The Prism Coaching Academy KTS

The Prism Coaching Academy KTS

Share

Coaching for the students of class one to F.Sc (all subjects)
Executive coaching on how to build, gr

28/04/2025

میٹرک امتحان سے فارغ اور کالج میں جانے والے طلباء کیلئے بطور استاد میرے چند راہنما جملے۔۔۔!

میٹرک سے فارغ ہونے والے طلباء انشاءاللہ ستمبر کے وسط میں کالج میں قدم رکھینگے،
میٹرک ریزلٹ کے بعد پورا ایک مہینہ آپکی بھاگ دوڑ میں لگ جائیگا، پہلی بار آپ اپنے ایڈمیشن کے لئے خود بھاگ دوڑ کرینگے،

اس سے پہلے آپکے والدین نے آپکا ہاتھ تھام کر آپکو سکول میں داخل کروایا تھا۔۔
جب آپ کو دائیں اور بائیں ہاتھ میں فرق بھی معلوم نہیں تھا،

میٹرک تک آپکے والدین نے ایک دوسرے سے معلوم کر کے آپکو بہتر سے بہترین سکول میں پڑھانے کی پوری کوشش کی،

والدین نے خود پر سختی گزار کر آپکو میٹرک میں کامیابی دلانے کی پوری کوشش کی۔۔۔

سکول اساتذہ اور کالج کے اساتذہ میں بھی بہت فرق ہوتا ہے، سکول میں پابند ماحول کی وجہ سے اساتذہ بھی پابند رہتے ہیں، وقت پر سلیبس مکمل کرانا، ڈائری میں ہوم ورک دینا، ویکلی ٹیسٹ کا ریزلٹ والدین کو میسج کرنا ، منتھلی ٹیسٹ کے ریزلٹ میں والدین کو بلانا اور سکول کے فائنل ایگزیم میں فیل ہونے کا ڈر وغیرہ۔۔۔ بہت سی پابندیاں آپکو پڑھنے پر مجبور کرتی ہیں،

ساتھ ساتھ آپ چھوٹے ہوتے ہیں ، تو ماں باپ اور اساتذہ سے ڈانٹ بھی ملتی رہتی ہے، سو آپ تمیز کے دائرے سے بھی باہر نہیں نکل سکتے، مگر۔۔۔

مگر اب آپ کالج میں جانے والے ہیں ، ہوشیار رہئیے گا ۔۔۔۔!

کالج میں اچھے برے کالج نہیں ہوتے، مگر آزاد ماحول کی وجہ سے کچھ کالجز کا ماحول آوٹ آف کنٹرول ہوتا ہے،

پیارے بچو۔۔۔! یہ نہ ہو کالج کے آزاد ماحول میں آپ اتنے مشغول ہوجائیں کہ پڑھائی آپ سے رہ جائے، یا آپ سے اللہ نہ کرے لوفر۔لفنگا انسان بن جائے،

یا آپ غلط دوستوں کی صحبت میں نسوار، سگریٹ نوشی کی لعنت میں پڑ جائیں، کیونکہ اس عمر میں معمولی سی لاپرواہی آپکی عمر بھی کی تباہی اور ناکامی کیلئے کافی ہے۔۔

مارکس کم زیادہ آسکتے ہیں، یہ آپکی محنت اور ذہنی صلاحیت پر منحصر ہے، مگر آپ کو اپنے کردار سے غافل نہیں رہنا چاہئے، ہمارے ایک ہیڈماسٹر صاحب نے اسمبلی میں ہمیں ایک نصیحت کی تھی، کہ آپ ہر وقت باوضو رہیں، آپ سے نہ گناہ سرزد ہونگے نہ آپ بد کردار ہونگے، اس وقت سے اب تک ہر وقت خود کو وضو میں رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اور اسکے بہت سے فوائد بھی ہیں،
آپ بھی باوضو رہیں، تاکہ برائی قریب بھی نہ آئے،

اس طرح میں بچوں کو ایک نصیحت ضرور کرتا ہوں کہ آپ اپنے لئے اپنے رب سے خوب دعا مانگا کریں، اپنے لئے ہدایت مانگے، ماحول اور معاشرے کے شر سے اپنے لئے حفاظت کی دعا کریں، اپنی کامیابی کیلئے اللہ سے دعا کیا کریں، اور اپنی عادات میں اچھی عادتوں کا اضافہ کرتے رہیں، اور دوسروں کی بری عادتوں کو قریب نہ آنے دیں، یہ اسلئے ضروری ہے کہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے، اور اپنے لئے ہدایت مانگنا ، اسکی قبولیت میں کوئی شک نہیں۔۔۔!

