08/10/2025
ہر بچہ مستقبل کا ستارہ
ہر بچہ مستقبل کا ستارہ
08/10/2025
ہر بچہ مستقبل کا ستارہ
07/05/2025
Session 2025-26
**محترم والدین کرام!**
السلام علیکم!
ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے **Al-Tarbiyyah School System** پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے ہمارا انتخاب کیا۔ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمیں آپ کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔
ہماری کوشش ہوگی کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتریں اور بچوں کو ایک محفوظ، مثبت اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کریں، تاکہ وہ نہ صرف علمی میدان میں کامیاب ہوں بلکہ اچھے اخلاق اور کردار کے حامل باعمل مسلمان اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔
ہم والدین کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اُمید رکھتے ہیں کہ آپ کا تعاون ہمیں ہمیشہ حاصل رہے گا۔
ایک بار پھر ھمارے ادارے پر اعتماد کرنے کا تہہ دل سے شکریہ!
**والسلام
پرنسپل
راشد ایوب
التربیہ سکول سسٹم
| Monday | 07:00 - 15:00 |
| Tuesday | 07:00 - 15:00 |
| Wednesday | 07:00 - 15:00 |
| Thursday | 07:00 - 15:00 |
| Friday | 07:00 - 12:00 |
| Saturday | 07:00 - 15:00 |