New Bristol International Public School Mang Haripur

New Bristol International Public School Mang Haripur NBIPS mission to create an environment for children in which they are encouraged to explore, create, learn, socialize & celebrates their talents.

21/08/2026

🌸 الحمدللہ، الحمدللہ! 🌸

آج ہماری شعبہ حفظ القرآن (الصفوۃ القرآن اکیڈمی) کے لیے ایک اور خوشی کا دن ہے۔ ماشاءاللہ!

📖 محمد ہاشم علی ولد محمد زعفران نے 22 پارے مکمل حفظ کر لیے ہیں۔

📖 محمد نقاش ولد اسد شہزاد نے 15 پارے مکمل حفظ کر لیے ہیں۔

ہم دونوں بچوں کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹

اللہ پاک ان بچوں کو باقی قرآنِ پاک بھی مکمل حفظ کرنے، قرآن پر عمل کرنے اور قرآن کو اپنی زندگی کا نور بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ شعبہ حفظ القرآن کے تمام قاری صاحبان کے علم، عمل، صحت اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور ان کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

انتظامیہ
نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ
(الصفوۃ القرآن اکیڈمی)

15/08/2026

🌹 الحمدللہ! الحمدللہ! 🌹
شعبہ حفظ القرآن — ایک اور قابلِ فخر کامیابی
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہمارے شعبہ حفظ القرآن کے طلبہ نے حفظِ قرآن کے سفر میں نمایاں پیش رفت حاصل کی:
📖 محمد شایان — 20 پارے مکمل حفظ
📖 حیدر علی — 18 پارے مکمل حفظ
📖 محمد سعد — 9 پارے مکمل حفظ
📖 حوریہ شہزادی — 5 پارے مکمل حفظ
اس پُرمسرت موقع پر ہم تمام بچوں کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹
اللہ پاک ہمارے ان بچوں کی اس عظیم کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں قرآنِ پاک کا سچا حافظ، عامل اور خدمت گزار بنائے، اور ان کے والدین کے لیے دنیا و آخرت میں ذریعۂ نجات بنائے۔
اللہ تعالیٰ شعبہ حفظ القرآن کے تمام قاری صاحبان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور ان کے علم، عمل، عمر اور رزق میں برکت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین! 🤲
انتظامیہ:
نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ
(الصفوۃ القرآن اکیڈمی)

آج 14 اگست، یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کی...
14/08/2026

آج 14 اگست، یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پرنسپل اور اساتذہ نے ننھے بچوں کے ساتھ وطنِ عزیز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پرنسپل نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ، عبدالقیوم خان تنولی صاحب نے آزادی کی قدر و قیمت، اس کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور وطنِ عزیز کی ترقی میں نوجوان نسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول کی ذیلی برانچ الصفوۃ القرآن اکیڈمی کے مہتممِ اعلیٰ حافظ خضر ہاشمی صاحب نےآزادی کی نعمت اور اس سے وابستہ ذمہ داریوں پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے طلبہ کو وطن سے محبت، اتحاد، اخوت اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی تلقین کی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ
تعلیم، تربیت اور کردار سازی کا عزم ❤️💚

آ13 اگست بروزِ جمعرات، ٹی ایم اے ہال ہری پور میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہری پور، ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل اتھارٹی کے تعا...
14/08/2026

آ13 اگست بروزِ جمعرات، ٹی ایم اے ہال ہری پور میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہری پور، ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل اتھارٹی کے تعاون سے ضلع بھر کے 13 سے 29 سال تک کے نوجوانوں کے درمیان مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
الحمدللہ! نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ ہری پور کی ہونہار طالبات نے ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
🇵🇰 خدیجہ ساجد — جماعت دہم
ملی نغمہ پیش کر کے اپنے وطنِ عزیز سے محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا شاندار اظہار کیا اور Best Performance Certificate حاصل کیا۔
🎤 زینب شبیر — جماعت دہم
انگلش تقریر پیش کرتے ہوئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور Best Performance Certificate حاصل کیا۔
ہم دونوں ہونہار طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ ہری پور تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں، خود اعتمادی اور قومی جذبے کو بھی پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
Well Done, Bristolions! ❤️💚
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک
13/08/2026

تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک

Congratulations to all BRISTOLIONS!
06/08/2026

Congratulations to all BRISTOLIONS!

