10/12/2025
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
آج ہمارے محترم جمشید خان صاحب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مگر اُن کی محبت، شفقت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بچوں، اساتذہ کرام اور ادارے کے ہر فرد کے دل میں اُن کے لیے بے حد احترام اور عقیدت ہے۔
آپ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جلالیہ کے ان باوقار اساتذہ میں شامل تھے جن پر طلبہ، ساتھی اساتذہ اور والدین فخر کرتے ہیں۔ آپ کی محنت، خلوص، کردار اور شفقت نے سینکڑوں بچوں کے دلوں میں علم کی روشنی جگائی۔
بلاشبہ، جلالیہ ہائی سکول کی پہچان اور کامیابیوں میں آپ کا حصہ ہمیشہ نمایاں رہے گا۔
اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