08/03/2026
الحمدللہ! 🌟
ایف سی اسکول ہرنائی کے ہونہار طالبِ علم سیدعبدالواجد شاہ ولد سید نوراللہ شاہ نے جماعت ہشتم بورڈ امتحانات میں457 نمبرات کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے اسکول کا نام روشن کر دیا۔
ماضی کی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی ایف سی اسکول ہرنائی نےنمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بورڈ میں اعلیٰ نمبرز حاصل کیے۔
یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور ادارے کی بہترین تعلیمی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہم اپنے اس قابلِ فخر طالبِ علم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