میٹرک کے بعد چھوٹے چھوٹے بچوں کو۔پڑھانے سے میں نے اپنی ٹیچنگ اگست 2013 میں شروع کی اور اسکے بعد اب تک ٹیچنگ سے براہ راست واسطہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی نفسیات سے پوری طرح واقف ہوں، میں ایک طالب علم کو دیکھ فیصلہ کرسکتا ہوں کہ اسکی اکیڈیمک کس وجہ سے خراب ہے ، ہر طرح کے سکول اور کالجز کے طلبہ سے واسطہ رہا، کسی نے مشورہ مانگا تو کسی سے میں نے معلوم کیا ، اور یوں میں اس قابل ہوا کہ آج بطور استاد ایک بچے کیلئے بہتر بات اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتا ہوں،

لہذا اپنے اس تجربہ کی بنیاد پر کالج میں جانے والے طلبہ سے گزارش ہے، کہ وقت ضائع نہ کریں،
کالج میں ایف۔ایس۔سی سیشن کا دورانیہ چھ ماہ سے زائد نہیں ہوتا۔۔۔ ابھی آپ دوستوں کے ساتھ کالج کے مست ماحول میں مشغول ہونگے کہ سیشن گزرا ہوگا، اور پھر گھر میں بیٹھ کر یہ ساری تیاری آپ سے نہیں ہوپائیگی،

گھر پر تین گھنٹے کا ایک سٹڈی شیڈول بنائیں، اور ہر سبجیکٹ کو روزانہ وقت دیا کریں، تاکہ سال کے آخری دو ماہ کیلئے بوجھ باقی نہ ریے،
کوئی سبجیکٹ مشکل نہیں ہوتا ، اور نہ کوئی سبجیکٹ بغیر وقت دئیے آسان ہوتا ہے، ، ہر سبجیکٹ کو وقت دینا ضروری ہے،
کالج کونسا اچھا ہے، سرکاری کالجز سب اچھے ہیں۔۔ یا نجی کالجز میں کسی اچھے کالج کا انتخاب کریں۔۔

ہمارے ساتھ اس پیج پر جڑے رہئیے کیونکہ میں ہر فالور کو تو جانتا نہیں مگر میری کوشش اور خواہش ہے کہ یہ پیج طلباء اور والدین کے لیے ایک بہترین اور مفید پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہوتا رہے، کیونکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے،
اللہ تعالٰی تمام طلباء کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب کرے، اور والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرے، آمین

Photos from The Prism Coaching Academy KTS's post 22/01/2025

One of best student of academy Muhammad Jamal got 91% marks in his second term exam

06/10/2024

"If you wait until it is the right time, you may be waiting forever!"

Take the risk; start today!

Photos from The Prism Coaching Academy KTS's post 24/09/2024

We're delighted to share the exciting news that Usman Afzal has become a member of Cloud Club Pakistan!
This achievement showcases his exceptional skills and passion for cloud computing.
May Allah grant him more success in life.

Best student (2015-18)

24/08/2024

Exciting News for Hazara Region! 🚀

We're thrilled to announce the launch of advanced IT courses in Cloud Computing and Certified Ethical Hacking (CEH) – for the very first time in the Hazara region! 🌍✨

Ready to elevate your tech skills? Whether you're an aspiring cloud architect or a cybersecurity enthusiast, these courses are designed to give you cutting-edge knowledge and hands-on experience. Don't miss this opportunity to stay ahead in the rapidly evolving IT industry!

📅 Enrollment Starts! 📍
Location: Prism Tuition Academy KTS (The Project of Scholar Institute of Science & Technology Haripur)
📚 Courses:
Cloud Computing & Certified Ethical Hacking (CEH)

Secure your spot and be part of the tech revolution in Hazara!

