Physics With Sadam

Physics With Sadam

Share

The platform where everyone can get the concepts of foundation Physics upto University level.

16/06/2025

Integration operation

Photos from World Times Institute's post 02/04/2025
11/01/2023






24/12/2022

Behaviour and properties of waves.

13/07/2022

OUT OF THIS WORLD!
The very first images from NASA's James Webb Space Telescope were released in handout photos provided by the National Aeronautics and Space Administration (NASA).

Image 1: Galaxy cluster SMACS 0723, known as Webb's First Deep Field, is seen in the deepest and sharpest infrared image of the distant universe so far.

Image 2-3: The dimmer star at the center of this scene has been sending out rings of gas and dust for thousands of years in all directions, and NASA's James Webb Space Telescope has revealed for the first time that this star is cloaked in dust. Two cameras aboard Webb captured the latest image of this planetary nebula, cataloged as NGC 3132, and known informally as the Southern Ring Nebula. It is approximately 2,500 light.

Image 4: NASA's James Webb Space Telescope reveals Stephans Quintet, a visual grouping of five galaxies, in a new light. This enormous mosaic is Webb's largest image to date, covering about one-fifth of the Moon' s diameter. It contains over 150 million pixels and is constructed from almost 1,000 separate image files. The information from Webb provides new insights into how galactic interactions may have driven galaxy evolution in the early universe.

Image 5: A landscape of mountains and valleys speckled with glittering stars is actually the edge of a nearby, young, star-forming region called NGC 3324 in the Carina Nebula. Captured in infrared light by NASA's new James Webb Space Telescope, this image reveals for the first time previously invisible areas of star birth.

July 11-12, 2022
, ESA, CSA, and STScI via Getty Images

04/07/2022

زمين جي اندروني بناوٽ
Interior of the Earth

زمين جو نيم قطر يا radius تقريبن ساڍا ڇھ هزار ڪلوميٽر آهي يعني اسان جيڪڏهن زمين جي سطح کان زمين جي مرڪز طرف سفر شروع ڪيون ته اهو سفر ساڍا ڇھ هزار ڪلوميٽرن جو هوندو.
زمين هڪ spherical object آهي، مڪمل گول نه آهي، زمين جي شڪل گهڻي ڀاڱي نارنگي يا صوف وانگر آهي، يعني نارنگي وانگر هيٺان ۽ مٿان (اتر ۽ ڏکڻ پولز ) زميني سطح اندر دٻيل آهي. زمين جي اندروني بناوٽ چئن حصن تي مشتمل آهي.
*پهريون حصو زميني سطح يعني The Crust.
* ٻيو حصو The Mantle مينٽل.
* ٽيون حصو Outer Core يا ٻاهرين ڳِڀ.
* چوٿون حصو Inner Core يا اندرين ڳِڀ.

1. زميني سطح يا The Crust:
زميني سطح جي ٽوٽل ٿولھ يا گهرائي ٽيھ کان ستر ڪلوميٽر آهي. جبل، ريگستان، ٻيلا ۽ سمنڊ crust يا سطح تي هوندا آهن. زلزلن جو سبب بڻجندڙ زميني ٽيڪٽانڪ پليٽس پڻ crust ۾ ئي هونديون آهن. زمين جي ڪور ۾ ٺهندڙ گرمي سطح طرف سفر ڪندي آهي ۽ ٽيڪٽانڪ پليٽس کي چيريندي وهندڙ لاوي جي شڪل ۾ سطح تائين ايندي آهي. ان لاوي جي اربين سالن کان سطح جي سفر دوران سون چاندي هيرا ۽ ٻيا قيمتي ڌاتو زمين جي سطح تي ايندا آهن. زمين تي موجود سڀ کاڻيون به crust جو ئي حصو آهن. روسين اڄ تائين جو سڀ کان اونهو سوراخ زمين جي سطح ۾ ڪيو هيو جيڪو 12 ڪلوميٽر اونهو هيو ۽ ان ۾ انهن کي ويهه سال لڳا هيا.

