Sir Syed Educational Foundation of Pakistan

Sir Syed Educational Foundation of Pakistan Sir Syed educational foundation of Pakistan is being pioneered to meet the requirements of the worldwide principles of Education.

A project of Sir syed Educational Foundation of Pakistan

تعلیم کے مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت!سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان اور APPSCA حسن ابدال کے درمیان AI اسکول کے قیا...
09/05/2026

تعلیم کے مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت!

سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان اور APPSCA حسن ابدال کے درمیان AI اسکول کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جو جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یہ معاہدہ سر سید سیکریٹریٹ بلڈنگ، حسن ابدال میں صدر SSEFP اور صدر APPSCA اٹک نے APPSCA حسن ابدال کے صدر چوہدری وقار کی موجودگی میں دستخط کیا۔

یہ اشتراک طلبہ کو جدید مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

#تعلیم #جدت

معروف سیاسی و  سماجی شخصیت ڈاکٹر سکندر حیات خان کی یاد میں ایک پُر وقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیش...
08/05/2026

معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر سکندر حیات خان کی یاد میں ایک پُر وقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پریس کلب تحصیل حسن ابدال اور APPSCA کے اشتراک سے سرسید سکول ابدالین کیمپس کے مرکزی ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات, صحافیوں,اقلیتی برادری کے نمائندہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں مرحوم ڈاکٹر سکندر حیات خان کے صاحبزادے سردار اختر حیات عرف ڈاکٹر جانی خان اور سردار ذوالفقار حیات خان نے خصوصی شرکت کی,انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والد کی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر APPSCA کے ضلعی صدر طاہر محمود درانی اور پروجیکٹ ڈایریکٹر سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن قاضی ظہور الحق نے اپنے ذیلی اداروں میں20 مستحق طلباء و طالبات کیلئے ڈاکٹر سکندر حیات خان سکالر شپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔دیگر مقررین، جماعت اسلامی کے رہنما اقبال خان، خطیب مرکزی جامع مسجد علامہ خلیل الرحمان رضوی جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی تاج الدین ربانی، نون لیگ کے رہنماحاجی رفاقت علی برہانی۔ صدر پریس کلب سید ہاشم علی علوی، مسیحی رہنما پال گل، سابق کونسلر حاجی خضر محمود، جبکہ صدر APPSCA تحصیل حسن ابدال چوہدری وقار علی اعظم سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیامقررین نے ڈاکٹر سکندر حیات خان کی حسن ابدال اور گردو نواح کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم ایک مخلص، دیانتدار اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنی زندگی فروغ تعلیم، فلاحِ انسانیت اور سماجی بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈاکٹر سکندر حیات خان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی، ان کی وفاداری اور سیاسی خدمات بھی نہایت قابلِ قدر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے نظریے اور عوامی خدمت کے جذبے کو مقدم رکھا۔مقررین ڈاکٹر شاہد نواز اور ڈاکٹر اسد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈاکٹر سکندر حیات خان کی سماجی اور پروفیشنل زندگی سے بہت کچھ سیکھا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر حیات خان کی وفات نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سکندر حیات خان کے صاحبزادے سردار ذوالفقار حیات خان نےتعزیتی ریفرنس کا اہتمام کرنے پر مذکورہ تینوں تنظیموں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مرحوم کے لئے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ ڈاکٹر سکندر حیات خان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے علاقے کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔

ایک عظیم شخصیت، مخلص رہنما اور علم دوست انسانڈاکٹر سکندر حیات خان مرحوم کی یاد میں ایک باوقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کی...
04/05/2026

ایک عظیم شخصیت، مخلص رہنما اور علم دوست انسان
ڈاکٹر سکندر حیات خان مرحوم کی یاد میں ایک باوقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ تقریب ان کی علمی، سماجی اور تعلیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے جہاں معزز شخصیات ان کی زندگی کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی۔

📅 6 مئی 2026
⏰ صبح 9 بجے
📍 سر سید ایجوکیشن کمپلیکس حسن ابدال

اس باوقار تقریب کا اہتمام:
📚 آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (APPSCA)
📰 پریس کلب حسن ابدال
🎓 سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان

آپ کی شرکت مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے باعثِ تسلی ہوگی۔

🤲 آئیے، ہم سب مل کر ایک عظیم انسان کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کے عزم کا اعادہ کریں۔

🎓 Shape Your Future with Excellence!Admissions are now OPEN at Sir Syed College of Excellence  where your success begins...
03/05/2026

🎓 Shape Your Future with Excellence!

Admissions are now OPEN at Sir Syed College of Excellence where your success begins with the right guidance! 🚀

💥 We are offering FREE Pre Coaching Classes for HSSC to help you build strong concepts before your academic journey officially begins.

