Govt. Boys high school haroon

Govt. Boys high school haroon God help those who help themselves,

19/12/2025

Gbhs Haroon sports day

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون کا یوم نتائج : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون میں آج 19 دسمبر بروز جمعہ کو  پرائمری اور مڈل...
19/12/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون کا یوم نتائج :

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون میں آج 19 دسمبر بروز جمعہ کو پرائمری اور مڈل کلاسوں کے سیکنڈ ٹرم امتحانات کے نتائج اور تقسیم انعامات کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
ادارے کے استاد جناب عجائب ملک نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کو میڈلز سے نوازا گیا۔
ہیڈ ماسٹر جناب احمد نواز نے اپنے کلیدی خطاب میں کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ انہوں نے تمام طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے بھرپور محنت و کوشش سے علم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے بطور نگران امتحانات ، ادارے کے استاد جناب وقار خان
کی بہترین کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا۔ انہوں نے تمام اسٹاف کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے امتحانات کے بہترین انتظامات نیز بروقت رزلٹ کی تیاری کی بھی تعریف کی اور کلمات تحسین سے نوازا۔ انہوں نے ٹیم ورک کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔
سربراہ ادارہ احمد نواز صاحب کی نوجوان ، متحرک اور فعال قیادت میں پوری ٹیم بہتر سے بہترین کارکردگی کی جانب کوشاں ہے اور موجودہ اقدامات انتہائی حوصلہ افزاء و خوش آئند ہیں۔

گونا گوں مسائل اور مختلف بحرانوں کے باوجود اچھے نتائج دینے پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی محنت اور جوش و جذبے کو سلام۔
رب کریم ہمارے نونہالوں کو علم و فن میں اوج کمال بخشے۔

جب اپنا قافلہ اس عزم و یقیں سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے، راستہ وہیں سے نکلے گا

اے وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقیں ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گا

رپورٹ: اشرف علی۔ معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون۔

ماشاءاللہ۔ جوہر قابل کی حوصلہ افزائی۔ میٹرک کلاسوں کے ٹیسٹ کے بعد آج ایک سادہ مگر پروقار اور یادگار تقریب میں پوزیشن حاص...
28/11/2025

ماشاءاللہ۔ جوہر قابل کی حوصلہ افزائی۔
میٹرک کلاسوں کے ٹیسٹ کے بعد آج ایک سادہ مگر پروقار اور یادگار تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر سربراہ اداری جناب احمد نواز صاحب نے بچوں کی محنت اور کوشش کو سراہا اور انہیں مزید شوق و لگن سے کام کرنے کی تاکید کی۔
تقریب سے دیگر اساتذہ جناب وحید اقبال ، جناب عجائب ملک اور جناب ظہور محمد شاہ صاحب نے بھی خطاب کیا۔ اساتذہ کرام نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے میٹرک کے امتحان کو تعلیمی کیرئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور اس کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے حصول تعلیم کی اہمیت اجاگر کی اور تعلیم کے ہمہ جہت فوائد مختصر انداز میں بیان کیے۔ جوہر قابل کی حوصلہ افزائی اور ذوق و شوق اجاگر کرنے کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں
ایسی تقریبات کا انعقاد از حد ضروری ہے۔
اساتذہ کرام نے رئیس مدرسہ احمد نواز صاحب کی قیادت میں ادارے کے اندر بہترین تبدیلیوں کے ذریعے ایک نئی روح پھونکنے کی کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون کے 2008 کے میٹرک سٹوڈنٹس نے وٹس گروپ شروع کیا جو جو اس وقت کے میٹرک سٹوڈنٹس ہیں گروپ میں ش...
22/11/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون کے 2008 کے میٹرک سٹوڈنٹس نے وٹس گروپ شروع کیا جو جو اس وقت کے میٹرک سٹوڈنٹس ہیں گروپ میں شامل ہونے کے لیے اپنا وٹس اپ نمبر کمنٹ کریں یا جابر حسین سے رابطہ کر لیں

سرکاری سکول معیاری سکولگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون تحصیل حضروRana Sikandar Hayat
10/11/2025

سرکاری سکول معیاری سکول
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون تحصیل حضرو
Rana Sikandar Hayat

26/10/2025

کل سے سکول کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے

Well played GHS Haroon teamWin or loss no matter you fight till last ballToqeer , hasnain, saim and Usman well done boys...
14/10/2025

Well played GHS Haroon team
Win or loss no matter you fight till last ball
Toqeer , hasnain, saim and Usman well done boys
Good luck for next time

تقریب یوم تکبیر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون
28/05/2025

تقریب یوم تکبیر
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون

23/05/2025

پانی کی سبیل
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون (حصہ پرائمری)
Rana Sikandar Hayat

20/05/2025

سکول کے اوقات بوجہ گرمی کم کر دئے گئے
7:30 تا 11:30

28/04/2025

Group activity of class 2 & 3
Introduce yourself

vowels activity for Grade 2
21/04/2025

vowels activity for Grade 2

Address

Haroon

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Boys high school haroon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. Boys high school haroon:

Shortcuts

Share

Category