2. ٻي حصي کي The Mantle مينٽل چئبو آهي جيڪو ٿولھ يا گهرائي ۾ 3000 ڪلوميٽر آهي. Mantle جي مٿين حصي ۾ گرمي پد ايترو هوندو آهي جو پٿر به رجڻ لڳندو آهي، جئين جئين گهرائي ۾ وڃبو ته گرمي پد وڌندو ويندو. هي حصو گهڻي ڀاڱي لوه ميگنيسيم ۽ سيليڪا جو ٺهيل آهي. هي حصو به زمين جي ڪور جي چوڌاري تمام گهٽ رفتار ۾ گردش ڪندو رهندو آهي.

3. ٽين حصي کي ٻاهرين يا Outer core چئبو آهي. هن حصي جي گهرائي ٽي کان پنج هزار ڪلوميٽر آهي. هي حصو گهڻي ڀاڱي پگهريل لوه ۽ نڪل Nickle تي مشتمل آهي. هن حصي ۾ گرمي جو ڪارڻ تابڪار عنصرن جي ڊِڪي
decay of radioactive elements
آهي. پگهريل لوه ۽ نِڪل جي گردش جي ڪري هن حصي ۾ چقمقي لهرون پيدا ٿينديون آهن جيڪي زمين سطح تي موجود اتر ۽ ڏکڻ پولز وٽان نڪري زمين جي چوڌاري ميگنيٽڪ فيلڊ ٺاهينديون آهن ۽ ان ميگنيٽڪ فيلڊ جي ڪري ئي زمين تي زندگي جو وجود ممڪن بڻيو (زندگي جي هجڻ جا ٻيا به پنج سئو کن فيڪٽرز آهن).

4. هن حصي کي اندرين ڳڀ يا Inner core چئبو آهي ۽ ٿولھ ۾ تقريبن 1200 ڪلوميٽر آهي. هي حصو تقريبن رجيل لوه جو ٺهيل آهي ۽ بي انتها گرم آهي ۽ زمين جي ٻين حصن جي مقابلي ۾ تيزي سان گردش ڪندو آهي. هن حصي تي شديد ترين پريشر هوندو آهي، سڄي ساري زمين جو وزن هن حصي تي هوندو آهي، هڪ اندازي مطابق هتي زميني سطح تي هوا جي پريشر کان ٽيھ لک دفعا وڌيڪ پريشر هوندو آهي، ان ڪري هتي جو گرمي پد ساڍا پنج هزار ڊگريز هوندو آهي، يعني سج جي سطح کان به وڌيڪ گرمي ھوندي آھي ھتي.

