IPS - Imaan Public School

IPS - Imaan Public School Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from IPS - Imaan Public School, School, Hasilpur.

The mission of our school is to "nurture a partnership among all the members of our Imaan Public School family in order to grow life-long learners who are creative, critical thinkers and socially responsible leaders prepared for 21st century."

Hasilpur Old The potential recognize here.Step here to secure your child's future
23/09/2025

Hasilpur Old
The potential recognize here.
Step here to secure your child's future

04/02/2025
Eid Milad Un Nabi Mubarak.♥️
17/09/2024

Eid Milad Un Nabi Mubarak.♥️

Ramadan Mubarak!The blessed month has arrived. A chance for us all to better ourselves. May Allah accept all our fasts, ...
11/03/2024

Ramadan Mubarak!

The blessed month has arrived.
A chance for us all to better ourselves. May Allah accept all our fasts, prayers, duas & good deeds. Ameen. ❤️


08/12/2023

ایک زمانہ تھا کہ عورت ان پڑھ تھی بچوں کی کثیر تعداد ساس سسر کے ساتھ ساتھ نندوں اور دیوروں کی کفالت اس کی ذمہ داریوں میں شامل تھا اوپر سے ایک عجیب الفطرت مرد بطور مجازی خدا اسے برداشت کرنا پڑتا تھا

مگر اس سب کے باوجود وہ محفوظ تھی. پر سکون تھی اور ڈھلتی عمر کے ساتھ وہ ایک رہنما اور سرپنچ کے عہدے تک پہنچ جاتی تھی بچوں پر حکم فیصلے سنانے کے علاوہ سارا دن گھر داری میں گزارنے والی کو محلے کی عورتوں کے علاوہ کسی سے تعلق نہ ہوتا تھا

پھر زمانہ جدید ہوا عورت کو اپنے مقام کا احساس ہوا اور وہ آزاد ہونے لگی سسرال تو بہت بعید اسے خاوند کی خدمت بھی ایک بوجھ لگا اور پرائیویسی کے نام پر علیحدہ گھر کے مطالبات ہونے لگے پھر اس دور میں دو بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ فرار
عاشق کے کہنے پر اپنے بچوں کو قتل کرنے والی عورت
شوہر کے مظالم کی شکار عورت منظر عام پر آنے لگیں
پھر زمانے نے مزید ترقی کر لی. اور اس سے بھی چند قدم آگے جا کر اب عورت مکمل آزاد ہے تعلیم یافتہ ہے.. اور اپنی زندگی جی رہی ہے
ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جارہا ہے کہ عورت بنک شاپنگ مال آفس اور کئی ایسی جگہوں پر ملازمت کرتی دکھائی جارہی ہے جہاں اس کی موجودگی ہی سمجھ سے باہر ہے...
خیر عورت کو ترقی کرنی چاہیے ضرور کرنی چاہیے ہم اس کے بلکل خلاف نہیں مگر

عورت کی ایسی ترقی کا سب سے بڑا نقصان مرد کی تنزلی کی صورت میں ہو رہا ہے جہاں کہیں ملازمتیں کھلتی ہیں. وہاں مرد کے پاس دکھانے کو صرف اپنی تعلیمی دستاویزات ہوتی ہیں جبکہ عورت کے پاس اور بہت کچھ
اور وہ ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے
نتیجہ مردوں کی اکثریت بے روزگار ہو رہی ہے

دوسرا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ عورت جتنی زیادہ تعلیم یافتہ ہوتی جا رہی ہے اس کے رشتے کا مقابل مرد تلاش کرنا اتنا مشکل ہوتا جا رہا ہےکیونکہ مردوں کی اکثریت حد ماسٹر ڈگری وہ بھی فارمل ایجوکیشن کے ساتھ کرنے کے بعد ملازمت ڈھونڈنے میں مگن ہو جاتی ہے

اب اس کا اگلا قدم یہ ہو گا کہ عورت ہی ملازمت کر کے گھر کی کفیل ہوا کرے گی.. جبکہ مرد مکمل فارغ یا پھر کسی چھوٹی موٹی ملازمت سے بس زندگی کو دھکا دینے کی ناکام کوشش کرتا ہوا نظر آئے گا
یہ تو بھلا ہو میڈیا کا جس نے ابھی سے مستقبل کی تیاری شروع کرا دیایک اشتہار میں ایک عورت اپنے دفتر سے وڈیو کال میں گھر بیٹھے بچے کو آ آ آ آں ں ں ں کی آواز نکال کر بچے کو منہ کھولنے کو کہتی ہے اور بچہ منہ کھولتا ہے تو اس بچے کا باپ اس کے منہ میں نوالہ ڈالتا ہے

