Govt.Boys Higher Secondary School Lamnian J.V

Govt.Boys Higher Secondary School Lamnian J.V Education

05/06/2026

05.06.2026

14/05/2026
روئیداد پیرنٹس۔ٹیچر میٹنگگورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاںآج  مورخہ 2026۔05۔12بروز منگل  گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈ...
12/05/2026

روئیداد پیرنٹس۔ٹیچر میٹنگ
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں
آج مورخہ 2026۔05۔12بروز منگل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں میں پرنسپل ادارہ راجا طاہر سلیم خان کی زیرِ صدارت پیرنٹس۔ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔جس میں بچوں کے والدین نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت اسرار اسماعیل نے حاصل کی جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت صائم جمیل نے پیش کیا۔
میٹنگ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، اخلاقی تربیت، نظم و ضبط اور غیر حاضری جیسے اہم مسائل کے حل کے لیے والدین اور اساتذہ کے درمیان مؤثر رابطہ قائم کرنا تھا۔
پرنسپل ادارہ راجا طاہر سلیم خان نے اپنے صدارتی خطاب میں بچوں کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ اگر مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو بچے نہ صرف تعلیمی میدان میں کامیاب ہو سکتے ہیں بلکہ بہترین اخلاق و کردار کے حامل شہری بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم، کردار سازی اور روزمرہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں۔
ادارہ کے ماہر مضمون بیالوجی محمد اقبال شیخ صاحب نے بچوں کی صحت، متوازن غذا اور ان کی بہتر نشوونما میں والدین کے کردار پر مفصل گفتگو کی۔ ماہر مضمون انگریزی ملک مسعود جعفر صاحب نے طلبہ کی درسی ذمہ داریوں، مطالعہ کی عادات اور موبائل فون کے غیر ضروری استعمال کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ جبکہ ایلیمنٹری مدرس سفیر عباسی صاحب نے طلبہ کی غیر حاضری کے تدارک اور باقاعدگی کی اہمیت کے حوالے سے والدین کو مفید تجاویز دیں۔
ادارۂ ہٰذا کے اساتذہ کرام،ماہر مضامین سیدعباس علی رضا ، راجا محمداشفاق بلال احمد کیانی، سینئر مدرسین نبیل احمد کیانی،پیرذادہ عبدالقیوم،چوھدری داود احمد،چوھدری محمد شاہد،ایلیمنٹری مدرسین قاضی عمیر محمود،چوھدری محمد رفیق،محمود کمال،محمد صدیق اعوان،حامد لطیف چک،شہزاد شوکت عباسی،طارق حسین شیخ ،پی۔ای۔ٹی عبدالحفیظ گکھڑ،بابو نوید اسلم عباسی و دیگر نے والدین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور طلبہ کی تعلیمی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ والدین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔
علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبیدار منیر عباسی صاحب آف پارسہ، ساجد خان عباسی صاحب لمنیاں، امتیاز عباسی صاحب لمنیاں اور رخمت اعوان صاحب آف لمنیاں نے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل صاحب اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور اس مثبت و تعمیری کاوش کو نہایت سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ والدین سکول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے تاکہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
نظامتِ اسٹیج / اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مفتی سروید عباسی ایلیمنٹری مدرس نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔ انہوں نے والدین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مدلل اور بہترین انداز میں جوابات بھی دیے۔
آخر میں ایلیمنٹری مدرس علامہ محمد نعیم شاد نے ادارے کی ترقی، طلبہ کی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ۔
اللہ کریم ادارہ ہذا کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرماۓ۔

روئیداد تقریب بسلسلہ “معرکۂ حق”گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاںمورخہ 07 مئی 2026 بروز جمعراتمورخہ 07 مئی 2026 بر...
07/05/2026

