09/09/2023
گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول حسن ابدال میں 6 ستمبر 2023 کو یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب محترم امجد محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل حسن ابدال کے زیرِ اہتمام ہوئی۔ تقریب میں محترمہ ثنا رام چند اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور کرنل (ر) اظہر مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے ساتھ ہوا۔ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول حسن ابدال، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 3، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کیڈٹ کالج، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ایم سی، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 2، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کامرہ شرقی اور گورنمنٹ پرائمری سکول پوڑمیانہ نے شرکت کرتے ہوئے دلکش ٹیبلو، تقاریر اور پرفارمنس پیش کئے۔
بچوں نے پاکستان کے شہیدوں اور جانبازوں کو خراج تحسین پيش کيا اور قوم کو خبردار، وفادار اور محبِّ وطن رہنے کا پیغام دیا۔ بچوں نے 6 ستمبر 1965 کی جنگ کی ایسی منظر کشی کی کہ حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔
تقریب کا خاتمہ دُعاؤں اور شاباشوں کے ساتھ ہوا جس مین مہمانان گرامی نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
Assistant Commissioner Hassanabdal