ایک اشتہار میں گھر بیٹھی ماں اپنی جوان بیٹی کا انتظار کر رہی ہوتی ہے جو رات کے دس بج کر دس منٹ پر گھر پہچتی ہے اور ماں کو چائے بنا کر دیتی ہے.
ہر دوسرے اشتہار میں عورت بطور ملازم دکھائی جانے لگی ہےجس کا بنیادی مقصد صرف یہی ہے کہ ملازمت کرنا اور گھر چلانا عورت کا کام ہے مرد شاید صرف بچے پیدا کرنے کے لیے رہ جائیں

عورت کی اس طرح کی آزادی ہمارے خاندانی نظام کے لیے بڑی خطرناک ہے بچے کے گرنے پر ماں کا میں صدقے جاؤں کہہ کر لپکنا بچے کے ہر آہٹ پر بیچین ہو جانے والی ماں
بڑھتی عمر کے بچوں کے لیے فکرمند ماںوہ سب کی پسند ناپسند کا خیال کرکے ہانڈی پکانے والی ماں
قصے کہانیاں اور لوری سنا کر سلانے والی ماں
غلط کاموں پر ڈانٹنے اور چپلیں پھینک کر ڈرانے والی ماں.
اپنی اولاد کی پرورش میں گم صم رہنے والی اور اپنی ہی اولاد میں کیڑے نکالنے اور نکتہ چینیاں کر کے دل ہی دل میں خوش ہونے والی ماں

اب اگلی نسل کو شاید نصیب ہی نہ ہو
کیونکہ سارا دن کی تھکی ہاری عورت رات کو کیا کیا کرے گیبچے سنبھالے گی گھر سنبھالے گی. شوہر سنبھالے گی. یا رات کو آرام کرے گی تاکی صبح تازہ دم ہو کے ملازمت کی ذمہ داری سنبھال سکے

ہسپتال سکول پولیس جیسی ضروری جگہوں پر تو عورت کا وجود نعمت سے کم نہی مگر بلدیہ جیسے محکمے پرائیویٹ اداروں کے استقبالیہ شاپنگ مالز میں جینٹس پراڈکٹس شاپس
اور اس جیسی لاتعداد جگہوں پر عورت کی موجودگی ہمارے مشرقی نظام کے لیے ایٹم بم ہےاور ہمارے اخلاقی نظام کا دیوالیہ نکالنے کے لیے کافی ہے ہماری یہ تحریر کئی لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہے

مگر ہم نے حقیقت دیکھانے کی کوشش کی ہے کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے. امید ہے کہیں بھی ضرب لگ گئی تو ہماری یہ تحریر رائیگاں نہیں جائے گی۔جزاک اللہ