Apply Now : https://forms.gle/gLVrFB4CVVEtycEE8

Contact :+92 311 9711322

17/08/2024

بولیں گے کچھ نہیں۔۔
‏جب بچے نوجوانی(11 سے 19 سال ) میں داخل ہوں تو انھیں
کچھ باتیں خاص طور پر بتائیں
1- وہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھیں اس لیے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔
صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں،

2:-ڈیڈورنٹ یا کوئی خوشبو ضرور لگایا کریں۔ آپ کے پاس سے کوئی بدبو نہیں آنی چاہیے، کیونکہ آپ کے پاس سے بیڈ اسمیل آنے پر آپ کے دوست، اسکول فیلو، ہمسفر، آفس کولیگز اور آس پاس کے لوگ اس سے سخت پریشان ہوں گے۔
لیکن
بولیں گے کچھ نہیں۔۔۔!
کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے

3:-اس کے بعد اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں، منہ سے آنے والی بدبودار سانسیں آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔
مگر
لوگ کچھ کہیں گے نہیں۔۔۔!
ایسے معاملات میں آپ کو کچھ کہہ ہی نہیں سکتے، کہیں آپ ناراض ہی نہ ہوجائیں۔۔۔

4:-گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کرنی ہے، ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں، گردن بہت اچھی طرح مَل کر دھونی ہے، کہ کوئی میل نظر نہ آئے۔۔۔
کیونکہ
کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے۔۔۔
دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے۔
لیکن
نمبر کٹ جاتے ہیں۔۔۔!
پھر
ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی، ناخن نہیں چبانے، بار بار ناک، چہرہ، سر نہیں کھجانا۔
ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے ایسا کرسکتے ہیں۔ مثلاً ناک میں خارش ہورہی ہے تو انگلی سے نہیں، ٹشو، رومال یا الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے کھجا سکتے ہیں۔
سیدھے ہاتھ سے تو ہرگز نہیں کیونکہ اس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہوتا ہے۔
اس لیے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھیں۔
کیونکہ
نمبر۔۔۔۔۔۔۔!
اسی طرح
جسم کے مخصوص حصوں شرمگاہ وغیرہ پر سر عام کبھی ٹچ نہ کرنا۔

