Ðâŗbãåŕ-Ĕ-Ďĭļ

Ðâŗbãåŕ-Ĕ-Ďĭļ استاد شعراء کے بہترین اشعار و غزلیں
شاعری کا ایک لا متناہی سلسلہ
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے

Vo Eshq Kyaa Jo Na Ho Haavi Tareeq E Kamaal,,,
Jo Aqal Ko Na Barhaaye Vo Shaa'iri Kyaa Hai :)

جنہیں لگتا تھا ان کا فیصلہ خود رب کرے گا،،،وہ بیٹھے دیکھتے ہیں اب کرے گا، اب کرے گا،،،مرا  بیٹا   مرے  جوتے   پہن  کر   ...
18/01/2026

جنہیں لگتا تھا ان کا فیصلہ خود رب کرے گا،،،
وہ بیٹھے دیکھتے ہیں اب کرے گا، اب کرے گا،،،

مرا بیٹا مرے جوتے پہن کر گھومتا ہے،،،
یہ جیون میں بہت سے فیصلے بے ڈھب کرے گا 🙃 ❤️
"ماہ نور رانا"

اک نشانی بھی فراموش نہیں کی اس کی،،،ایک  بھی  زخم  کو   آرام  نہیں  آنے  دیا،،،اس نے اک دن مجھے ناکام کہا اور میں نے،،،خ...
18/01/2026

اک نشانی بھی فراموش نہیں کی اس کی،،،
ایک بھی زخم کو آرام نہیں آنے دیا،،،

اس نے اک دن مجھے ناکام کہا اور میں نے،،،
خود کو اپنے بھی کسی کام نہیں آنے دیا 🙃 ❤️
"سرور خان سرور"

01/01/2026

میں نے دیکھـے ہیں کئی سال نئـے آتـے ہوئـے،،،
میں نے پھینکے ہیں کئی خواب پرانـے کر کے 🙃 ❤️
"لطیف ساجد"

27/12/2025

میں جس جہان میں رہتا ہوں اس جہاں سے پرے،،،
مرا نصیب ہـے لکھا، مرے گماں سـے پرے 🙃 ❤️
"محبوب پرواز"

27/12/2025

ہمیں رقیب سـے مل کر بھی مسکرانا ہے،،،
ہمارا کرب تمہاری سمجھ سے باہر ہے 🙃 ❤️
"حسیب الحسن"

27/12/2025

‏کیا کریں اب بھی بہت دل میں انا بستی ہے،،،
جا نہیں کرتے تجھے یاد،، زبردستی ہے؟؟

رتجگے لہجوں کو مخمور بنا دیتے ہیں،،،
بات کرتا ہوں تو لگتا ہے بڑی مستی ہے 🙃 ❤️
"ضمیر قیس"

26/12/2025

اس کی طرف گیا ہوں گھڑی دیکھتا ہوا،،،
اب واپسی پہ اپنے قدم گن رہا ہوں میں 🙃 ❤️
"سرفراز آرش"

26/12/2025

کہیں کہیں سے تجھے دیکھ کر تو لگتا ہے،،،
تیرا جمال!! تجھـے دیکھ کر بنایا گیا 🙃 ❤️
"سرفراز آرش"

26/12/2025

تُو کہ ہنستا ہے میرے رونے پر،،،
ہائے افسوس! تیرے ہونے پر 🙃 ❤️
"فیاض حسین شاہ"

اِس سامنے کی دنیا سے بالشت بھر پرے،،،دنیا ہے ایک جس میں مرا قد ہی اور ہے 🙃 ❤️ "نعمان شفیق"
17/12/2025

اِس سامنے کی دنیا سے بالشت بھر پرے،،،
دنیا ہے ایک جس میں مرا قد ہی اور ہے 🙃 ❤️
"نعمان شفیق"

16/12/2025

وہ حال ہے کہ ترے ہجر میں ترا شاعر،،،
حدودِ آہِ تقی میر توڑ سکتا ہـے 🙃 ❤️
"شان شہزاد تومر"

14/12/2025

اس بار تو چرچے بھی تعلق کے بہت ہیں،،،
اس بار بچھڑنا بھی سلیقـے سے پڑے گا 🙃 ❤️
"احمد خلیل"

Address

Village Haroon
Hazro

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ðâŗbãåŕ-Ĕ-Ďĭļ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Ðâŗbãåŕ-Ĕ-Ďĭļ:

Shortcuts

Share