November 2023 monthly term ☺️🤗
10/11/2023

November 2023 monthly term ☺️🤗

10/11/2023

IPS-Imaan Public School 🏫 Hasilpur

07/11/2023

تعلیم اور آ گہی
1986ء سے پہلے دنیا میں آئی۔ کیو کا کانسپٹ تھا اس کا مطلب یہ تھا کہ جو جتنا چیزوں کو اپنے حافظے میں محفوظ کر لیتا ہے یا وہ جتنا حساب میں اچھا ہے و ہ اتنا ہی ذہین ہے ، پھر 1986ء میں ہاورڈ گارڈن کی تھیوری آئی اس تھیوری کا مطلب یہ تھا کہ حافظے میں چیزوں کو محفوظ کر لینا یا حساب کتاب میں اچھا ہونا ہی ذہانت نہیں بلکہ انسان میں اور بھی ذہانتیں پائی جاتی ہیں اور ان کی تعد اد 9 ہے۔ دنیا نے اس تھیوری کو سمجھا اور پھر اسے اپنے نصاب کا حصہ بنا لیا ۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو ا ن کی ذہانتوں کے مطابق تعلیم دیں تاکہ وہ خود بھی آگے جا سکیں اور ساتھ ہی ساتھ معاشرے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ہمارے پیچھے رہنے کی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنا نظام تعلیم جدید طریقوں پر استوار نہیں کر سکے، ہم نے صرف ڈاکٹرز اور انجینئرز بنانے کی ریس لگائی ہوئی ہے اس کے نتیجے میں بچے نمبر تو لے لیتےہیں لیکن نہ شخصیت بنتی ہے، نہ ان کا صحیح کئرئیر بنتا اور نہ ہی ان کا معاشرے میں کردار ہوتا ہے ۔
ہمار ے تعلیمی نظام میں تربیت موجود نہیں ہے، اس میں حضرت علامہ اقبال ؒ کی معتدل شاعری کا کچھ حصہ ہے اس کےعلاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔ ہمارے پاس غیر نصابی لٹریچر جس میں سیرت مصطفے ﷺ ہے، حضرت مولانا رومؒ کی مسنوی ہے، حضرت علامہ اقبال ؒ کی شاعری ہے، بابااشفاق احمد، حضرت واصف علی واصفؒ اور ممتاز مفتی کا اعلیٰ پائےکا لٹریچر ہے جو بچے کی تریبت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے لیکن بچے پہ لازم نہیں ہے کہ وہ سیرت کا مطالعہ کرے ، بچے پہ لازم نہیں ہے کہ وہ اقبالؒ کی شاعری پڑے، بچے پہ لازم نہیں ہے کہ وہ اشفاق احمد، واصف علی واصفؒ اور ممتاز مفتی کو پڑھے۔ یہ وہ لٹریچر ہے جو شائد بازار میں ، کتابوں کی دوکان پہ مل جاتا ہے اسے نہ تو استاد پڑھتا ہے اور نہ ہی شاگرد ۔
تعلیمی اداروں میں جہاں اردو ، اسلامیا ت ،میتھ کے ٹیچرز ہیں وہاں تربیت دینے والے ایکسپرٹ بھی ہونے چاہییں جو ناصرف بچوں کو تربیت دیں بلکہ ٹیچرزکو بھی تربیت دیں ۔ ترقی یافتہ ممالک میں پڑھانے کے لیےلائسنس لینا پڑتا ہے وہاں پراسلحے کا لائسنس آسان ہے جبکہ ٹیچنگ کا مشکل ہے اس ٹیچنگ کے لائسنس میں یہ بات شامل ہے کہ ٹیچرکو کتنا اچھا موٹیویٹر ہونا چاہیے ،اگر اس میں یہ صلاحیت نہیں پائی جاتی تو اس کولائسنس نہیں دیاجاتا۔ ہمارے ہاں ستم یہ ہے کہ ڈرائیور کو گاڑی چلانی آتی ہے ، مچھرے کو تیرنا آتا ہے، کلرک کو اپنی سیٹ پر بیٹھ اپنا کام کرنا آتا ہے لیکن ایک استاد کو اپنے طالب علم کے ساتھ بات کرنی نہیں آتی اس کی وجہ سے نوجوانوں کی فوج ڈگریاں لے کر تو نکل رہی ہے لیکن صحیح طریقے سے اپنا کردار ادا نہیں کر پا رہی۔ جب تک ترجیحات میں، تربیت، شعور اور آگہی نہیں ہو گی اس وقت تک ہم ہجوم رہیں گے قوم نہیں بن سکیں گے۔
ہم انگلش لٹریچر میں مسٹر چپس پڑھاتے ہیں لیکن اس سےمطلوبہ نتا ئج نہیں لے پار رہے ہمیں مسڑ چیس کی جگہ عبدالستارایدھی صاحب کو شامل کرنا چاہیے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس تربیت کا سب سے بڑا سورس سیرت مصطفیﷺ ہے المیہ یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں سیرت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ہمارے سکولوں میں ہزاروں ہیڈ ماسٹر صاحبان ہیں ان میں 90 فیصد زائد ایسے ہیں جنہوں نے کبھی سیرت کا مطالعہ ہی نہیں کیا اس کی وجہ ہے کہ کسی نے بتایا ہی نہیں اور نہ ہی ان کی ترجیح میں سیرت کا مطالعہ شامل ہے ۔ہماری حکومت کو چاہیے کہ تعلیم کو پہلے اپنی ترجیح میں شامل کرے۔ ایک بورڈ بنائے جو ٹیلنٹ کو تلاش کر سکے ، جو اچھے اساتذہ کو تلاش کر سکے۔ اس کے علاوہ نصاب میں اپنے ہیروز کو شامل کریں کیو نکہ انسان کی نفسیا ت میں ہے کہ وہ سب سے پہلےان سے انسپائر ہوتا ہے جن سے اس کی شناسائی ہوتی ہے ۔ جب یہ سب کچھ ہوگا تو پھر انقلاب بھی آئے گا اور تبدیلی بھی آئے گی۔
اللہ پاک ہمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔۔۔آمین۔
(7 News, Syed Qasim Ali Shah)

Mid-Term Exams loading!
03/09/2023

Mid-Term Exams loading!

عید الاضحی مبارک ♥️
28/06/2023

عید الاضحی مبارک ♥️


Address

Hasilpur

Telephone

+923013032250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IPS - Imaan Public School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category