روئیداد تقریب بسلسلہ “معرکۂ حق”
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں
مورخہ 07 مئی 2026 بروز جمعرات
مورخہ 07 مئی 2026 بروز جمعرات گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک پروقار، ولولہ انگیز اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت ادارہ ہذا کے ہونہار طالب علم اسرار اسماعیل نے حاصل کی، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کا شرف ایان علی کو حاصل ہوا۔
تقریب کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ایلیمنٹری مدرس ادارہ ہذا مفتی سروید عباسی نے نہایت عرق ریزی، فصاحت اور جانفشانی سے سرانجام دیے اور اپنی بہترین نظامت سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اپنے ابتدائیہ خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ معرکۂ حق روزِ ازل سے حق و باطل کے درمیان خطِ امتیاز کو واضح کرتا آیا ہے۔ دشمن کو جس طرح دس مئی کو منہ کی کھانی پڑی تھی، اگر دوبارہ کسی قسم کی مہم جوئی یا مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو اس بار اسے نہ صرف منہ توڑ جواب دیا جائے گا بلکہ عبرتناک شکست سے دوچار ہو کر بھاگنا بھی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم طارق بن زیاد، محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبیؒ کے وارث ہیں۔ ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ کسی بھی را ایجنٹ کے بیانیے کو نہ کبھی تقویت ملی ہے اور نہ آئندہ مل سکے گی۔ ان شاء اللہ ہماری آنے والی نسلیں بھی اسی جذبۂ حب الوطنی اور دینی حمیت کے ساتھ ملک و ملت کی خدمت انجام دیتی رہیں گی۔
طلبہ میں سے صدام شاہین اور فہد چوہدری نے معرکۂ حق کے موضوع پر پُرجوش اور جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ماہرِ مضمون ادارہ ہذا راجا عبدالحفیظ صدا صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قوموں کی بقا صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ نظریات، اتحاد اور کردار کی مضبوطی سے قائم رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ملک نظریۂ اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا تھا اور ان شاء اللہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان ہی کل کا معمارِ وطن ہے، لہٰذا علم، نظم و ضبط، حب الوطنی اور دینی اقدار کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منزلیں طے کرتا رہے۔ ان کے ولولہ انگیز خطاب کو حاضرین نے بے حد سراہا۔
صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا راجا طاہر سلیم صاحب نے “بنیان المرصوص” کے قرآنی تصور کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج پاکستان کو اتحاد، اخوت اور باہمی یگانگت کی جس قدر ضرورت ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے نوجوان اپنے وطن، نظریے اور افواج کے ساتھ مخلص ہوں، دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ علم، کردار اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں اور وطنِ عزیز کی ترقی و سلامتی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
تقریب میں ماہرِ مضمون ادارہ ہذا ملک مسعود احمد جعفر، سینئر مدرس ادارہ ہذا چوہدری محمد شاہد، قاضی عمیر محمود ایلیمنٹری مدرس و دیگر اساتذہ کرام بھی شریک ہوئے۔ طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
اختتامی دعا میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی سلامتی، مسلح افواجِ پاکستان کی نصرت و مدد، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ وطنِ عزیز کی ترقی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں دستِ دعا بلند کیے گئے۔ یوں یہ بامقصد، ملی جذبوں سے بھرپور اور ولولہ انگیز تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

28/04/2026

28۔04۔2026۔

18/04/2026

Government Boys Higher Secondary School Lamnian Jhelum Valley

Parents - Teachers Meeting (Coming Ahead Inshallah)
Topics / Contents for Sharing with Parents
Or
Top Agenda on Meeting

Absentees issues

Homework complications

Benefits of teacher,s Personal contact number

Unhygienic status of students and negligence of parents

Kids poor health issues and nutritional difficency in children

Cough , Allergic disease and physical abnormalities in children

Supervision of students educational activities at home

Moral rehabilitation of children by parents . To make them Nimazi

Teacher harassment by community in the case punishment

Harms of cell phone or social media

Irregular TV watching activities and it's disadvantages

Supervision of child bad company or bad friends circle

Preventive measures of Smoking and Niswar by parents

Disadvantages of giving extra pocket money to children

Recognizing a child right of sports and playing activities

A child and chore (گھر کے کام کاج)

Supervision and guidance for daughter. Do not prefer a boy over girl

Give pocket money to your daughter so that she can attracts toward outsider men

A father emotional attachment with daughter can prevent her from outside male attraction

Keep away your daughter from male cousins

Engage your child in schooling activities at home

Enquire about teacher from your child

Tahir Saleem Khan
Principal
Government Boys Higher Secondary School Lamnian Jhelum Valley Azad Kashmir

*روئیداد شجر کاری مہم*گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں، جہلم ویلیآج مورخہ 17 اپریل 2026 کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سی...
17/04/2026

*روئیداد شجر کاری مہم*
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں، جہلم ویلی
آج مورخہ 17 اپریل 2026 کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر شاہد حمید عباسی نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ افتتاح ادارہ کے پرنسپل طاہر سلیم خان نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر کیا۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات کے افسران اور ذمہ داران نے طلبہ میں قیمتی پودہ جات تقسیم کیے اور شجر کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس مہم میں ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی، جن میں ماہرین مضامین راجا محمد اشفاق ، بلال احمد کیانی، ایلیمنٹری مدرسین قاضی عمیر محمود ، مفتی سروید عباسی، شاکر عباسی، پی۔ای۔ٹی عبدالحفیظ گکھڑ،سفیر احمد عباسی ، شاکر احمد عباسی سمیت دیگر اساتذہ شامل تھے۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ شجر کاری نہ صرف ماحولیاتی بہتری کا ذریعہ ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔ان شا ء اللہ کشمیر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے اور اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔

Address

Hattian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Boys Higher Secondary School Lamnian J.V posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category