Al Madina Quran Academy

Al Madina Quran Academy (فار گرلز)

اہل السنت والجماعت کی عظیم الشان دینی و دنیاوی اور روحانی درسگاہ
المدینہ قرآن اکیڈمی فار بوائز اینڈ گرلز مین برانچ چاہ سیالاں والا حسوبلیل تحصیل احمد پور سیال برانچ 2 چاہ سینڑاں والا موضع پہاڑ پور تحصیل 18 ہزاری و ضلع جھنگ
جس میں 450 سے زائد بوائز اینڈ گرلز زیر تعلیم ہیں۔
( اغراض و مقاصد)
(1) بچوں کو محب اللہ والرسول بنانا۔
(2) بچوں کے دلوں میں صحابہ و ازواج نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم و بنات رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم و اہل بیت اطہار اولیاء کرام کی محبت کوٹ کوٹ کر بھرنا۔
(3) بچوں کو محب وطن بنانا۔
(4) بچوں کو وفادار پاکستان بنانا۔
(5) بچوں کو باصلاحیت شہری بنانا۔
(6) بچوں کو پابند شریعت و طریقت و والدین کی محبت و اتباع کے سانچے میں ڈھالنا۔

(اکیڈمی ھذا کے شعبہ جات)
(1) الافتاء،دارا الافتاء اہلسنت (فیضانِ بندیالوی) جانیئے شرعی مسائل کا حل قرآن وسنت کی روشنی میں۔
(2) درس نظامی، (فار بوائز اینڈ گرلز)
عامہ (میٹرک) خاصہ (ایف اے ) عالیہ (بی اے ) عالمیہ (ایم اے)
(3) حفظ القرآن (فار بوائز اینڈ گرلز)، 3 سال۔
(4) ناظرۃالقرآن (فار بوائز اینڈ گرلز) 6 ماہ ۔
(5) قاعدہ کورس (فار بوائز اینڈ گرلز) 3 ماہ ۔
(6) نماز کورس فار بوائز اینڈ گرلز) 3 ماہ۔
( علومِ عصریہ کورسز)
(1) اسکول اکیڈمی
تیسری تا ایف ایس سی پری میڈیکل کلاسز ( فار بوائز اینڈ گرلز)
(2) کمپیوٹر کورس (فار بوائز اینڈ گرلز) 3 ماہ ۔
(3) انگلش گرائمر کورس ( فار بوائز اینڈ گرلز) 3 ماہ۔
(4) سلائی کڑھائی.

بحمدہ تعالیٰ!
19/09/2026

بحمدہ تعالیٰ!

ایک دفعہ ضرور پڑھیں اور پھر آگئے بھی شیئر کریں شکریہ
05/09/2026

ایک دفعہ ضرور پڑھیں اور پھر آگئے بھی شیئر کریں شکریہ

دینی و دنیاوی تعلیم ایک ساتھ کا شاندار رزلٹ 2026ء
02/09/2026

دینی و دنیاوی تعلیم ایک ساتھ کا شاندار رزلٹ 2026ء

07/08/2026
🌸 Banat ul Islam | Quran & Fiqh circle 🌸Learn • Practice • Inspireہفتہ وار حلقہ قرآن و فقہہر جمعرات | صبح 10:00 تا 11:30...
29/07/2026

🌸 Banat ul Islam | Quran & Fiqh circle 🌸
Learn • Practice • Inspire
ہفتہ وار حلقہ قرآن و فقہ

ہر جمعرات | صبح 10:00 تا 11:30 بجے
دورانیہ: ایک گھنٹہ 30 منٹ

✨ کیا آپ چاہتی ہیں کہ…

✔ قرآنِ کریم کو سمجھ کر پڑھیں؟
✔ روزمرہ زندگی کے شرعی مسائل سیکھیں؟
✔ نماز، وضو اور طہارت درست طریقے سے ادا کریں؟
✔ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی سنواریں؟

اس ہفتہ وار نشست میں

📖 قرآنِ کریم کی باقاعدہ اور ترتیب وار تفسیر
قرآن کے پیغام، احکام، نصیحتوں اور عملی رہنمائی کو آسان انداز میں سمجھایا جائے گا۔

🕌 فقہِ اسلامی کی بنیادی تعلیم

طہارت و نجاست کے مسائل
وضو، غسل اور تیمم
نماز کے فرائض، واجبات، سنتیں اور درست طریقہ
خواتین سے متعلق ضروری شرعی مسائل
روزمرہ عبادات اور اسلامی آداب

