Shani Nasir

Shani Nasir shani nasir

17/05/2026
17/01/2026

سر لا مکاں سے طلب ہوئی
سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی
کوئی حد ہے ان کے عروج کی
بلغ العلیٰ بکمالہ

یہی ابتدا یہی انتہا
یہ فروغ جلوۂ حق نما
کہ جہان سارا چمک اٹھا
کشف الدجیٰ بجمالہ

رخ مصطفیٰ کی یہ روشنی
یہ تجلیوں کی ہماہمی
کہ ہر ایک چیز چمک اٹھی
کشف الدجیٰ بجمالہ

وہ سراپا رحمت کبریا
کہ ہر اک پہ جن کا کرم ہوا
یہ کلام پاک ہے برملا
حسنت جمیع خصالہ

یہ کمال خلق محمدی
کہ ہر اک پہ چشم کرم رہی
سر حشر نعرۂ امتی
حسنت جمیع خصالہ

وہی حق نگر وہی حق نما
رخ مصطفیٰ ہے وہ آئینہ
کہ خدائے پاک نے خود کہا
صلوا علیہ و آلہ

مرا دین عنبرؔ وارثی
بخدا ہے عشق محمدی
مرا ذکر و فکر ہے بس یہی
صلوا علیہ و آلہ

اے مظہر نور خدا
بلغ العلیٰ بکمالہ

مولا علی مشکل کشا
کشف الدجیٰ بجمالہ

حسنین جان فاطمہ
حسنت جمیع خصالہ

یعنی محمد مصطفیٰ
صلوا علیہ و آلہ

معراج النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ان شاءاللہ تعالیٰ

ایک سیّد زادی کا دل کو ہلا دینے والا واقعہعراق میں ایک سید گھرانہ تھا گھر میں ایک سید زادی اور اس کے بچے تھے خاوند کا ان...
07/01/2026

ایک سیّد زادی کا دل کو ہلا دینے والا واقعہ
عراق میں ایک سید گھرانہ تھا گھر میں ایک سید زادی اور اس کے بچے تھے خاوند کا انتقال ہوچکا تھا سید زادی بچو کو ساتھ لئے روزی اور پناہ کی تلاش میں عراق سے ثمر قند آگئی ثمر قند آ کر سید زادی نے لوگوں سے دریافت کیا کہ شہر میں کون زیادہ سخی ہے جو ہم کو پناہ دے دیں لوگو نے بتایا کے شہر میں دو ہی سخی ہیں ایک حاکم وقت جو مسلمان ہے دوسرا پادری یا بعض جگہ مجوسی کا ذکر ملتا ہے جو آگ کی عبادت کرتا ہے
سید زادی نے سوچا کے پادری تو مسلمان نہیں وہ کیا پناہ دے گا حاکم کے پاس چلتے ہیں سید زادی بچوں کو لے کر مسلمان حاکم کے پاس آئی اور کہنے لگی میں آل رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوں میرے خاوند کا انتقال ہوگیا ہے
میں بے بس ہوں مجھے پناہ چاہئیے حاکم وقت نے جواب دیا تہمارے پاس کوئی ثبوت کوئی سند ہے کہ تم آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہو آج کل ہر کوئی کہتا ہے کے میں سید ہوں ؟ سید زادی نے جواب دیا میرے پاس تو کچھ بھی نہیں آپ کو دیکھانے کے لئے ۔ حاکم وقت بولا میرے پاس کوئی پناہ نہیں ایرے غیرے کے لئے
جواب ملنے پر سید زادی پادری کے دروازے پے آئی ۔ سید زادی نے بتایا کے میں سید زادی ہو آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوں ۔ میرا خاوند انتقال کر گیا ہے میرے ساتھ میرے بچے بھی ہے مجھے پناہ چاہئیے ۔ پادری نے اپنی بیوی کو آواز دی ان کو عزت کے ساتھ گھر لے آؤ ۔ پادری نے سید زادی اور اسکے بچو کو کھانا کھلایا رہنے کہ لئے چھت دی ۔ آدھی رات ہوئی حاکم وقت جب سو گیا تو خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو ایک سونے کے محل کے سامنے تشریف فرما دیکھا ۔ حاکم وقت نے پوچھا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم یہ کس کا محل ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا یہ ایک ایمان والے کا گھر ہے حاکم وقت کہنے لگا میں بھی ایمان والا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا تیرے پاس ایمان کا کوئی ثبوت کوئی سند ہے تو دکھا دو ۔ حاکم وقت کانپنے لگا ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا میری بیٹی تیرے پاس آئی تو نے اسے سند مانگی دور ہوجا میری نظروں سے ۔ حاکم وقت جب بیدار ہوا اپنے بال نوچنے لگا پچھتانے لگا جلدی سے ننگے سر پاوں پادری کے گھر پر آدھی رات کو دستک دی ۔ پادری جب باہر آیا حاکم وقت کہنے لگا تو وہ مہمان مجھے دے دیں ۔ میں تجھے تین سو دینار دیتا ہوں پادری نے کہا تم مجھے ساری دنیا کی دولت بھی دو تب بھی نہیں ۔ اور جو تم خواب دیکھ کر آئے وہی خواب میں نے بھی دیکھا ہے ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں اپنی نظروں سے دور کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے میری بیٹی کو سر ڈھانپنے کے لیے جگہ دی اور کھانا کھلایا آج اللہ نے تمہیں اور تمہارے خاندان کو بخش دیا ۔ میرا سارا خاندان کلمہ پر ایمان لا چکا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے مجھ سے فرمایا اے پادری تم نے میری بیٹی کو پناہ دی ۔ جا تہمارا سارا خاندان جنتی ہے ۔ پادری نے حاکم وقت سے کہا ۔ جا چلا جا دیکھے ہوئے اور اندیکھے میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ میں نے بند آنکھوں کا سودا کیا ۔
حوالا۔ (خطبات محرم مفتی جلال الدین امجدی رحمۃ اللہ۔
علیہ،چشتی)
دوستو....!!! چلتے چلتے ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ کہانی یا تحریر وغیره اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو دوستو ہماری سپورٹ کے لیے پوسٹ اچھی لگے تو فالو ضرور کیا کریں بہت شکریہ۔❤️
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔














بیشک
05/01/2026

بیشک

05/01/2026

, ماشاءاللہ

05/01/2026

یومِ ولادت حضرت علی مرتضیٰؓ

دِلوں کو مرکزِ مہر و وفا کر
حریمِ کبریا سے آشنا کر
جسے نانِ جویں بخشی ہے تُو نے
اُسے بازُوئے حیدرؓ بھی عطا کر

شرح:
اس رباعی میں اقبال دعائیہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے خداوند عزوجل سے درخواست گزار ہیں کہ مولا! انسانی قلوب کو اپنی محبت سے لبریز کر دے اور انہیں راہ وفا پر گامزن کر دے۔ وہ مفلس و نادار اور بے سرو سامان لوگ جن کے وسائل اتنے محدود ہیں کہ پیٹ بھرنے کے لئے جو کی روٹی پر ہی اکتفا کرتے ہیں تو یہی سہی تاہم ان کے بازوؤں کو قوت حیدری سے بھی نواز دے۔ اقبال نے یہاں علامتی سطح پر نان جو ہیں اور قوت حیدری کا جو تذکرہ کیا ہے اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ محض کسی کو جو کی روٹی کی فراہمی کافی نہیں اسے شیر خدا علی مرتضیٰ کی جراءت و ہمت اور قوت سے بھی تو نواز دے۔ اقبال نے اپنے کلام میں بے شمار مقامات پر حضرت علی مرتضیٰ کی جراءت و ہمت اور استغنی کا بار بار ذکر کیا ہے کہ وہ ان کے مثالی کردار کے بڑی شدت کے ساتھ قائل تھے۔
شارح: پروفیسر حمید اللہ ہاشمی

11/09/2025

یہ گھڑی محشر کی ہے، تُو عرصۂ محشر میں ہے
پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہے!

یہ قیامت کی گھڑی ہے اور تو حشر کے میدان میں کھڑا ہے اور حشر کے میدان میں صرف عمل ہی کام آتے ہیں اس لیے اے غافل اگر تیرے پاس عمل کا کوئی سرمایہ ہے تو اسے پیش کر مراد یہ ہے کہ اس وقت قیامت کا سا سماں ہے اور یہاں اس وقت عمل کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا اور سر توڑ جد و جہد کے بغیر کچھ ہاتھ نہیں آسکتا اس لیے تو خواب غفلت سے بیدار ہو کر جدو جہد میں لگ جا۔علامہ اقبال اس شعر میں ایک نہایت پُر اثر اور بیدار کن انداز میں انسان، خاص طور پر مسلمان کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔"یہ گھڑی محشر کی ہے" ،یہ وقت عام وقت نہیں، بلکہ ایسا لمحہ ہے جیسے قیامت کا دن ہو۔ یعنی یہ وقت فیصلے کا وقت ہے، ایک ایسا لمحہ جو زندگی کے پورے سفر کا رخ متعین کر سکتا ہے۔"تُو عرصۂ محشر میں ہے"ٓ ،تُو، اے انسان، گویا اس وقت میدانِ حشر میں کھڑا ہے۔ زندگی خود ایک محشر ہے جہاں ہر لمحہ تیرا امتحان ہے۔ یہ زندگی ہی اصل عدالت ہے، جہاں ہر عمل کا حساب ہو رہا ہے۔"پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہے!"، اے غافل انسان! اگر تیرے پاس کوئی نیک عمل ہے، کوئی کارنامہ ہے، کوئی خدمت ہے—تو اسے پیش کر!

نظم: خضرِ راہ
کتاب : بانگِ درا

11/09/2025

11 ستمبر 1948 یوم وفات: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح

Address

Harunabad

Telephone

+923336309043

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shani Nasir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Shani Nasir:

Shortcuts

Share

Category