Madarsa Taleem ul Quran Ghumanabad

Madarsa Taleem ul Quran Ghumanabad

Share

دین و دنیا تعلیم و ہنر

28/03/2026

مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد ایک اقامتی دینی درسگاہ ہے جو جمیعت اہل حدیث حيدرآباد کے تحت عرصہ دراز سے قائم ہے سال 2026 اور 27 کے لیے داخلہ جاری ہے جس کے لیے 29 مارچ بروز اتوار صبح نو بجے انٹرویو شروع کیے جائیں گے اپ بھی اگر اپنے بچوں کو قران و سنت پر مبنی خالص دینی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں تو ضرور مدرسہ تعلیم القران والحدیث گھمن آباد کا انتخاب کریں۔
#مدرسہ #تعلیم #قرآن #حديث

30/01/2026

کی کا پنڈال آپ کا منتظر ہے۔

Madarsa Taleem ul Quran Ghumanabad #مدرسہ

Photos from Madarsa Taleem ul Quran Ghumanabad's post 30/01/2026

کی کا پنڈال آپ کا منتظر ہے۔

fans Madarsa Taleem ul Quran Ghumanabad
#مدرسہ

29/01/2026

📢🔊📢 اعلان 👇👇
حیدرآباد کی سرزمین پر قائم قدیم وادیِ مہران🌻 کی عظیم دینی درسگاہ مادر علمی مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد میں کل بروز جمعہ المبارک بعد نماز مغرب تکمیل تقریب صحیح البخاری📚 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں فارغ التحصیل ہونے والے علماء و حفاظ کرام کی دستاربندی کے پر مسرت موقع پر آپ تمام احباب حضرات سے بہرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں
آپ بھی تشریف لائیں اور اپنے دوستوں کو بھی لائیں آپ کا آنا اساتذہ کرام و طلباء عظام کے لیے باعث فخر ہے
آپ کے آنے کے منتظر اساتذہ و طلباء
امید ہے کہ آپ اس محفل میں شریک ہوکر محفل کو رونق بخشیں گے۔
fans Madarsa Taleem ul Quran Ghumanabad

12/01/2026

علوم اسلامیہ و عصریہ کی عظیم درسگاہ مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد حیدرآباد کے زیر اہتمام تئیسویں سالانہ تقریب تکمیل صحیح بخاری و امتحانی نتائج وتقسیم انعامات و اسناد
بروز جمعة المبارک 30 جنوری 2026 بعد نماز مغرب ان شاء اللہ فضیلۃ الشیخ مفتی محمد افضل محمدی صاحب حفظہ اللہ تعالی
(شیخ الحدیث و صدر مدرس مدرسہ ھذا) کی زیر سرپرستی بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے، درس بخاری استاد الاساتذہ فضیلة الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ امیر جمعیت اہلحدیث سندھ ارشاد فرمائیں گے
شعبہ علوم اسلامیہ سے 7 علمائے کرام اور شعبہ تحفیظ سے 25 حفاظ سند فراغت حاصل کریں گے۔
شعبہ علوم اسلامیہ سے سند فراغت حاصل کرنے والے:
1: مولانا حافظ منظور احمد بن سمانو (ڈیپلو)
2: مولانا حافظ محمد شعیب بن انور الدین ( سکرنڈ )
3: مولانا حافظ زبیر علی بن نوبت خان ( سعید آباد)
4: مولانا غلام محمد بن ظفر علی ( کوٹری )
5: مولانا عبد اللہ بن تمثیل احمد ( حیدرآباد )
6: مولانا خلیق الزمان بن محمد بخش بوھڑ ( بدین )
7: مولانا ضیاء الرحمن بن ثناء اللہ خاصخیلی ( ٹھوڑھا)