🌷 ہمارا مقصد
ہر ماں ،بہن کو قرآن و سنت کا شعور دینا، صحیح عقیدہ و عبادات سکھانا اور ایسا اسلامی ماحول فراہم کرنا جہاں علم کے ساتھ عمل کی بھی تربیت ہو۔

آئیں! قرآن سیکھیں، دین سمجھیں اور اپنی زندگی کو سنت کے نور سے روشن کریں۔

تمام مائیں ،بہنوں کو شرکت کی دعوتِ عام ہے۔

پروفیسر مفتی حافظ محمد امان اللہ خان نقشبندی بندیالویعالمِ ربانی، مفتیِ شریعت، محققِ علومِ اسلامیہ، مصنف، ماہرِ لسانیات،...
13/07/2026

پروفیسر مفتی حافظ محمد امان اللہ خان نقشبندی بندیالوی

عالمِ ربانی، مفتیِ شریعت، محققِ علومِ اسلامیہ، مصنف، ماہرِ لسانیات، خطیب، مربی اور بانی و سرپرست المدینہ قرآن اکیڈمی

پروفیسر مفتی حافظ محمد امان اللہ خان نقشبندی بندیالوی عصرِ حاضر کی اُن نابغۂ روزگار اور ہمہ جہت علمی شخصیات میں سے ہیں جن کی ذاتِ گرامی علم و تحقیق، تدریس و افتاء، دعوت و تربیت اور دینی و عصری قیادت کا حسین مرقع ہے۔ آپ نے حفظِ قرآنِ کریم، قراءت، درسِ نظامی، تخصص فی الفقہ، ایم فل اسلامک اسٹڈیز اور متعدد تخصصی و ڈپلومہ کورسز کی تکمیل کے ذریعے علومِ اسلامیہ میں گہری بصیرت حاصل کی، جبکہ عربی، فارسی، اُردو اور انگریزی زبانوں پر نمایاں دسترس نے آپ کی علمی و تحقیقی شخصیت کو مزید جِلا بخشی۔

آپ علومِ قرآن، حدیث، فقہ، تفسیر، صرف و نحو، لسانیات، تحقیق اور افتاء کے میدان میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ علمِ صرف اور علمِ نحو پر آپ کی تصانیف، اور مختلف علمی، فکری، ادبی اور سماجی موضوعات پر آپ کے مضامین، کالم اور رسائل، اہلِ علم کے حلقوں میں قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

منصبِ افتاء سے آپ کی وابستگی محض ایک علمی خدمت نہیں بلکہ امت کی دینی راہنمائی کا ایک روشن باب ہے۔ آپ متعدد شرعی، فقہی اور معاشرتی مسائل میں راہنمائی فراہم کرتے ہوئے بے شمار فتاویٰ مرتب کر چکے ہیں اور عوام و خواص کے لیے مرجعِ اعتماد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آپ المدینہ قرآن اکیڈمی کے بانی و سرپرست ہیں، جو آپ کی فکری بصیرت، تعلیمی حکمت اور اصلاحی فکر کا عملی مظہر ہے۔ اس ادارے میں قرآن و سنت کی تعلیم، دورۂ حدیث شریف، دینی و عصری علوم، لسانی مہارتوں اور کمپیوٹر تعلیم کو ایک متوازن اور ہمہ گیر نصاب کے تحت پیش کیا جاتا ہے۔ آپ خود بھی تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں اور ماہر اساتذہ کی معیت میں ایسی نسل کی تربیت میں مصروف ہیں جو علم، کردار، بصیرت اور خدمتِ انسانیت کے اوصاف سے آراستہ ہو۔

آپ کی شخصیت روایت اور تجدید، فکر اور عمل، قلم اور منبر، درس اور افتاء، نیز دین اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے درمیان ایک دل نشین اور متوازن پل کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ کا علمی سفر اس حقیقت کا آئینہ دار ہے کہ جب اخلاص، محنت، بصیرت اور خدمتِ دین یکجا ہو جائیں تو ایک فرد اپنے عہد میں علم و رہنمائی کا مینار بن جاتا ہے.
مفتی صاحب کی یہی پہچان کہ وہ اپنے علمی قد و کاٹھ، اخلاق و عادات و اطوار اور صبر و تحمل اور استقامت و استقلال کا جبل ہونے کی بناء پر ۔ اللہ پاک مزید علم و عمل و اخلاق و عادات و اطوار میں برکات کثیرہ عطاء فرمائے آمین ثم آمین

مختصر سیرت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
16/06/2026

مختصر سیرت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

Address

Hassu Balel

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Madina Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al Madina Quran Academy:

Shortcuts

Share