📅 Classes Starting From:4th May 2026

📚 Programs Offered:
• FSc (Pre-Medical & Pre-Engineering)
• FCS
• ICS
• ICom
• FA

💡 Why Choose Us?
✔ Experienced & dedicated faculty
✔ Concept based learning approach
✔ Friendly and disciplined environment
✔ Strong preparation for board exams
✔ Career focused guidance for your future

📍 Location:
Opposite Cadet College, G.T Road, Hassan Abdal
📞 Contact: 03335046568 | 0572523232

👉 Apply Now & secure your seat today!
Because your dreams deserve the best beginning 💫

02/05/2026
29/04/2026

WE ARE HIRING

Positions Available:

1. Lecturer – Computer Science
(Specialization in AI will be preferred)

2. Lecturer – English

Eligibility Criteria:

For Lecturer Computer Science:

• MS/MPhil in Computer Science (HEC recognized)
• Preference for candidates with AI specialization
• Strong programming and teaching skills

For Lecturer English:

• Master’s Degree in English
• Excellent communication and language skills
• Teaching experience will be preferred

Key Responsibilities:

Deliver lectures and manage classroom activities
Prepare course material and assessments
Guide and mentor students
Contribute to academic excellence

Apply Now:

📧 Send your CV at: [email protected]
📞 Contact: 0333-5046568
📍 Sir Syed College of Excellence, Hassan Abdal

🗓 Deadline: 1st May 2026

🎓✨ سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2026الحمدللہ! آج بروز 25 اپریل 2026 سر سید کالج آف ایکسیلنس حسن ابدال میں سالانہ تقریبِ ...
25/04/2026

🎓✨ سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2026

الحمدللہ! آج بروز 25 اپریل 2026 سر سید کالج آف ایکسیلنس حسن ابدال میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شان و شوکت اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی۔ یہ باوقار تقریب طلبہ کی سال بھر کی محنت، لگن اور نمایاں تعلیمی و ہم نصابی کامیابیوں کا جشن تھی، جہاں ان کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور مستقبل کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس پروقار موقع پر ہمیں اعزاز حاصل ہوا کہ جناب قاضی محمد اسد (سابق صوبائی وزیر برائے تعلیم، خیبر پختونخوا) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ اپنے بصیرت افروز خطاب میں انہوں نے تعلیم کی اہمیت، نوجوان نسل کے کردار اور موجودہ دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو محنت، دیانت اور مستقل مزاجی اپنانے کی تلقین کی۔

تقریب میں جناب قاضی ظہور الحق (پراجیکٹ ڈائریکٹر، سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن) نے ادارے کے تعلیمی وژن، معیارِ تعلیم اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر روشنی ڈالی، جبکہ اساتذہ اور والدین کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسی طرح جناب طاہر درانی (صدر، سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان) نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاق، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ وہ ایک کامیاب اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔

مزید برآں سردار ذوالفقار حیات (ممبر بورڈ آف گورنرز، سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان) نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو عملی زندگی میں کامیابی کے اصولوں سے آگاہ کیا۔ ان کے حوصلہ افزا کلمات نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مختلف کیٹیگریز میں انعامات، اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ دیگر طلبہ میں بھی محنت اور مقابلے کا مثبت جذبہ پیدا ہوا۔ والدین اور اساتذہ کی خوشی اس موقع پر دیدنی تھی، جو اس کامیابی کے حقیقی شراکت دار ہیں۔

یہ یادگار تقریب اس عزم کی عکاس ہے کہ سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن تعلیم کے میدان میں اعلیٰ معیار، کردار سازی اور بہترین روایات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ 🌟

ہم تمام معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ کرام، والدین اور طلبہ و طالبات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی شرکت سے اس تقریب کو کامیاب اور یادگار بنایا۔

📍 مقام: سر سید ایجوکیشنل کمپلیکس، حسن ابدال

🎓 Annual Prize Distribution Ceremony 2026 Sir Syed Educational Foundation of Pakistan cordially invites you to its prest...
20/04/2026

🎓 Annual Prize Distribution Ceremony 2026

Sir Syed Educational Foundation of Pakistan cordially invites you to its prestigious Annual Prize Distribution Ceremony 2026 🏆

Join us in celebrating the outstanding achievements, dedication and hard work of our talented students. This special occasion aims to recognize academic excellence and encourage future leaders to continue striving for success.

📅 Date: 25th April 2026
🕘 Time: 09:00 AM
📍 Venue:
Sir Syed Educational Complex, Hassan Abdal

Chief Guest:
Qazi Muhammad Asad
(Former Minister of Education, Govt of KPK)

The ceremony will also be graced by distinguished guests and respected personalities making it a truly memorable and inspiring event.

🎉 Be a part of this proud moment as we honor excellence and celebrate success together.

👉 Your presence will be highly valued.

Address

Hasan Abdal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sir Syed Educational Foundation of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Sir Syed Educational Foundation of Pakistan:

Shortcuts

Share

Category