چند مزید ہدایات جو کہ یاد دہانی کے لیے اکثر دہراتے رہیں۔

1۔ چاہے شلوار ہو یا پینٹ، انڈروئیر ضرور پہنیں۔
2۔ گھر سے باہر جاتے وقت منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار یا الجھے بکھرے روانہ مت ہونا، اپنا منہ ہاتھ دھو کر، بال بنا کر، درست لباس، اچھے جوتے پہن کر جائیں۔ چاہے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نہ لانا ہو۔
3۔ شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ
آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں۔
4۔ آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس اور ٹائیٹس سخت معیوب لگتی ہیں، خاص طور پر لڑکوں مسجد میں جاتے ہوئے شلوار قمیض میں ہونا چاہیے۔ آدھے بازو کی چھوٹی شرٹ اور جینز کی قمیض آپ سے پیچھے کھڑے نمازیوں کو بہت پریشان کرتی ہے، ان کی توجہ متاثر ہوت
5۔ گھر کے اندر کا لباس بھی باوقار ہونا چاہیے۔
6۔ ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں کبھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا۔ بہنوں کے کمرے اور زنان خانہ میں بلاوجہ اور دیر تک نہیں بیٹھنا چاہیے۔
7۔ لڑکیو۔۔۔ اب آپ بڑی ہو گئی ہیں، اپنے میلے کپڑے خود دھونا سیکھیں۔ انھیں واش روم میں لٹکا چھوڑ کر مت آئیں۔
8۔ اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی الماری میں رکھیں۔
9۔ بچے جب ٹین ایج میں داخل ہوں تو والدین بازار سے ریزر اور بلیڈز لا کر دیں اور اپنے بازو پر بال صاف کر کے سمجھائیں کہ کس طرح اپنے جسم کے اندرونی حصوں کے بال ہر ہفتے صاف کرنے ہیں؟
10۔ اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کا بہت خیال رکھیں۔ پرسنل اسپیس ناپنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
اپنا ہاتھ اور پورا بازو کھول لیں، یہ اندازاً ڈھائی سے تین فٹ بنتا ہے۔ نہ کبھی کسی کی پرسنل اسپیس میں جائیں۔۔۔
یعنی تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔۔۔ نہ کسی کو زیادہ قریب آنے دیں۔ یقیناً سفر میں، کار، بس یا جہاز کی سیٹ کا معاملہ ذرا مختلف ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اور سفر کے سب آداب سیکھنے چاہییں۔
11۔ بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی کو فون کریں یا
کسی کے پاس جائیں تو سب سے پہلے ایک سانس میں
یہ چار باتیں بتا دیں۔۔۔
سلام، نام، مقام، کام
یعنی پہلے سلام کریں، پھر اپنا اور اپنے علاقے یا ادارے کا نام بتائیں، پھر آنے کا مقصد بتا کر اجازت لیں کہ
آپ سے بات ہوسکتی ہے؟ میں اندر آسکتا ہوں؟ یا کرسی پر بیٹھ سکتا ہوں؟
اجازت ملے تو ٹھیک ورنہ پھر کبھی سہی۔۔۔!
12۔ بغیر اجازت کسی کی میز سے ایک بال پین یا ٹشو تک نہیں اٹھانا، کیونکہ
"یہ جرم کے زینے کا پہلا قدم ہے۔"
13۔ ایک بات جو اکثر بتائیں کہ بیٹا کسی سے فون پر بات کریں یا کسی کے پاس جائیں تو اپنے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ ضرور رکھیں۔ یہ مسکراہٹ آپ کے لیے کامیابی کے بے شمار دروازے کھول دیتی ہے۔
14۔ لڑکے کسی سے ہاتھ ملائیں تو پورا ہاتھ ملائیں، گرم جوشی سے اس کے ساتھ نظریں بھی ملائیں۔ یہ نہیں کہ منہ اِدھر، ہاتھ اُدھر بات کسی اور سے۔۔۔!
15۔ جب دسترخوان پر بیٹھیں تو ایک دوسرے کا لحاظ کر کے تمیز سے کھائیں۔۔۔ ایسا نہ سمجھیں کہ آج کے بعد کھانا نہیں ملنا۔
مزید آپ نے کون سے اصول بنائے اور اپنائے ہوئے ہیں؟
بچوں کی اچھی تربیت، ان کے لیے ہمارا سب سے اچھا تحفہ ہے۔

Copied

30/06/2024
28/05/2024

*یوم تکبیر*
*پاکستان کی تاریخ کا اہم دن جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے ‏ دنیا کا واحد مسلم جوہری طاقت والا ملک بن گیا*-
*پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اس موقع پر پوری قوم سلام پیش کرتی ھے*

25/05/2024

‏والدین کے بغیر بچوں کو معاشرے کے گد ایسے ہی زندہ کھا جاتے ہیں۔ اس لیے ماں باپ کی سخت باتیں سن لیا کریں آپکی ہی بھلائی کے لیے کرتے ہیں ۔
Without parents, children are eaten alive by the society. Therefore, listen to the harsh words of your parents, they do it for your own good.

14/04/2024

‏اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے ۔
1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جاٶ اور اس کے بعد چڑھیے۔
_____
2۔لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں مت چڑھو ہو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھیے ۔
_____
3۔اپنے چچا،ماموں ،خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کیجیے۔
_____
4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کےساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھیے۔
_____
5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیے۔
_____

6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیے۔
_____
7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں کھڑے ہو جاٶ اور تھکے ماندے اور بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دیجیے
___________
8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلاضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
________
9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں مت جھکو.. کوشش کرو بیٹھ کر چیز دیکھو .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔
________
10-اپنی پوری زندگی بس یا ٹیکسی میں بلند آواز سے باتیں مت کیجیے۔۔۔!!

04/02/2024

DIT 1 year New admissions and Exam registration is started, very reasonable fee
(half fee for teachers)
Exams would start in march

Contact for more details
03119711322

Want your school to be the top-listed School/college in Haripur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Khalabat Township Sector No. 4
Haripur
22800

Opening Hours

Monday 15:00 - 18:00
Tuesday 15:00 - 18:00
Wednesday 15:00 - 18:00
Thursday 15:00 - 18:00
Friday 15:00 - 18:00
Saturday 15:00 - 18:00