🌹 Alhamdulillah! 🌹Our School's First Board Examination Result — A Proud BeginningToday is a day of gratitude, pride, and...
06/08/2026

🌹 Alhamdulillah! 🌹
Our School's First Board Examination Result — A Proud Beginning
Today is a day of gratitude, pride, and celebration for New Bristol International Public School, Mang. The announcement of the Board Examination Results for our very first batch of students marks a significant milestone in our educational journey.
Although the overall results did not fully meet our expectations, we are immensely proud of every student who worked with dedication, determination, and sincerity. These achievements reflect the hard work of our students, the unwavering commitment of our teachers, and the invaluable support of our respected parents.
We extend our heartfelt congratulations to all our successful students and encourage those whose results were not as expected. Remember, every challenge is an opportunity to learn, grow, and come back stronger. With greater effort and perseverance, we are confident that even brighter achievements await you.

Dear Students,
Always remember that success is not measured by marks alone. True success lies in continuous learning, hard work, good character, and the courage to keep moving forward despite every challenge.
This is not the end—it is the beginning of a brighter and more promising journey. Insha'Allah, New Bristol International Public School, Mang will continue to achieve greater milestones and set new standards of excellence in the years to come.
May Allah Almighty bless all our students with knowledge, wisdom, success, and a bright future. Ameen

🌹 Heartfelt congratulations to all our students, parents, and dedicated teachers! 🌹

الحمد للہ! الحمد للہ! الحمد للہ!🌹 خوشخبری 🌹نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ کی ذیلی برانچ صفوۃ القرآن اکیڈمی منگ کے شعب...
03/08/2026

الحمد للہ! الحمد للہ! الحمد للہ!
🌹 خوشخبری 🌹
نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ کی ذیلی برانچ صفوۃ القرآن اکیڈمی منگ کے شعبۂ حفظ القرآن کی ہونہار طالبہ جویریہ بنت نوید نے بحمد اللہ مکمل قرآنِ مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
اس عظیم کامیابی پر طالبہ، ان کے والدین، اساتذۂ کرام اور پوری اکیڈمی کو دلی مبارکباد!
اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم کو جویریہ بی بی بنت نوید اختر اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دنیا و آخرت میں ذریعۂ نجات بنائے، انہیں قرآنِ مجید کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک اس کی تعلیمات پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کی زندگی کو قرآن کے نور سے ہمیشہ منور رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔

19/05/2026

الحمدللہ نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ کے ذیلی ادارہ الصفوۃ القرآن اکیڈمی کا ایک اور اعزاز ہمارے شعبہ حفظ القرآن کی ایک بچی ہانیہ گل، بنت ، چوہدری راشد رحمان نے مکمل قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے اس موقع پر ہم ہانیہ گل ان کے والدین اور پوری فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اللّٰہ پاک بچی کو قرآن پاک یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے

الحمدوللہ نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ کے ذیلی ادارہ الصفوۃ القرآن اکیڈمی کا ایک اور عزاز ہمارے شعبہ حفظ القرآن سے ...
15/05/2026

الحمدوللہ نیو برسٹل انٹرنیشنل پبلک سکول منگ کے ذیلی ادارہ الصفوۃ القرآن اکیڈمی کا ایک اور عزاز ہمارے شعبہ حفظ القرآن سے سید دانیال شاہ والد سید محسن شاہ نے مکمل قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے اس موقع پر ہم سید دانیال شاہ، ان کے والدین اور پوری فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اللّٰہ پاک بچے کو قرآن پاک یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور شعبہ حفظ کے قاری صاحبان کے علم و عمر میں برکت عطا فرمائے آمین

Address

Khanpur Road Village Mang
Haripur
02262

Telephone

03350515253

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Bristol International Public School Mang Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to New Bristol International Public School Mang Haripur:

Shortcuts

Share

Category