شعبہ تحفیظ القرآن سے سند فراغت حاصل کرنے والے

1: حافظ ارمان بن شاھنواز ( کوٹری)
2: حافظ عبد الودود بن عبداللہ (صحبت پور)
3: حافظ عبد الصبور بن شھزادو ( کھنڈو)
4: حافظ عمر فاروق بن محمد وسیم (حیدرآباد)
5: حافظ جان محمد بن لکھاڈنو (حیدرآباد)
6: حافظ مدثر حسین بن مصور حسین (حیدرآباد)
7: حافظ خضر کمال بن کمال مصطفی (حیدرآباد)
8: حافظ معاویہ اقبال بہلم بن محمد اقبال بہلم (حیدر آباد)
9: حافظ شارب صدیقی بن ذیشان صدیقی (حیدرآباد)
10: حافظ اسید خان بن آصف خان(حیدرآباد)
11: حافظ محمد ایان بن ارشاد علی بلیدائی (کوٹری)
12: حافظ رضا حسین بن غلام اصغر قبولیو (کوٹری)
13: حافظ عاقب علی جھتیال بن عبد الوحید جھتیال (کوٹری)
14: حافظ محمد نواز بن شاہنواز دائیدانو بلوچ (کوٹری)
15: حافظ بلال احمد بن عبد الرشید ( حیدرآباد )
16: حافظ محمد عیان بن محمد عدنان ( حیدرآباد )
17: حافظ عبد المعید بن نوید خان( حیدرآباد )
18: حافظ محمد انس بن اسد احمد ( حیدرآباد )
19: حافظ محمد سدیم بن غلام مرتضی ( میر پور خاص)
20: حافظ محمد ایان بن اختر غوری ( حیدرآباد )
21: حافظ محمد حماد بن منصور احمد ( حیدرآباد )
22: حافظ جرجیس احمد بن زاھد احمد ( حیدرآباد )
23: حافظ عزین احمد بن شکیل احمد ( حیدرآباد )
24: حافظ محمد زیان بن اختر غوری( حیدرآباد )
25: حافظ عبداللہ بن محمد صدیق(بدین)

احباب سے بھرپور شرکت کی عرض ہے

مزید رابطہ کے لیے: حافظ محسن انصاری
03103035273

#مدرسہ

22/12/2025

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
النَّاسُ إِلَى الْعِلْمِ أَحْوَجُ مِنْهُمْ إِلَى الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ. لِأَنَّ الرَّجُلَ يَحْتَاجُ إِلَى الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ فِي الْيَوْمِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ. وَحَاجَتُهُ إِلَى الْعِلْمِ بِعَدَدِ أَنْفَاسِهِ.(مدارج السالكين لابن القيم رحمہ اللہ - ٢/‏٤٤٠ )
لوگ اپنے کھانے پینے سے بھی بڑھ کر علم کے محتاج ہیں، اس لیے کہ انسان کو کھانے اور پینے کی حاجت دن میں ایک یا دو مرتبہ پیش آتی ہے، جبکہ علم کی ضرورت اسے اپنی ہر سانس کے ساتھ لاحق رہتی ہے۔
زیر نظر اشتہار محض ایک پروگرام کی اطلاع نہیں بلکہ امت کو کتاب و سنت کی طرف پلٹنے کی ایک سنجیدہ دعوت ہے۔
دین کا فہم نہ جذبات سے آتا ہے اور نہ محض دعوؤں سے، بلکہ وہ گہرے مطالعے، مسلسل سماعِ علم اور اہلِ علم کی صحبت سے پیدا ہوتا ہے۔
سلف صالحین کا منہج یہی تھا کہ وہ:
📚 قرآن کے ساتھ حدیث کا گہرا مطالعہ
📚 ائمہ و محدثین کی کتب سے براہِ راست استفادہ
📚 اور دلائل کی روشنی میں فہمِ دین کو لازم سمجھتے تھے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مَن تَعَلَّمَ القُرآنَ عَظُمَت قِيمَتُه، وَمَن نَظَرَ فِي الفِقهِ نَبُلَ قَدرُه، وَمَن كَتَبَ الحَديثَ قَوِيَت حُجَّتُه۔
(طبقات الشافعية الكبرى للسبكي ٢/‏٩٩ )
جس نے قرآن سیکھا اس کی قدر بڑھ گئی، جس نے فقہ میں نظر ڈالی وہ صاحبِ وقار ہوا، اور جس نے حدیث کا مطالعہ کیا اس کی دلیل مضبوط ہو گئی۔
آج فتنوں کے اس دور میں جب سطحی معلومات کو علم سمجھ لیا گیا ہے، ایسے میں حدیث کے منظم دروس اور علمی مجالس ہی وہ راستہ ہیں جو فہمِ دین کو درست، عقیدے کو صاف اور عمل کو مضبوط کرتے ہیں۔
اسی تناظر میں الشیخ حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ جیسے فاضل عالم کا درس جنہوں نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے علم حاصل کیا طلبہ و اہلِ علم کے لیے ایک قیمتی موقع ہے کہ وہ اصل مصادر (صحاحِ حدیث، کتبِ سنن، آثارِ سلف) سے جڑے رہیں اور دین کو دلیل، فہم اور اعتدال کے ساتھ سمجھیں۔
اہلِ علم، طلبۂ حدیث، ائمہ، خطباء اور سنجیدہ مزاج افراد سے گزارش ہے کہ
اس بابرکت علمی مجلس میں شرکت کو اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھیں،
اور اس پیغام کو آگے پہنچا کر صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیں۔
📍بمقام: مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث، گھمن آباد، حیدرآباد
🗓 بروز منگل، 23 دسمبر 2025 صبح 11 بجے ان شاءاللہ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ نافع، فہمِ سلف اور اخلاص نصیب فرمائے۔ آمین۔

