Test Tyari McQs

Test Tyari McQs Looking for a comprehensive guide to preparing for the PPSC test? Look no further than our channel.

We provide practice questions, tips, and resources to help you pass the exam.

24/07/2023

16/07/2023

❤ ❤️

27/05/2023

22/09/2022

جی جناب۔۔۔
آگیا وہ شاہکار۔۔جس کا تھا انتظار۔۔۔🤩

جی ہاں۔۔جس فری کورس کی دھوم مچی ہوئ ہے۔۔وہ ہے کاپی رائٹنگ کورس۔۔
سب سے پہلے مختصراً کاپی رائٹنگ کو سمجھ لیجیے۔۔

یہ جو آپ دن رات ہزاروں دیدہ زیب اشتہارات دیکھتے ہیں۔۔دل موہ لینے والے جملے جو آپ کی توجہ فورا اس پروڈکٹ کی جانب کھینچتے ہیں۔۔کوئ منفرد ٹیگ لائن پڑھتے ہیں۔۔یا پھر کوئی بہترین سا سلوگن دیکھتے ہیں۔۔جو آپ کے دل میں اتر جاتا ہے اور آپ مجبور ہوجاتے ہیں کہ اسے تو بس اب خرید کر ہی رہنا ہے۔۔

یہ سارا کاپی رائٹنگ کا ہی کمال ہوتا ہے۔۔یعنی تشہیری مواد۔۔ایسا جو آپ کو اپنی جانب راغب کردے۔۔اب چاہے وہ کوئی لمبی تحریر ہو چاہے چند لفظی ٹیگ لائن یا سلوگن۔۔کچھ بھی ایسا لکھا ہوا جو تشہیر کے لیے استعمال ہو کاپی رائٹنگ کہلاتا ہے۔۔

✅اب یہ کورس موسٹ ڈیمانڈنگ اور ہائی پیڈ کیسے ہے؟

بتاتی ہوں۔۔آج کل پوری دنیا ڈیجیٹل ہورہی ہے۔۔کاروبار، ادارے، مراکز سب کچھ آن لائن ۔۔سب کو ہی آڈینس کو اٹریکٹ کرنا ہوتا ہے۔۔اپنی جانب متوجہ کروانا ہوتا ہے۔۔خود کو منوانا ہوتا ہے۔۔پتا ہے کون کسی بھی کاروبار کو کامیاب کرواتا ہے؟ ایک کاپی رائٹر۔۔وہ جتنا بہترین لکھے گا۔۔لوگ اس پروڈکٹ کی جانب دوڑیں گے۔۔۔آن لائن ، آف لائن اس کاروبار کی انگیجمنٹ بڑھے گی۔۔انگیجمنٹ بڑھے گی تو خریدار بھی بڑھیں گے۔۔یوں کاروبار عروج پر پہنچے گا۔۔

یعنی ایک کاپی رائٹر کسی بھی ادارے کی جان ہوتا ہے۔۔اس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔۔کیوں کہ میاں۔۔یہاں جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے۔۔لفظ اٹریکٹو نہیں ہوں گے۔۔بیچنے کا سلیقہ نہیں ہوگا تو کون خریدے گا؟؟؟

اس لیے کمپنیاں، کاروبار، ادارے بہترین کاپی رائٹرز کو ہائر کرتے ہیں۔۔ان کو اچھا خاصا پے کرتے ہیں۔۔SEO بیسڈ مواد لکھواتے ہیں۔۔اپنی ویب سائٹس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انھی کے لکھے گئے الفاظ سے پروموٹ کرواتے ہیں۔۔۔

کانٹینٹ رائٹنگ کی سب سے مہنگی قسم کاپی رائٹنگ ہی ہے۔۔کیوں کہ یہ کمرشلی لکھ جاتی ہے سو اس کا معاوضہ پر ورڈ نہیں بلکہ منہ مانگا لیا جاتا ہے۔۔امید ہے اب سمجھ آگئی ہوگی آپ کو۔۔

✅ دلچسپ پہلو۔۔
اس کورس کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کورس ہر ایک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔‌نہ ہی اردو والے پریشان ہوں۔۔نہ ہی انگلش والے۔۔کیوں کہ ہم کروارہے ہیں دونوں زبانوں میں یہ کورس۔۔یعنی آپ نیشنل انٹرنیشنل دونوں لیولز پر اپنی بہترین سروسز دے سکیں گے ان شاءاللہ ۔۔
جن کی انگلش اچھی نہیں وہ صرف اردو کاپی رائٹنگ سیکھ کر ہی اچھا کمالیں گے اگر محنت کی تو ان شاء اللہ۔۔
اور جن کی انگلش اچھی ہے وہ تو ہاتھوں ہاتھ لیے جاتے ہیں۔۔گوروں کو ہماری سروسز کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔۔ڈالرز میں رقم ویسے بھی ڈبل ہوجاتی ہے۔۔

