گریڈ دیا جائے گا جبکہ کم سے کم 80فیصد مارکس پر اے گریڈ دیا جانا چاہئے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


GC University Hyderabad
Hyderabad
71000