Farooq-E-Azam Model School

Farooq-E-Azam Model School Welcome to the official page of FAROOQ-E-AZAM MODEL SCHOOL HAMEED
Contact :- 0312 5363595
0312 2830595

Welcome to the official page of FAROOQ-E-AZAM MODEL SCHOOL HAMEED
Contact :- 0312 5363595
0346 0590580

حکومت کی جانب سے ہفتہ میں تین دن چھٹی کے حکم کے بعد چھٹیوں میں بچوں کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے تین دن کا کام...
24/04/2026

حکومت کی جانب سے ہفتہ میں تین دن چھٹی کے حکم کے بعد چھٹیوں میں بچوں کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے تین دن کا کام سکول کے وٹس ایپ گروپ میں شیئر کیا جارہا ہے

17/04/2026
30/03/2026

محترم والدین!
السلام علیکم
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ابتدائی دنوں کے تعارفی مراحل کے بعد، ان شاء اللہ کل سے سکول میں باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ:
- بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں
- بچوں کو مکمل بیگ کے ساتھ بھیجیں
- سکول بیگ میں تمام ضروری کتب و کاپیاں چیک کر لیا کریں
- بچوں کی صفائی اور یونیفارم کا خاص خیال رکھیں
ہماری پوری توجہ اس بات پر ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاقی تربیت بھی دی جائے۔
آپ کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں، لہٰذا بھرپور تعاون کی امید ہے۔
انتظامیہ
فاروق اعظم ماڈل سکول

19/03/2026

الحمد للّٰہ
FAROOQ E AZAM MODEL SCHOOL
کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
خراب موسم اور بارش کے باوجود والدین کی بھرپور شرکت ہمارے ادارے پر اعتماد کا ثبوت ہے، جس پر ہم دل کی گہرائی سے شکر گزار ہیں۔ موسمی صورتحال کے باعث پروگرام کو مختصر کرنا پڑا، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔
اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، جبکہ ان بچوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی جنہوں نے سال کے دوران نمایاں تعلیمی بہتری دکھائی۔ یہ ہماری معیاری تدریس، اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کا عملی نتیجہ ہے کہ کمزور طلبہ بھی نمایاں کارکردگی کی طرف آتے ہیں۔
تقریب میں متعدد والدین نے سٹیج پر آ کر ادارے کے بارے میں اپنے مثبت تاثرات کا اظہار کیا، جو ہمارے تعلیمی معیار اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
نئے داخلے محدود نشستوں کے ساتھ جاری ہیں۔
اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک بااعتماد اور معیاری تعلیمی ادارے کا انتخاب کریں۔
FAROOQ E AZAM MODEL SCHOOL
Excellence • Integrity • Discipline

ضرورت سٹاف
02/03/2026

ضرورت سٹاف

02/03/2026

اخلاقی تربیت صرف کتابوں سے نہیں، عمل سے ہوتی ہے۔
ہم اپنے طلبہ کو علم کے ساتھ کردار بھی سکھاتے ہیں





28/02/2026

Good Habits & Character Building Program
آج بچوں کو سکھایا گیا:
✔ دوسروں کی مدد کرنا
✔ سلام اور ادب سے پیش آنا
✔ صفائی کی اہمیت
ہم سمجھتے ہیں کہ اچھی عادتیں بچپن سے شروع ہوتی ہیں۔
سالانہ نتائج کا انتظار ضرور ہے… مگر تربیت کا سفر جاری ہے۔
📢 خصوصی اعلان:
جو والدین اگلے سیشن میں اپنے بچوں کو داخل کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ بھی اپنے بچوں کو اس تربیتی پروگرام میں بغیر فیس کے شامل کر سکتے ہیں۔
فاروق اعظم ماڈل سکول






سالانہ امتحان کے نتائج کا انتظار جاری ہے…لیکن فاروق اعظم ماڈل سکول میں بچوں کی تربیت کا سفر نہیں رُکے گا۔رزلٹ تک کے دنوں...
27/02/2026

سالانہ امتحان کے نتائج کا انتظار جاری ہے…
لیکن فاروق اعظم ماڈل سکول میں بچوں کی تربیت کا سفر نہیں رُکے گا۔
رزلٹ تک کے دنوں میں خصوصی
Good Habits & Character Building Program
جاری رہے گا تاکہ بچے مثبت عادات اور بہترین کردار کے ساتھ اگلے مرحلے میں داخل ہوں۔
کل سے کلاسز کا آغاز
روزانہ صبح 08:15 سے 11:00 بجے تک



27/01/2026

محترم والدین!
واضح کیا جاتا ہے کہ سکول کی جانب سے تدریسی عمل، روزانہ کی کلاسز، ہوم ورک اور ٹیسٹس باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسلسل جاری ہیں۔ سالانہ امتحانات قریب ہونے کے باعث ہر تعلیمی دن نہایت اہم ہے۔
اگر کوئی بچہ بغیر کسی ناگزیر مجبوری کے سکول سے غیر حاضر رہتا ہے (جیسا کہ آج) تو بچے کی غیر حاضری کی صورت میں چھوٹا ہوا سبق، ٹیسٹ یا تیاری کی مکمل ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے، نہ کہ سکول یا اساتذہ پر۔
سکول اپنا تعلیمی اور تربیتی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، تاہم آپ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ آپ بچوں کی باقاعدہ حاضری، سبق کی تیاری اور سکول سے رابطے کو یقینی بنائیں گے۔
بعد ازاں تعلیمی کمی یا کمزور کارکردگی کی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی۔
براہِ کرم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ میں اپنا فرض ادا کریں۔
انتظامیہ

18/01/2026

اطلاع برائے والدین
سردیوں کی تعطیلات کے بعد حکومت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کے مطابق
بروز سوموار 19 جنوری 2026 سے سکول کھل جائے گا
اب چونکہ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کی جا رہی ہیں، اس لیے تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو
• وقت کی پابندی کے ساتھ
• مکمل اور صاف سکول یونیفارم میں
• ضروری کاپیوں اور کتابوں کے ساتھ
سکول بھیجیں
تعلیمی نظم و ضبط اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے۔
سکول کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:
08:30 تا 01:30
انتظامیہ

13/01/2026

محترم والدین!
حکومتی اعلان کے مطابق چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، تاہم Farooq E Azam Model School کی انتظامیہ کی طرف سے بچوں کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بچوں کو چھٹیوں کا کام پہلے ہی بنا کر دے دیا گیا تھا۔
ہمیں امید ہے کہ والدین حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بچوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور گھر پر ان کی پڑھائی جاری رکھیں گے۔
اگر کسی والدین یا بچے کو کسی قسم کی مشکل پیش آئے تو سکول آکر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
نوٹ: والدین فیس جمع کروانے کے لیے بھی سکول تشریف لاسکتے ہیں۔ شکریہ
انتظامیہ
Farooq E Azam Model School

Address

Near Dhan Saman Road Hameed
Hazro

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:45
Tuesday 08:00 - 13:45
Wednesday 08:00 - 13:45
Thursday 08:00 - 13:45
Friday 08:00 - 12:15
Saturday 08:00 - 13:45

Telephone

03125363595

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooq-E-Azam Model School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Farooq-E-Azam Model School:

Shortcuts

Share