کاپی رائٹنگ کورس ایک انتہائی مہنگا کورس ہے۔۔کم ازکم بھی ایک لاکھ کا۔۔لیکن آپ کو میں ساری ٹپس، ٹرکس، فری لانسنگ+ کاپی رائٹنگ سب کچھ فری میں سکھاؤں گی ان شاء اللہ۔۔دعا کردیجیے گا❣️

✅اب آتے ہیں جناب کہ اس میں انرول کیسے ہونا ہے؟؟

✔️آسان طریقہ ہے۔۔اسی تحریر کو کاپی کرکے ہر ایک جو کورس کا خواہش مند ہے اپنی وال پر لگادیں۔۔مجھے مینشن لازمی کیجیے گا۔۔کہ اس اکاؤنٹ کو فالو کرلیجیے۔۔جو خواہش مند نہیں ہیں وہ بھی کاپی کرکے اپنی وال پر لگادیں۔۔تاکہ اپ کے توسط سے بہت سوں کا فائدہ ہوجاۓ ۔۔جو بھی مجھے مینشن کرے گا۔۔مجھے نوٹیفیکیشن مل جائے گا۔۔یوں میں آسانی سے دیکھ پاؤں گی کہ کتنے لوگ سنجیدہ ہیں۔۔آپ سنجیدہ نہ ہوۓ تو میں معذرت کرلوں گی‌۔

✔️اس کورس میں شمولیت کے لیے آپ کا سنجیدہ، مستقل مزاج اور مثبت ہونا بے حد ضروری ہے۔‌اگر آپ نہیں ہیں۔۔تو پھر جوائن مت کیجیے کیوں کہ آپ کا وقت ضائع ہوگا۔۔🙂

✔️آپ اپنا سوفیصد دیں۔۔میں وعدہ کرتی ہوں میں اس کورس کو کروانے میں اپنی جان لگادوں گی ان شاء اللہ۔۔میں اپنا دوسوفیصد دوں گی کہ آپ سب اس کے توسط سے کمانے لگ جائیں ۔۔جس دن آپ لوگ کمانے لگے میرے لیے وہ دن دنیا میں جنت دیکھ لینے کے مترادف ہوگا ان شاءاللہ ۔۔❣️

✅کورس شروع کب ہوگا؟

اللہ نے چاہا بشرط زندگی یہ کورس دس اکتوبر کو شروع ہو جاۓ گا ان شاء اللہ۔‌آپ سب شوق سے دلچسپی سے سیکھیے گا۔۔آپ بہت کچھ حاصل کرنے والے ہیں ان شاءاللہ ۔۔

باقی گروپ بنانا ہے یا یہیں پروفائل پر لنکس شیئر ہوں گے یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔۔

فی الحال میری پروفائل Sidra Naseem کو See First پر کرلیجیے تاکہ آپ کو سارے نوٹیفیکیشننز ملتے رہیں۔۔

اور ہاں کورس موبائل پر ہی ہوگا ان شاءاللہ 🤩🤩

تو کیا آپ پھر تیار ہیں؟؟؟
اگر ہاں تو پھر دیر مت کیجیے۔۔۔

سلامت رہیں

وقت آگے بڑھ رہا ہے تم بھی آگے بڑھو اور چھولو آسمان❣️

سدرہ نسیم






18/09/2022

Top 10 most repeated McQs

1. The river Danube rises in which country?
Germany.

2. Which US state has the sugar maple as its state tree and is the leading US producer of maple sugar?
Vermont.

3. Which country is nicknamed ‘The Cockpit of Europe’ because of the number of battles throughout history fought on its soil?
Belgium.

4. What is the capital of Libya?
Tripoli.

5. Apart from French, German and Romansch, what is the fourth official language of the Switzerland?
Italian.

6. Which country is the world’s largest producer of coffee?
Brazil.

7. In which city was the world’s first underground train was service opened in 1863?
London.

8. How many pairs of ribs are there in the human body?
12.

9. Which country is separated form Ethiopia by the Red Sea?
Yemen.

10. What is the main port of Italy?
Genoa.

12/09/2022

.

Address

Hasilpur
63000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Test Tyari McQs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Test Tyari McQs:

Shortcuts

Share