23/05/2022

فزکس میں کُل چار قسم کی بنیادی فورسز ہیں۔
۱۔ سٹرانگ نیوکلئر فورس بہت طاقتور فورس ہے۔
۲۔ الیکٹرومیگانیٹک فورس نہ زیادہ طاقتور ہے نہ زیادہ کمزور۔
۳۔ ویک نیوکلئر فورس بہت کمزور فورس ہے۔
۴۔ چوتھی اور آخری قسم گریوٹیشنل فورس کی ہے۔ جو تجربے کی رُو سے سب سے زیادہ کمزور فورس ہے۔
یہ چار بنیادی فورسز ہیں۔ ان کا تعارف کچھ اس طرح ہے۔
سٹرانگ نیوکلئر فورس وہ طاقت ہے جو کسی ایٹم کے ’’نیوکلی اس‘‘ کو ایک جگہ جوڑ کر رکھتی ہے۔ کسی بھی ایٹم کے ’’ نیوکلی اس‘‘ میں پروٹان اور نیوٹران ہوتے ہیں۔یہ ذرات ایک ہی جگہ جم کر کیوں ٹِکے رہتے ہیں؟ نیوکلیس کو چھوڑ کر کسی طرف کو نکل کیوں نہیں جاتے؟ کیونکہ ان ذرات کو آپس میں باندھ کر رکھنے کے لیے توانائی کے کچھ بہت چھوٹےذرات بڑا زور لگاتے ہیں۔ اُن ذرات کا نام ہے ، ’’ گلُو آنز‘‘۔ یہ سٹرانگ نیوکلئر فورس کے پارٹکلز ہیں۔
یہاں ایسے قارئین کے لیے جو طبیعات کے باقاعدہ طالب علم نہیں ہیں، میں تھوڑی دیر رُک کر پارٹکلز کی ایک چھوٹی سی کہانی سناتاہوں۔ مادے کے چھوٹے سے چھوٹے ذرّے کو ایٹم کہتے ہیں۔ ایٹم بنیادی طور پر تین ذرّات کا مجموعہ ہے۔
۱۔ الیکٹران
۲۔ پروٹان
۳۔ نیوٹران
یہ تینوں مادے کے ذرّات ہیں۔ مادے کے ذرات سے مراد ٹھوس ، مائع ، گیس کے ذرّات ۔ یہ وہی مادہ ہے جو ہمارے آس پاس بکھراپڑا ہے۔ جس کے ہم خود بنے ہوئے ہیں۔ جس سے کائنات کی ہرنظر آنے والی شئے بنی ہے۔ مادے کے ذرّات کی طرح ، توانائی کے ذرّات بھی ہوتے ہیں۔ آپ نے جس طرح الیکٹران ، پروٹان اور نیوٹران کا نام سنا ہوا ہے۔ اسی طرح آپ نے ’’فوٹان‘‘ کا نام سناہوگا۔ فوٹان روشنی کا ذرّ ہ ہے۔ روشنی مادہ نہیں ہے۔ گویا اگر مادی ذرّات ہوتے ہیں تو غیر مادی ذرّات بھی ہوتے ہیں۔ بالفاظ ِ دگر توانائی کے بھی ذرّات ہوتے ہیں۔
خیر! تو گلوآنز بھی فوٹانز کی طرح غیر مادی ذرّات ہیں۔گلو آنز کی طاقت مادے کے چھوٹے ذرّات ، نیوٹران اور پروٹان کو نیوکلیس میں باندھ کر رکھتی ہے اور انہیں باہر نکل بھاگنے نہیں دیتی۔ اس کام کے لیے چونکہ بہت زیادہ طاقت کی ضرورت ہے، اس لیے ہم اِسی توانائی کو ’’سٹرانگ نیوکلئر فورس‘‘ کہتے ہیں۔ ایٹم بم پھاڑتے وقت اِسی توانائی کو استعمال میں لایا جاتاہے۔ اگرچہ سٹرانگ نیوکلئر فورس بہت زیادہ طاقتور ہے لیکن اس کی رینج بہت کم ہوتی ہے۔ رینج سے مراد ہے وہ علاقہ جہاں اس فورس کا اظہار ہوتاہے۔ اس کی رینج ایک عام سائز کے نیوکلیس کے ڈایا میٹر کے برابر ہوتی ہے ۔ گلوآن کے علاوہ ان کا ایک نام نیوکلیوآن بھی ہے۔
یہ تو تھی سٹرانگ نیوکلئر فورس کی بات ۔ اس کے بعد ترتیب کے ساتھ نمبر آتاہے، الیکٹرومیگانیٹک فورس کا۔ اگر آپ واپس اوپر مضمون میں جائیں اور نمبروار ترتیب دیکھیں تو میں نے دوسرے نمبر پر الیکٹرومیگانیٹک فورس کا ذکر کیاہے۔ الیکٹرومیگانیٹک فورس کے بارے میں ہم نے اوپر لکھا کہ یہ نہ تو بہت زیادہ طاقتور فورس ہے اور نہ ہی بہت زیادہ کمزور۔ الیکٹرمیگانیٹک فورس کو ہم میں سے اکثر لوگ جانتے بھی ہیں اور ہرروز اس کے مظاہرے دیکھتے بھی رہتے ہیں۔مثلاً روشنی کی شعاع، الٹراوائلٹ یا انفراریڈ شعاعیں اسی توانائی کا حصہ ہیں۔ یہ فورس ، سٹرانگ نیوکلئر فورس سے ایک سو سینتیس (137) گُنا کمزور ہے، یعنی ہم اسے سٹرانگ فورس کا ایک سو سینتیسواں حصہ شمار کرینگے۔ الیکٹرومیگانٹک فورس وہی فورس ہے جو ہم ایک مقناطیس میں دیکھتے ہیں۔ ایک مقناطیس کس طرح لوہے کی میخ (کیل) کو اپنی طرف کھینچ لیتاہے۔ یہ وہی طاقت ہے، جسے بچہ بچہ جانتاہے۔ اس فورس کا نام الیکٹرومیگانیٹک اِس لیے ہے کہ اس میں بجلی اور مقناطیس دونوں کی طاقت کی بات ایک ساتھ کی جاتی ہے۔ الیکٹرومیگانٹک فورس بھی توانائی کے ذرّات کی حرکت کی وجہ سے فورس بنتی ہے۔فوٹان توانائی کے انہی ذرّات کو کہا جاتاہے جو الیکٹرومیگانٹک فورس کے ذرّات ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مادے کے ذرّات نہیں ہیں۔ یہ صرف توانائی کے ذرّات ہیں۔