17/12/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت رنج و غم اور قلبی افسوس کے ساتھ یہ المناک خبر دی جاتی ہے کہ
مدرسۂ تعلیمُ القرآن والحدیث، گھمن آباد حیدرآباد کے معزز مدرس،سینکڑوں علماء کے مربی و استاد، متقی، بردبار اور صاحبِ علم عالمِ دین
مولانا عبدالماجد احمدانی رحمہُ اللہ
عرصہ ڈیڑھ سال صبر و استقامت کے ساتھ دماغ کے کینسر کی شدید آزمائش برداشت کرنے کے بعد
آج شام، مؤرخہ 17 دسمبر اپنے ربِّ حقیقی کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی بے پایاں رحمت سے نوازے،ان کےدرجات بلند فرمائے،ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے،
اور انہیں جنت الفردوس کے کشادہ باغات میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

رَحِمَهُ اللَّهُ رَحْمَةً وَاسِعَةً،
وَأَسْكَنَهُ فَسِيحَ جَنَّاتِهِ، آمِينَ

نمازِ جنازہ، ان شاء اللہ،
بروز جمعرات مؤرخہ 18 دسمبر، صبح 9 بجے
ان کے آبائی گاؤں شیر محمد ٹھوڑا، ضلع مٹیاری میں ادا کی جائے گی۔

تمام متعلقین، احباب،اساتذہ، تلامذہ اور اہلِ علم سے شرکت کی درخواست ہے۔

12/11/2025

*علمِ نحو و صرف عربی زبان کی روح ہے!* عربی کا مشہور مقولہ ہے:
اَلصَّرْفُ اُمُّ العُلُوْمِ وَالنَّحْوُ اَبُوْھَا.
علمِ صرف تمام علوم کی ماں اور علمِ نحو باپ کی مانند ہے!
جو شخص نحو و صرف میں مہارت حاصل کر لیتا ہے، وہ قرآن فہمی کے دروازے پر دستک دے چکا ہوتا ہے۔
مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث، گھمن آباد حیدرآباد کا یہ مبارک سلسلہ "مسابقۂ الصرف" دراصل زبانِ قرآن سے محبت کا عملی اظہار ہے۔
اساتذۂ کرام اور طلبہ کی یہ محنت قابلِ ستائش ہے۔
علمِ نحو و صرف وہ بنیاد ہے جس پر تمام علوم عربیہ تفسیر، حدیث اور لغت وغیرہ جیسے علوم کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔
ایسے علمی مقابلے طلبہ میں عربی زبان کے شوق، قرآنی فہمی ، اور علمی و دینی شعور کو بیدار کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
*یقینا جمعیت اہل حدیث حیدرآباد کا یہ قدم قابلِ تقلید ہے۔*

15/10/2025

بہترین اور عمدہ نصیحت سماعت فرمائیں اور اپنی اصلاح کریں۔تمام طلبہ اپنی حاضری اور شرکت یقینی بنائیں۔
#درس #نصیحت #علم #دنیا #دولت #مال #تربیت

18/09/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 20 ستمبر 2025 بروز ہفتہ سے انکے بقایا ششماہی پرچے *شیڈول میں دی گئی ترتیب* کے مطابق ہی ہونگے ان شاءاللہ۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو ہونے والے پرچہ جات درج ذیل ہیں:
الصف الاول: علم النحو۔
الصف الثانی: قواعد النحو۔
الصف الثالث: قواعد النحو۔
الصف الرابع: تیسیر المصطلح۔
الصف الخامس: قطر الندی۔
الصف السادس: سنن ابو داؤد ٢.
الصف السابع: موطا امام مالک۔
الصف الثامن: الوجیز۔
*نوٹ: طلبہ سے گزارش ہے کہ جمعہ کی شام عصر تک اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ پیپر کی صحیح تیاری ہوسکے

09/09/2025

التواء امتحانات و ششماہی تعطیلات

تمام اساتذہ و طلبہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر جاری ششماہی امتحانات کو 19 ستمبر 2025ء تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ بروز ہفتہ، 20 ستمبر 2025ء سے امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔

نوٹ: ششماہی تعطیلات، جو امتحانات کے بعد ہونی تھیں، اب منگل 9 ستمبر 2025ء سے جمعہ 19 ستمبر 2025ء تک ہوں گی، ان شاء اللہ۔

تمام طلبہ کرام کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ جمعہ 19 ستمبر 2025ء کی شام اپنی حاضری لازمی یقینی بنائیں۔

جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاء

المعلن: حافظ محسن انصاری
مدرس و آفس سیکرٹری
مدرسہ تعلیم القرآن والحديث، گھمن آباد

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Hyderabad