02/10/2026
گورنمنٹ ہائی سکول بانڈی گلو میں معزز ہیڈ ماسٹر جناب طارق محمود جدون صاحب کی زیرِ نگرانی اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام طلبہ کی اخلاقی و دینی تربیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، قاری ذیشان صاحب نے جمعہ المبارک کی فضیلت و اہمیت پر خصوصی بیان کیا۔
قاری صاحب نے طلبہ کو جمعہ کے دن کی اہمیت، نمازِ جمعہ کی پابندی، کثرت سے درود شریف پڑھنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ کو دینی اقدار اپنانے اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب دی۔