مادے کے ذرّات اور توانائی کے ذرّات کو ایک دوسرے سے الگ الگ کرنے کے لیے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ تمام ذرّات جو روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہیں توانائی کے ذرّات ہوتے ہیں۔ ان کا ماس (مقدار مادہ) زیرو ہوتاہے۔وہ روشنی کی رفتار سے کم رفتار پر سفر نہیں کرسکتے۔ جبکہ مادے کے دیگر ذرات جن کی مثال میں ، الیکٹران، پروٹان اور نیوٹران کے نام لیے، یہ ذرّات ہمیشہ روشنی کی رفتار سے کم رفتار پر سفر کرسکتے ہیں۔ یعنی وہ ذرّات جو روشنی کی رفتار پر ہمیشہ رہیں توانائی کے ذرّات ہیں اور وہ ذرّات جو روشنی کی رفتار سے کم رفتار پر سفر کریں مادی ذرّات کہلاتے ہیں۔
خیر! تو الیکٹرومیگانٹک فورس کے ذرّات بھی توانائی کے ذرات ہیں۔ یہ چونکہ توانائی ہے اس لیے یہ ایک موج کی صورت سفر کرتی ہے۔ ہم الیکٹرومیگانٹک فورس کے مختلف موجوں کے بارے میں آل ریڈی جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر روشنی کی شعاع بھی دراصل الیکٹرومیگانٹک فورس ہی ہے۔ الیکٹرومیگانیٹک فورس کی شعاع کی سات قسمیں ہیں۔ یہ قسمیں ان کے فوٹانز کے ارتعاشات میں فرق کی وجہ سے بن جاتی ہیں۔ کاسمک ویوز، ریڈیو ویوز، الٹراوائلیٹ، وزیبل لائٹ، انفراریڈ ۔۔۔۔۔۔ یہ سب الیکٹرومیگانٹک ویو کی ہی قسمیں ہیں اور ان سب کے بنیادی ذرے کو فوٹان کہا جاتاہے۔ فوٹان چونکہ توانائی کا ذرہ ہے اس لیے ہمیشہ روشنی کی رفتار پر سفر کرتاہے اور اِس رفتار پر سفر کرنے کے لیے مجبور ہے۔ وہ اپنی رفتار کو روشنی کی رفتار سے کم نہیں کرسکتا۔ الیکٹرومیگانٹک فورس کی رینج سٹرانگ فورس کی رینج کی طرح مختصر نہیں ہے۔ الیکٹرومیگانٹک فورس کی رینج لامتناہی یعنی بہت ہی زیادہ ہے۔
تیسرے نمبر پر آتی ہے، ویک نیوکلئر فورس۔ ویک نیوکلئر فورس کی طاقت سٹرانگ نیوکلئر فورس سے دس کی طاقت مائنس چھ درجے کم ہے۔ویک نیوکلئر فورس کیا ہے؟ عام فہم بات کی جائے تو کائنات میں کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جو خود بخود شعاعیں خارج کرتے رہتے ہیں۔ خودبخود سے مراد، یونہی پہاڑوں یا لیبارٹری میں پڑے پڑے، آپ ہی آپ ان میں سے کچھ ذرات نکلتے رہتے ہیں۔ ایسے عناصر سے خود بخود چھوٹے چھوٹے مادی ذرّات نکل کرباہر آتے رہتے ہیں۔ یہ تو تھی عام فہم بات ۔ لیکن اگر ذرا سی فزکس کی زبان میں بات کی جائے تو ویک نیوکلئر فورس وہ فورس ہے جس کی مدد سے کسی ایٹم کے نیوکلیس کے اندر کوئی پروٹان خود بخود نیوٹران میں بدل جائے یا کوئی نیوٹران خود بخود پروٹان میں بدل جائے۔کسی ایٹم کو ایسا کرنے کی ضرورت اُس وقت پیش آتی ہے جب وہ اپنے آپ کو قائم رکھنے کے لیے اپنے نیوکلیس میں موجود پروٹانوں اور نیوٹرانوں کی تعدادوں کو متوازن کرنا چاہتاہے۔یہ عمل بہت آہستگی سے ہوتاہے اور کئی کئی صدیاں یا ہزاروں سال تک جاری رہتاہے۔ کاربن ڈیٹنگ اسی نیوکلئر فورس کی بدولت مقرر کی جاتی ہے۔کاربن ڈیٹنگ کی مدد سے ہم لاکھوں سال پرانے پتھروں ، ہزاروں سال پرانے فاسلز اور سینکڑوں سال پرانے مخطوطوں کی ایگزیکٹ تاریخ اوروقت حاصل کرسکتے ہیں۔یہ قوت بہت کمزور ہے۔ سٹرانگ فورس کے مقابلے میں بالکل نہ ہونے کے برابر۔ اس فورس کے ذرات بوزانز کہتے ہیں۔ یہ ایک انڈین سائنسدان کے نام پر رکھا گیا نام ہے۔
خیر! فورسز کی اقسام میں چوتھی اور آخری فورس، گریوٹیشنل فورس ہے۔ حال ہی میں گریوٹیشنل ویو کی دریافت ہوئی تو اس فورس اور اس کی کمزوری کا بہت ذکر ہوا۔ بظاہر یہ واقعی سب سے کمزور فورس ہے اور لیبارٹری میں اس کی طاقت، سٹرانگ فورس کے مقابلے میں دس کی طاقت مائنس اٹھارہ ہے، جو کہ بہت ہی کم ہے۔ ہم خود بھی تجربہ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ گریوٹی کی طاقت کتنی کم ہے۔ آپ ایک مقناطیس لیں اور زمین پر گرے ہوئے ایک کِیل (میخ) کے قریب لے جائیں۔ زمین میں گریوٹی کی طاقت ہے ۔ جبکہ آپ کے مقناطیس میں الیکٹرومیگانیٹک فورس کی طاقت ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ مقناطیس اُس کِیل کو آسانی سے اُٹھالیتاہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ گریوٹی کی طاقت ، جو کہ اتنی بڑی زمین میں تھی، ایک چھوٹے سے مقناطیس سے بھی ہزاروں گناکم ہے۔ اس طرح ثابت ہوجاتاہے کہ گریوٹی بہت کمزور فورس ہے۔ گریوٹی کی فورس کے ذرّات کو سٹینڈرڈ ماڈل میں گریوٹانز کہا گیاہے، جن کا دریافت ہونا ابھی باقی ھے

