۔۔👇👇👇
👈سرکاری سکولز میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے تمام اساتذہ کم از کم ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بیچلر آف ایجوکیشن کی پرفیشنل ڈگری بھی رکھتے ہیں اسکے علاوہ بہت سے ایم فل اور پی ایچ ڈیز بھی شامل ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے پاس بہت خوبصورت سکول بلڈنگز ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم بالکل فری ہے اس کے علاوہ حقدار طلباء کے وظائف،یونیفارم اور فری تعلیمی سہولیات کا ایک منظم نظام موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں کتب ہر بچے کو فری ملتی ہیں۔
👈سرکاری سکولز کا نصاب ملک کے ٹاپ کے ماہرین تعلیم اور مصنفین کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں پروفیشنلزم بہت خیال رکھا جاتا ہے مثلا سائنس کا ٹیچر سائنس سبجیکٹس جبکہ لینگوئجز کی تعلیم و تربیت ذمہ داری متعلقہ لینگوئج کے ماسٹر ڈگری ہولڈر کو ہی دی جاتی ہے۔
👈سرکاری سکولز کے تمام بچوں کا ایک منظم ریکارڈ موجود ہے اور یہ ڈیٹا ایک سوفٹ وئیر ایپ میں محفوظ ہے اس ایپ میں آپ کے بچے کی صحت سے لیکر تعلیمی رجحانات تک اور حاضری سے لیکر سکولز سے گھر کے فاصلے تک ہر چیز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں مورننگ اسمبلی کے بعد قرآن مجید کی تعلیم کا باقاعدہ میکنزم موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم و تربیت کے لئے جدید ترین طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ پرائمری سکولز میں ECE Rooms اور LND Rooms جبکہ ہائی سکولز میں جدید سائنس اور کمپیوٹر لیبس اس کی ایک روشن مثال ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں ہم نصابی اور غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدہ ایک منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔۔
👈سرکاری سکولز میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ ایک چین ہے جس کے ذریعے اساتذہ، ہیڈ ٹیچر کلرکس اور دیگر سٹاف کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ساتھ ساتھ انھیں تربیت بھی دی جاتی ہے اور اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی دئیے جاتے ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں صفائی منٹینس اور حاضری کی سرکاری طور پر ایک ماہ میں کئی بار چیکنگ ہوتی ہے اور حاضری کا کم از کم 90% ہونا لازمی ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کا سخت ترین انٹرنل اور ایکسٹرنل فرانزک آڈٹ ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ افسران کے علاوہ MEAs تعینات ہیں جو روزانہ تین سکولز وزٹ کرتے ہیں اور سخت ترین چیکنگ اور آڈٹ کے علاوہ بچوں کا آئن لائن ٹیسٹ بھی لیتے ہیں جسے LND کہا جاتا ہے اور یہ ٹیسٹ ایک ٹیب میں لیا جاتا ہے جو chief minister آفس سے ڈائریکٹ جڑا ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں آپ کا بچہ بالکل صاف ستھرے کشادہ ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ اور مضبوظ و محفوظ ہاتھوں پھلتا پھولتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں امتحانات کا ایک باقاعدہ سلسلہ موجود ہے اور تمام ٹرمز کے سوالیہ پیپرز حکومتی اداروں کی زیرنگرانی پرنٹ ہو کے سکولز تک آتے ہیں۔ پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں اور دیگر اخراجات کی فکر میں ہلکان ہونے والے والدین اور بچوں کے لیے سرکاری سکول بہترین انتخاب ہے اس لیے آئیں اور سرکاری سکول میں اپنے بچوں کو داخل کروائیں دیگر افراد کی بھی رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ
Government Primary School Halli No 1
Halli Haripur
01/04/2023
24/01/2023
بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ •
آج گورنمنٹ پرائمری سکول ہلی نمبر 1 میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بچوں کے والدین ،(SDEO ) جناب فضل قادر صاحب ، ( ASDEO ) جناب ظفر اقبال صاحب ،جناب سرور صاحب (Incharge GHS Halli ) جناب سید شجاعت حسین شاہ صاحب( Gold Medalist PST ) ٫ جناب سعید نسیم صاحب ( CT GHS Halli ) ٫ جناب شفیق صاحب ( CT GHS Halli ) ٫ جناب ارشاد صاحب (CT GMS Kohala Bala ) اور جناب فہیم سلطان صاحب ( Circle Incharge Kohala Bala ) نے شرکت فرما کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
پروگرام کا آغاز 11 بجے ہوا اور 2:00 بجے تک رہا۔ پروگرام میں گورنمنٹ پرائمری سکول ہلی نمبر 1 کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور خوب داد وصول کی۔
اس کے بعد سنٹر لیول اور سرکل لیول پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پوزیشنز لینے والے طلبا و طالبات کو سکول اور اساتذہ کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا۔
اس کے بعد خصوصی طور پر بلائے جانے والے مہمان جناب سید شجاعت حسین شاہ صاحب کو یونیورسٹی آف ہری پور کیطرف سے بی ایس کمپیوٹر سائنس ٹاپ کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازے جانےپر خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔
اس کے بعد (SDEO ) جناب فضل قادر صاحب، ( ASDEO ) جناب ظفر اقبال صاحب٫جناب سرور صاحب ( Incharge GHS Halli )٫ جناب ارشاد صاحب (CT GMS Kohala Bala ) ٫جناب سید شجاعت حسین شاہ صاحب( Gold Medalist PST ) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اچھے پروگرام کے انعقاد پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
آ خر میں سکول ہذا کے ہیڈ ٹیچر جناب عزیز احمد صاحب اور سٹاف جناب شفیق الرحمن صاحب ٫ عبد الصبور عباسی صاحب اور زاہد محمود عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور سکول کی طرف سے (SDEO ) جناب فضل قادر صاحب ،( ASDEO ) جناب ظفر اقبال صاحب اور جناب سید شجاعت حسین شاہ صاحب( Gold Medalist PST ) کو شیلڈز بطور تحفہ دی گئیں۔
جی پی ایس ہلی نمبر١ نے سنٹر لیول پر حمد میں پہلی اردو تقریر انگلش تقریر کوئز اور ملی نغمہ میں دوسری اور ترانہ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہا۔
Annaul result cermony 2022
31/05/2022
Annual result prize distribution cermony at Gps halli no 1.
19/05/2022
Annual exam 2022 held in gemps halli no1.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Narian Halli Dist Haripur
Haripur
22620