13/04/2025
فضل اینڈ برکت فیمیلیز گفٹ آرگنائزیشن چک 87 فتح حاصلپور ضلع بہاولپور کی جانب سے *سرکاری سکول معیاری سکول* کے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کو *رضاعلی پرائمری سکول ٹیچر* نے ترتیب دیا اور فاطمہ فضل بھلائی مرکز چک 87 فتح میں منعقد کیا۔
انعامات کی تفصیل:
1۔ پوزیشن ہولڈر بچوں کو سرٹیفیکیٹس، ٹرافیز، میڈلز، یونیفارمز، لنچ بکسز، پانی کے لیے بوتلیں، سٹیکرز دیے گئے اور سر پر تاج بھی پہنائے گئے۔
2۔ جو بچے پوزیشنز نہیں لے سکے ان کے لیے بھی انعامات رکھے گئے تاکہ ان میں بھی محنت کا جذبہ پیدا ہو۔ ان کو رنگ، رجسٹرز، پین، پینسلز، پینسل تراش، جیومیٹری باکس وغیرہ دیے گئے۔
3۔ آخر میں بچوں اور والدین میں خصوصی رفریشمنٹ باکسز تقسیم کیے گئے۔
*چیف کوآرڈینیٹر:* محمد آصف شریف ( ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ امریکہ)
*کوآرڈینیٹر:* رضاعلیPST گورنمنٹ پرائمری سکول چک 87 فتح حاصلپور۔