17/05/2022

عِلمیات

فلسفہ یونانی لفظ Philosophy سے نکلا ہے جس کا مطلب "حکمت سے محبت” ہے ۔ فلاسفی یا فلسفہ حقیقت تلاش کرنے کا وہ علم ہے جس میں اشیاء کے متعلق انسانی قوت کے تحت مختلف اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اس کے ذریعے قدرت کو سمجھنے اور کائنات کے ساتھ انسانی تعلق کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ مختصر الفاظ میں جب انسان سوچتا ہے اور سوالات اٹھاتا ہے تو یہ فلسفہ ہے ۔ فلسفہ کے بنیادی سوالات میں کائنات ، انسان ، ذہن ، مادہ ، خیر و شر ، غم و خوشی ، وغیرہ اہمیت کے حامل ہیں ۔ سوالات اٹھانے کے عمل سے فلسفہ نئے تصورات ڈھونڈتا ہے اور نئے زاویے سے اشیاء کو دیکھنے اور سمجھنے کا طریقہ کار وضع کرتا ہے ۔ ہر انسان شعوری یا لاشعوری طور سے کسی نہ کسی فلسفہ کا علمبردار ہوتا ہے ۔

بنیادی طور سے فلسفہ کے تین مراکز تھے ۔ چین ، ہندوستان اور یونان ۔ بعد میں یونان میں پنپنے والی فلاسفی کو مغربی فلسفہ کہا گیا ۔ ویسٹرن فلاسفی میں یونان ، روم ، عرب/مسلم اور یوروپی فلسفہ شامل ہے ۔ مطالعہ فلسفہ سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اکثر اوقات کسی ایک فلاسفر نے بعد میں آنے والے فلسفیوں کی سوچ کو متاثر کیا ہے ۔ اسی طرح ایک علاقے کے فلسفہ نے دوسرے علاقوں کے فلسفیوں پر بھی اثر ڈالا ہے ۔ مثال کے طور پر یونانی فلسفہ پر ہندوستانی فلسفہ کے اثرات محسوس کئے جاسکتے ہیں ۔

