19/04/2026
ریڈ فاؤنڈیشن مڈل اسکول سرائی کی سابق معلمہ محترمہ مومنہ احمد نے گزشتہ پانچ سال نہایت محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ اپنے تدریسی فرائض سرانجام دیے۔ بوجہ ذاتی مصروفیات، وہ ستمبر 2025 میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئیں۔
ریڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں گریجویٹی چیک دیا گیا، جو انہوں نے 15 اپریل 2026 کو پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن مڈل اسکول سرائی سے وصول کیا۔
ادارہ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل، کامیابیوں اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