05/06/2026
Sarai Niamat Khan [My Village](Saif)[سرائے نعمت خان ]
Sarai Niamat Khan - سرائے نعمت خان / Note: "It is not necessary 4 Admins 2 agree with shared posts" It is about 15 km from the Haripur District.
Sarai Niamat Khan
(also known as Sarai Naimat Khan)
is one of the 44 union councils, administrative subdivions, of Haripur District in the North-West Frontier Province of Pakistan (KPK). Serai Niamat Khan is located at 34°4'60N 73°1'60E and lies to the east of the district capital Haripur where it borders Abbottabad District. Overview:
Sarai Naimat Khan is a local business hub for surrounding vi
05/06/2026
05/06/2026
سرائے نعمت خان کا ایک اور اعزاز
گاؤں سرائے نعمت خان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے یونیورسٹی آف ہری پور کے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔
یونیورسٹی آف ہری پور کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے باضابطہ طور پر قائم مقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق اور تجربہ کار منتظم ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ہری پور کے ابتدائی دور سے وابستہ رہے ہیں اور ادارے کی تعلیمی و انتظامی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی وہ 11 جولائی 2017 سے 24 مارچ 2019 تک قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کے لیے قابلِ قدر کام کیا۔
قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ بیک وقت پرو وائس چانسلر اور فیکلٹی آف فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ڈین کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان عہدوں پر رہتے ہوئے انہوں نے تعلیمی منصوبہ بندی، ادارہ جاتی نظم و نسق، معیارِ تعلیم میں بہتری، اساتذہ کی ترقی اور تحقیق و جدت کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے ان پر کیے گئے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار، تحقیقی ماحول اور سماجی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک، نئی سوچ اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے یونیورسٹی کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔
تقریب میں موجود اساتذہ، انتظامی افسران، ملازمین اور دیگر شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں یونیورسٹی آف ہری پور مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
( اطلاع فوتگی ) سراۓ نعمت خان ملک صابر صاحب مرحوم کی بیوہ ملک ارشاد صاحب ملک یونس صاحب کی بھاوج ملک فیصل صاحب کی والدہ صاحبہ اور ملک جاوید صاحب کی چچی صاحبہ قضاۓ الہی سے انتقال کر گی ہیں جنکی نماز جنازہ اج بروز جمعرات شام 6 بجے بلال مسجد کے قریب سراۓ نعمت خان میں ادا کیا جاۓ گا
01/06/2026
سرائےنعمت خان: رکن قومی اسمبلی NA18 ہری پور بابر نواز خان کی محمد اکرم اعوان آف بانڈہ منیر خان کے فرزند محمد قاسم اعوان کی دعوت ولیمہ میں شرکت ۔
سنگر فیڈر سرائے نعمت خان شدید گرمی
لوڈشیڈنگ دورانیہ کے باوجود
بجلی کا آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری
31/05/2026
اطلاع برائے والدین
کل 1 جون سے گورنمنٹ پرائمری اسکول سرائے نعمت خان کے تمام طلباء و طالبات اپنی حاضری یقینی بنائیں۔۔
منجانب ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری اسکول سرائے نعمت خان
29/05/2026
علاقہ سراۓ نعمت خان کی ممتاز سماجی شخصیت اور کمانڈر ریٹائرڈ عبد السلام اعوان عید قربان پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سابق چیرمین ملک محفوظ الرحمن وی سی سیکرٹری اور صفائی عملہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Haripur
22720