فلسفہ تمام علوم کی ماں ہے ، اس لئے انسانی ترقی کے لئے فلسفہ پڑھنا یعنی علم سے پیار کرنا بہت ضروری ہے ۔ اس سے انسانی ذہن کی فکریں قوتیں بیدار ہوجاتی ہیں ۔ فلسفہ سے فکر کو روشن کرنے کے لئے راست بازی کا احترام اور کھلے ذہن کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

فلسفہ کی شاخیں

فلسفہ کو "اُم العُلوم” یعنی تمام علوم کی ماں بھی کہا جاتا ہے ۔ فلسفہ آج کے جدید علوم کا منبع و ماخذ ہے ۔ ریاضی ، فلکیات ، طبیعات ، طِب ، سائینس ، قانون ، منطِق ، تاریخ ، نفسیات ، معاشیات ، سیاسیات و دیگر معاشرتی علوم ، وغیرہ فلسفہ کی عطایا ہیں ۔ فلسفہ میں جوابات کی نسبت سوالات اٹھانا زیادہ اہم ہے ۔ روایتی طور سے فلسفہ کو اقسام کی نوعیت کی بنا پر مندرجہ ذیل تین سرخیوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔

فلسفے کی اہم شاخیں

1 :– مابعد طبیعیات ( Metaphysics) :
اس کا مطلب ہے طبیعیات یا موجودات سے ماورا ۔ یعنی کہ وہ علم جو کہ ہستی کو اس کے عینی/اصلی شکل میں بیان کرنے کی سعی کرے ، مَثَلًا خدا کا تصور ، روح ، آزادی ، حیات بعد از موت ، وغیرہ ۔ اسے فلسفے کی بنیاد بھی سمجھا جاتا ہے ۔

یہ مزید دو حصوں میں تقسیم ہے۔
وجودیات (Ontology) :
ہستی یا وجود کا علم ۔ اشیاء وجود کیوں رکھتی ہیں ؟ عدم و وجود کی حقیقت کیا ہے ؟
تکوینیات ( Cosmology) :
علم کائنات میں دنیا اور کائنات کا مطالعہ کیا جاتا ہے ۔ کائنات کب بنی ؟ دنیا کیسے بنی ؟ کیا کائنات مزید پھیل رہی ہے ؟

2:– عِلمیات ( Epistimology ) :
اس کا مطلب علمیت یا عقلیت ہے ۔ اس کے مطالعے میں معلومات کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
مَثَلًا ؛ علم کیا ہے ؟ علم حاصل کرنے کے ذرائع کیا ہیں ؟ یہ جاننا کہ معلوم ہونا کیا ہے؟ لفظ معلومات کا مطلب اور مفہوم کیا ہے؟ کیا واقعی ہم وہ جانتے ہیں جو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں؟ کیا حقیقت کا علم ممکن ہے ؟

اس علم میں اِلہام اور وَجدان (intuition) کو حصول علم کا ذریعہ نہیں مانا جاتا ۔

اسکو مزید دو حصوں (جمالیات اور اَخلاقیات ) میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔

جمالیات ( Aesthetics ) :
حسن شناسی اور فنون لطیفہ ( arts) کا علم ۔ حسن اور اس کے لوازم کو زیرِ بحث لایا جاتا ۔ خوبصورتی کیا ہے ؟

اَخلاقیات (Ethics) :
لوگوں کی عادات درست کرنے کا علم جس میں ایک بہتر انسانی زندگی گزارنے کا راز معلوم کیا جاتا ہے ۔ خیر و شر کے مسائل پر بحث ہوتی ہے ۔ درست عمل کسے کہتے ہیں اور غلط کیا ہے ؟

3 :– مَنْطِق (Logic) :
وہ علم جس میں دلائل سے حق کو حق اور نا حق کو ناحق ثابت کیا جاتا ہے ۔ غور و فکر میں غلطی اور مُغَالَطَہ سے بچنے کا علم ۔ اس میں سوالات نہیں اٹھائے جاتے بلکہ اس کی مدد سے جوابات دئے جاتے ہیں ۔
؛

27/04/2022

Be the person of good character but don't waste time to prove it.

16/04/2022

Life is arbitration of death.

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Hyderabad