11/05/2025
تعبیر پبلک اسکول حیدرآباد کے زیر اہتمام خواتین اساتذہ کا ماہانہ تقریری اور مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا جس کا موضوع " انبیاء کرام اور انکا مشن" تھا اس پروگرام میں مہمانان خصوصی حیدرآباد کی مشہور تعلیمی, ادبی اور سماجی شخصیات جناب مسرور بٹ, راشد انجم, اشفاق احمد قریشی اور محمد اسلم قریشی نے بھی شرکت کی. اس موقع پر اسکول پرنسپل محمد طاہر قریشی نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تعبیر پبلک اسکول اپنے طلباء و طالبات کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر اخلاقی ودینی تربیت کا بھی اہتمام کرتا ہے اس مقصد کیلئے خواتین اساتذہ کی تعلیمی اور تدریسی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ان اساتذہ کے درمیان ماہانہ بنیاد پر مختلف موضوعات پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیا جاتا ہے آج اس سلسلے میں مضمون نویسی کا مقابلہ کیا جارہا ہے تمام خواتین اساتذہ اپنا اپنا مضمون خود پژھ کر سنائیں گی اور مہمانان گرامی ججز کے کے فرائض انجام دیں گے اس موقع پر محترم مسرور بٹ نے اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعبیر پبلک اسکول حیدرآباد کی یہ کاوش قابل ستائش اور قابل تقلید ہے محترم راشد انجم نے کہا کہ مجھے آج اساتذہ کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرکے انتہائی خوشی ہورہی ہے قوموں کی ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے محترم اشفاق قریشی نے بھی اسکول انتظامیہ اور پروگرام کی تعریف کی .تعبیر پبلک اسکول کے ڈائریکٹر محمد اسلم قریشی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو علم کی دولت عطا کرکے اشرف المخلوقات کا درجہ عطا فرمایا اشرف المخلوقات ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اللہ کی فرمانبرداری اور انسانی فلاح کیلئے اپنی زندگی وقف کریں اور تمام انبیاء کرام کا مشن بھی یہی تھا حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام کی تعلیمات, انسانوں کو اللہ کے راستے پر چل کر اللہ کی بندگی اور دنیاوی اور اخروی فلاح کے حصول کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کرتی ہیں اللہ کے برگزیدہ پیغمبروں کی زندگیاں پاکیزہ اور صالح اعمال سے عبارت ہیں اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اس آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت میں شامل ہیں جسے انسانوں نے صادق و امین اور اللہ رب العالمین نے رحمت اللعالمین کا خطاب دیا بحیثیت استاد ہمیں نائب رسول کا منصب حاصل ہے اور اس عظیم منصب کی لاج رکھتے ہوئے اپنی نسلوں کی تعلیم و تربیت کرنا ہماری ذمہ داری ہے. اللہ کریم ہمیں اس عظیم ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق اور اہلیت عطا فرمائے آمین.آخر میں پوزیشنیں حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ کو نقد انعامات دیئے گئے اول پوزیشن مس بشریٰ دوم پوزیشن مس مناہل اور سوم پوزیشن مس علشباہ نے حاصل کی مقابلے میں شریک دیگر اساتذہ میں مس فائزہ, مس طاہرہ, مس اقصٰی, مس حدیقہ اورمس زینب بھی شامل تھیں.آءتعبیر پبلک اسکول حیدرآباد کے زیر اہتمام خواتین اساتذہ کا ماہانہ تقریری اور مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا جس کا موضوع " انبیاء کرام اور انکا مشن" تھا اس پروگرام میں مہمانان خصوصی حیدرآباد کی مشہور تعلیمی, ادبی اور سماجی شخصیات جناب مسرور بٹ, راشد انجم, اشفاق احمد قریشی اور محمد اسلم قریشی نے بھی شرکت کی. اس موقع پر اسکول پرنسپل محمد طاہر قریشی نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تعبیر پبلک اسکول اپنے طلباء و طالبات کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر اخلاقی ودینی تربیت کا بھی اہتمام کرتا ہے اس مقصد کیلئے خواتین اساتذہ کی تعلیمی اور تدریسی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ان اساتذہ کے درمیان ماہانہ بنیاد پر مختلف موضوعات پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیا جاتا ہے آج اس سلسلے میں مضمون نویسی کا مقابلہ کیا جارہا ہے تمام خواتین اساتذہ اپنا اپنا مضمون خود پژھ کر سنائیں گی اور مہمانان گرامی ججز کے کے فرائض انجام دیں گے اس موقع پر محترم مسرور بٹ نے اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعبیر پبلک اسکول حیدرآباد کی یہ کاوش قابل ستائش اور قابل تقلید ہے محترم راشد انجم نے کہا کہ مجھے آج اساتذہ کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرکے انتہائی خوشی ہورہی ہے قوموں کی ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے محترم اشفاق قریشی نے بھی اسکول انتظامیہ اور پروگرام کی تعریف کی .تعبیر پبلک اسکول کے ڈائریکٹر محمد اسلم قریشی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو علم کی دولت عطا کرکے اشرف المخلوقات کا درجہ عطا فرمایا اشرف المخلوقات ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اللہ کی فرمانبرداری اور انسانی فلاح کیلئے اپنی زندگی وقف کریں اور تمام انبیاء کرام کا مشن بھی یہی تھا حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام کی تعلیمات, انسانوں کو اللہ کے راستے پر چل کر اللہ کی بندگی اور دنیاوی اور اخروی فلاح کے حصول کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کرتی ہیں اللہ کے برگزیدہ پیغمبروں کی زندگیاں پاکیزہ اور صالح اعمال سے عبارت ہیں اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اس آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت میں شامل ہیں جسے انسانوں نے صادق و امین اور اللہ رب العالمین نے رحمت اللعالمین کا خطاب دیا بحیثیت استاد ہمیں نائب رسول کا منصب حاصل ہے اور اس عظیم منصب کی لاج رکھتے ہوئے اپنی نسلوں کی تعلیم و تربیت کرنا ہماری ذمہ داری ہے. اللہ کریم ہمیں اس عظیم ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق اور اہلیت عطا فرمائے آمین.آخر میں پوزیشنیں حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ کو نقد انعامات دیئے گئے اول پوزیشن مس بشریٰ دوم پوزیشن مس مناہل اور سوم پوزیشن مس علشباہ نے حاصل کی مقابلے میں شریک دیگر اساتذہ میں مس فائزہ, مس طاہرہ, مس اقصٰی, مس حدیقہ اورمس زینب بھی شامل تھیں.آئندہ ماہ کے لئے موضوع "پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات "دیا گیا.